بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیر اعظم عمران خان کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری

وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب کے دورے کے دوران  روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی۔

وزیر اعظم عمران خان نے  مسجد نبوی ﷺ میں نوافل بھی  ادا کیے۔

اس موقع پر چير مين پاكستان علماء كونسل حافظ محمد طاہر اشرفى اور سفير پاكستان جنرل بلال اكبر بھی موجود تھے۔

عمران خان نے پاکستان اور عالم اسلام کے استحکام، ترقی اور خوشحالی کی دعائیں کیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور حماد اظہر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

اس سے قبل وزير اعظم عمران خان مدینہ منورہ پہنچے جہاں ایئرپورٹ پر گورنر مدینہ منورہ نے اُن کا استقبال کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.