جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

لاہور: عثمان بزدار کا مختلف علاقوں کا بغیر پروٹوکول دورہ

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور شہر کے مختلف علاقوں کا بغیر پروٹوکول دورہ کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے بعض علاقوں میں صفائی کی ناقص صورتحال پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ صفائی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عرصے سے…

حکومت نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے اضافی سیکیورٹی واپس لے لی

وفاقی کابینہ کے فیصلے کے بعد حکومت نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے اضافی سیکیورٹی واپس لے لی ہے۔چیئرمین سینیٹ کی حفاظت اب اسلام آباد پولیس کے 2 اہلکار کریں گے۔ذرائع کے مطابق سیکریٹری سینیٹ نے وزارت داخلہ سے رابطہ کرکے چیئرمین سینیٹ کی…

پاک افغان سرحدی کراسنگ بند ہونے سے قندھاری انار کی بڑی مقدار خراب

افغانستان کے صوبے قندھار کے پھلوں کے باغات کے مالکوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ویش چمن اور اسپین بولدک سرحدی کراسنگ بند ہونے کی وجہ سے اس سال  پاکستان بھیجے جانے والے برآمدی انار کا ایک بڑا حصہ خراب ہوگیا ہے۔افغان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق…

فیس بک پر برطانیہ میں 55 کروڑ پاؤنڈ کا جرمانہ

برطانیہ کی کمپیٹیشن اور مارکیٹس اتھارٹی نے جف پلیٹ فارم GIPHY کی خریداری سے متعلق مکمل معلومات نہ دینے پر فیس بک کو 55 کروڑ پاؤنڈ کا جرمانہ کر دیا۔کمپیٹیشن اینڈ مارکیٹس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ جف پلیٹ فارم کی خریداری سے متعلق تحقیقات میں…

عاکف جاوید کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر پاکستان شاہینز سے باہر

پاکستان شاہینز کے فاسٹ بولر عاکف جاوید کا کورونا ٹیسٹ دوسری بار مثبت آگیا۔ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق روانگی سے قبل ٹیسٹ مثبت آنے پر عاکف جاوید کا نام ٹیم سے واپس لے لیا ہے۔ خیال رہے کہ عاکف جاوید کو دورہ سری لنکا میں…

اسلام آباد کا دھرنا حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی، سراج الحق

لاہور:امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ 31اکتوبر کو اسلام آباد میں جماعت اسلامی یوتھ کا دھرنا حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی،حکومت نے عوام پر مہنگائی بم گراکر عوام کا جینا حرام کردیا…

سندھ حکومت میں ایک وائس چانسلر لگانے کی بھی صلاحیت نہیں، چیف جسٹس

چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت میں ایک وائس چانسلر(وی سی) لگانے کی بھی صلاحیت نہیں۔دوران سماعت چیف جسٹس نےسندھ حکومت کو 2 ماہ میں پیپلز پارٹی میڈیکل یونیورسٹی نواب شاہ کے وی سی کی تقرری کا حکم دے دیا۔انہوں نے ریمارکس دیے کہ…

افغانستان کو مستحکم کرنے کی طالبان کی کوششوں کو تسلیم کرتے ہیں، روس

روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے ماسکو میں افغانستان سے متعلق اجلاس کا افتتاح کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کو مستحکم کرنے کی طالبان کی کوششوں کو تسلیم کرتے ہیں۔روسی دارالحکومت ماسکو میں افغانستان سے متعلق کانفرنس کا آغاز ہوگیا ہے۔…

سیالکوٹ: اے ٹی ایم ہیک کرکے 28 لاکھ نکال لیے گئے

سیالکوٹ میں ہیکرز نے اے ٹی ایم ہیک کرکے 28 لاکھ روپے نکال لیے، واقعہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو پولیس نے حاصل کرلی۔تین میں سے 2 ملزمان اے ٹی ایم بوتھ کے اندر آئے اور ایک باہر موجود رہا، ہیکر نے پہلے اے ٹی ایم کو ہیک کیا، پھر رقم نکالی اور…

ملکہ برطانیہ کو معالج کی جانب سے آرام کا مشورہ، شمالی آئرلینڈ کا دورہ منسوخ

ملکہ برطانیہ کو ان کے معالج نے چند روز آرام کا مشورہ دیا ہے، جس کے بعد ملکہ برطانیہ نے دورہ شمالی آئرلینڈ منسوخ کردیا ہے۔بکنگھم پیلس سے جاری بیان کے مطابق ملکہ برطانیہ کو ڈاکٹرز نے چند دن آرام کا مشورہ دیا ہے۔لندن سے موصولہ اطلاعات کے…

چین کا دنیا کے سب سے بڑے ہائی ٹیک راکٹ انجن کا تجربہ

چین نے دنیا کے سب سے بڑے ہائی ٹیک ٹھوس ایندھن راکٹ انجن کا تجربہ کرلیا۔چینی میڈیا کے مطابق چین نے گذشتہ روز پہلی بار دنیا کے سب سے بڑے، تکنیکی طور پر جدید ترین ٹھوس ایندھن راکٹ انجن کا تجربہ کیا۔چائنا ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی…

نیویارک کے میونسپل ملازمین کے لیے کورونا ویکسینیشن لازمی کرنے کا فیصلہ

امریکی شہر نیویارک کے تمام میونسپل ملازمین کے لیے کورونا ویکسینیشن لازمی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔امریکی اخبار کے مطابق تمام شہری ملازمین کو ویکیسن کی پہلی خوراک 29 اکتوبر سے پہلے لگوانی ہوگی۔ویکسین نہ لگوانے والے ملازمین کو نوکری سے…

علی ترین کو نوٹس، لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کو حتمی فیصلے سے روک دیا

لاہور ہائی کورٹ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو علی ترین کو بھجوائے گئے نوٹس پر حتمی فیصلہ دینے سے روک دیا۔ ایف بی آر نے علی ترین کو غیر ملکی اثاثے ظاہر نہ کرنے پر نوٹس بھیجا تھا، عدالت عالیہ نے ادارے کو نوٹس پر حتمی فیصلہ دینے…

براہ راست ٹیکس نظام بہتر بنائے بغیر ترقی ناممکن ہے، میاں زاہد حسین

نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فورم اور آل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ حکومت کی کوششوں کے باوجود ٹیکس ادائیگی کی شرح اطمینان بخش نہیں ہو سکی جو ملکی…

کیا مہنگائی کے حساب سے تنخواہیں بھی بڑھیں گی؟ مفتاح اسماعیل کا سوال

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما مفتاح اسماعیل نے استفسار کیا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے 1بلین ڈالرز لانے کے لیے پٹرول مزید 30 روپے مہنگا کردینا کیسی کامیابی ہے؟ایک بیان میں مفتاح اسماعیل نے پی ٹی آئی حکومت سے سوال کیا کہ جس…

دمشق میں بم دھماکے اور ادلب میں شیلنگ سے 27 افراد ہلاک

شام کے دارالحکومت دمشق میں بم دھماکے اور صوبے ادلب میں باغیوں کے زیرکنٹرول علاقے میں شیلنگ میں جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہوگئی۔دمشق کے وسطی حصے میں آج صبح فوجی بس میں نصب دو بم دھماکوں میں 14 افراد جاں بحق ہوئے۔ دوسری جانب حکومتی فورسز…

مٹن کڑاہی پر ہاتھ صاف کرنے والے ہوشیار، خبردار

کراچی میں مٹن کڑاہی پر ہاتھ صاف کرنے والے ہوشیار اور خبردار ہوجائیں۔شہر کی فوڈ اسٹریٹس اور ہائی وے پر قائم ہوٹلوں میں بکرے کے نام پر’کٹوں‘ کا گوشت کھلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق شہر میں دودھ کی بچت کے لیے ہر ہفتے بھینسوں کے…