بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت اور کالعدم تنظیم ٹی ایل پی کے درمیان مذاکرات کامیاب

حکومت اور کالعدم تنظیم ٹی ایل پی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں، وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ صبح تک تمام بند راستے کھول دیے جائیں گے۔

وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ معاہدے میں طے پایا ہے کہ یہ لوگ منگل کی شام تک مرید کے میں ہی بیٹھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مطالبات کا جائزہ لے کر منگل تک معاملہ حل کرلیا جائے گا، وہ اس معاملے پر آج پریس کانفرنس کریں گے۔

واضح رہے کہ احتجاج کے باعث راولپنڈی میں انتظامیہ نے سیکورٹی سخت کردی ہے، فیض آباد کی طرف جانے والے راستوں، میٹرو روٹ اور مری روڈ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.