بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ناظم جوکھیو کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی

کراچی میں پرندوں کا شکار کرنے کے خلاف ویڈیو بنانے کے جرم میں قتل ہونے والے ناظم جوکھیو کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں ہونے والی سماعت کے دوران مقتول ناظم جوکھیو کے بھائی اور مدعی مقدمہ افضل جوکھیو  نے 164 کا بیان ریکارڈ کروادیا۔

جام عبدالکریم کا کہنا ہے کہ مدعی مقدمہ نے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم کو ملزم نامزد نہیں کیا۔

مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ جام اویس اور دیگر ملزم میرے بھائی کے قتل میں ملوث ہیں۔

مقدمے کے مدعی وکیل بیرسٹر مصطفیٰ میہسر کا کہنا ہے کہ جام عبدالکریم اب کیس کا ملزم نہیں ہے۔

جام عبدالکریم کے وکیل نے کہا کہ مدعی مقدمہ نے دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے کی درخواست واپس لےلی۔

عدالت نے کیس میں دہشت گردی کی دفعات شامل کرنےکی درخواست واپس لینے پر نمٹادی، جبکہ مدعی مقدمہ کی جانب سے ریکارڈ کروائے گئے بیان کی کاپی منظر عام پر آگئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.