کشمیر میں لیگی امیدوار ہم سے رابطہ کررہے ہیں، شہباز گِل
وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے آزاد کشمیر انتخابات میں ن لیگی امیدواروں سے متعلق بڑا دعویٰ کیا ہے۔ایک بیان شہباز گل کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں ن لیگ کے 12 میں سے 2 امیدوار پی ٹی آئی سے رابطے کی کوشش…
ایک ایک امیدوار نے ٹکٹ 20 کروڑ روپے میں خریدا، سراج الحق
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کشمیر میں انتخابات نہیں بلکہ سلیکشن ہو رہی ہے، ایک ایک امیدوار نے 20 سے 22 کروڑ روپے ٹکٹ کے لیے دیئے۔جماعتِ اسلامی آزاد کشمیر کے امیر خالد محمود نے عبدالرشید ترابی کی رکنیت منسوخ کر دی۔ایک بیان…
لڑکی کے قتل سے متعلق علاقہ مکین نے اطلاع فراہم کی، ایس ایس پی انویسٹی گیشن
اسلام آباد پولیس کے ایس ایس پی انویسٹی گیشن عطاء الرحمٰن کا کہنا ہے کہ لڑکی کے قتل سے متعلق علاقہ مکین نے اطلاع فراہم کی، تفتیش کررہے ہیں کہ نور مقدم کتنے عرصے سے یہاں پر تھیں، جب ملزم کو گرفتار کیا اس وقت وہ نشے میں بالکل نہیں تھا،…
مظفرگڑھ: محمود کوٹ میں ایک شخص کے کان اور ناک کاٹ دی گئی، پولیس
مظفر گڑھ کے علاقے محمود کوٹ میں ایک شخص کے کان اور ناک کاٹ دی گئی، متاثرہ شخص کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کو تشویشناک حالت میں نشتر اسپتال ملتان منتقل کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے…
شاہراہِ قراقرم سوست خنجراب سیکشن بیلائے کے مقام پر بھی بند
شاہراہ قراقرم سوست خنجراب سیکشن بیلائے کے مقام پر بھی بند ہے، مسلسل لینڈ سلائیڈنگ سے روڈ کی بحالی کا کام شروع نہیں ہوسکا۔ شاہراہ کی بندش سے سیاح 2 روز سے خنجراب میں پھنسے ہیں۔واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں شاہراہِ قراقرم پر 9 مقامات پر…
الیکشن کمیشن کا کام صرف بھاری تنخواہ اور مراعات لینا نہیں، راجہ فاروق حیدر
وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا کام صرف بھاری تنخواہ اور مراعات لینا نہیں، الیکشن کمیشن کا کام ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کو روکنا، شفاف انتخابات کروانا ہے۔اپنے ایک بیان میں راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ…
لاہور: طالبہ خدیجہ کو خنجر ماکر زخمی کرنے والا سزا مکمل ہونے پر جیل سے رہا
قانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی کو چھریاں مار کر زخمی کرنے والے اس کے کلاس فیلو شاہ حسین کو سزا مکمل ہونے پر لاہور کی جیل سے رہا کردیا گیا۔شاہ حسین نے 3 مئی 2016ء کو خدیجہ صدیقی پر چھریوں کے 23 وار کئے تھے، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر اسے 5سال…
عید کی چھٹیوں میں تفریحی مقامات پر لوگوں کا رش
عید کی چھٹی کو بھرپور طریقے سے منانے کے لیے لوگوں نے تفریحی مقامات کا رخ کرلیا، سیاحوں کی بڑی تعداد مری پہنچ گئی، ہزاروں گاڑیاں داخل ہونے سے ٹریفک کی صورتِ حال بگڑ گئی۔ کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ کے بغیر مری میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی ہے…
لکی مروت میں تفریحی مقام بہرام خیل میں منچلوں کی ہوائی فائرنگ
لکی مروت کے تفریحی مقام بہرام خیل میں عید پر منچلوں نے ہوائی فائرنگ شروع کردی، منچلوں کی جانب سے مسلسل گولیاں چلائی گئیں۔فائرنگ کے باعث تفریح کے لیے آئے ہوئے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے جانی نقصان نہیں…
حیدر آباد میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے 15 افراد جھلس گئے، 4 کی حالت تشویش ناک
حیدر آباد کے علاقے لطیف آباد میں اکبری مسجد کے قریب ٹرانسفارمر پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں 15 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جھلس کر زخمی ہونے والوں میں 4 کی حالت تشویشناک ہے۔ دوسری جانب ترجمان حیسکو کا کہنا ہے کہ واقعہ میں حیسکو…
دفاعِ وطن کے لیے جان دینے سے بڑھ کر کچھ نہیں، آرمی چیف
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک کے دفاع کے لیے جان کا نذرانہ دینے سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں ہوتی، قوم کو اپنے قومی ہیروز کی قربانیوں پر فخر ہے۔آرمی چیف ہری پور میں شہید کیپٹن باسط علی کے گھر پہنچے، اس موقع پر آرمی چیف کی…
آزاد کشمیر الیکشن میں ریٹرننگ افسر غائب نہیں ہوں گے، چیف الیکشن کمشنر
آزاد کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں ریٹرننگ افسر غائب نہیں ہوں گے، نئے قانون کے تحت انہیں پابند بنایا ہے کہ وہ پولنگ اسٹیشن پر نتیجے کا اعلان کرکے تصدیق شدہ کاپیاں پولنگ…
چیک میٹ: روس کے نئے جنگی طیارے میں خاص کیا ہے؟
چیک میٹ: روس کے نئے فائٹر جیٹ میں خاص کیا ہے اور کیا انڈیا اس کا خریدار ہو سکتا ہےایک گھنٹہ قبل،تصویر کا ذریعہSERGEI KARPUKHINروسی صدر ولادیمیر پوتن نے منگل کو سخوئی کے نئے ففتھ جنریشن فائٹر جیٹ 'چیک میٹ' کے آزمائشی ماڈل کی رونمائی کی…
مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں آئس کریم کی فروخت سے انکار پر اسرائیل اتنا پریشان کیوں؟
بین اینڈ جیری: مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں قائم اسرائیلی بستیوں میں مشہور آئس کریم کی فروخت سے انکار پر اسرائیل اتنا پریشان کیوں ہے؟ایمری عزیزلیریبی بی سی ورلڈ سروسایک گھنٹہ قبل،تصویر کا ذریعہGetty Images،تصویر کا کیپشنبین اینڈ جیری دنیا کے…
ری پلے – 22 جولائی 2021 | ثقلین مشتاق کے ساتھ عید گپ شپ عید الاضحی 2021 | ڈان نیوز
https://www.youtube.com/watch?v=DFw24LA920Y
یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ جہاز پھنسا کس مقام پر ہے، کموڈور علی عباس
ڈائریکٹر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز کموڈور علی عباس کا کراچی میں پھنسے بحری جہاز سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہنا ہے کہ یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ جہاز پھنسا کس مقام پر ہے، ماہرین اور ٹیکنیکل ٹیمیں جائزہ لیں گی کہ وہاں پانی کی گہرائی…
قرۃ العین قتل کیس میں نامزد ملزم 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کےحوالے
حیدر آباد میں شوہر کے ہاتھوں مبینہ طور پر قتل ہونے والی خاتون قرۃ العین قتل کیس میں نامزد ملزم کو 2 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔قرۃ العین کو اس کےشوہر نے مبینہ طور پر 15 جولائی کو تشدد کرکے قتل کیا تھا۔ وفاقی…
پاکستانی سفیر بلال اکبر نے حج کی سعادت حاصل کرلی
سعودی عرب میں پاکستانی سفیر بلال اکبر نے حج کی سعادت حاصل کی۔ سعودی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سفیر بلال اکبر نےحج کے انتظامات پر سعودی حکومت کی کارکردگی کو سراہا۔واضح رہے کہ حجاج آج تیسرے روز کی رمی میں مصروف ہیں، منیٰ میں قیام…
برطانیہ: شرمندگی کا باعث بننے والی خبر پر صحافیوں کو قید کی سزا ہوسکے گی
برطانیہ میں بھی صحافیوں کی شامت آنے والی ہے، حکومت کے لئے شرمندگی کا باعث بننے والی خبریں دینے والے صحافیوں کو 14 برس کی سزا ہوسکے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت ایک ایسا قانون لانے کی تیاری کر رہی ہے جس کے تحت خفیہ حکومتی معلومات…
خواتین پر تشدد اور انہیں قتل کرنے کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے، شیریں مزاری
انسانی حقوق کی وزیر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ خواتین پر تشدد اور انہیں قتل کرنے کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے۔ ایک بیان میں شیریں مزاری نے اسلام آباد میں خاتون نور کے بہیمانہ قتل پر اظہارِ تشویش کیا ہے۔شیریں مزاری نے کہا کہ یہ واقعہ خواتین…