بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

جرمنی میں کورونا کیسز میں اضافہ، بالغ شہریوں کیلئے ویکسین بوسٹر شاٹ کی سفارش

جرمنی میں کورونا وائرس کیسز میں اضافے پر ویکسین ایڈوائزری کمیٹی نے 18سال سے زائد عمر کے تمام افراد کیلئے کورونا ویکسین بوسٹر شاٹ کی سفارش کردی۔

کمیٹی کےمطابق کورونا ویکسین کا بوسٹر شاٹ آخری کورونا ویکسین خوراک کے 6 ماہ بعد لگایا جائے۔

اس حوالے سے ذمہ دار ادارے سائنسانو پبلک ہیلتھ انسٹیٹیوٹ کے مطابق 3 سے 9 نومبر کے دوران ملک میں روزانہ 10 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ جرمنی میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 65 ہزار 371 کیسز ریکارڈ ہوئے ہیں جبکہ 264 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.