جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پٹرول، بجلی مزید مہنگی ہوگی، حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے

عوام تیار رہیں، پٹرول اور بجلی مزید مہنگی ہوگی، حکومت نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے۔حکومت نے پٹرول پر پٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی30 روپے تک لے جانے کےلیے ہر ماہ 4 روپے اضافے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اس وقت پٹرول پر…

سندھ ہائی کورٹ کا لاپتا افراد کے شناختی کارڈز بلاک کرنے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کے 11 خاندانوں کی بیت المال یا کسی اور ادارے سے کفالت کے لیے اقدامات کی ہدایت کردی، جبکہ لاپتا افراد کے شناختی کارڈز بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں لاپتا افراد کے اہلخانہ کی کفالت اور انہیں…

فواد چوہدری نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی ویڈیو کیوں شیئر کی؟

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ ججوں کے خلاف مہم کی تیاری ذرا جلدی میں کی گئی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فواد چوہدری نے اپنے بیان کو درست ثابت کرنے کےلیے ایک ویڈیو بھی شیئر کردی ہے۔فواد چوہدری نے سابق چیف جسٹس…

بیان حلفی اور آڈیو ٹیپ کی تہہ میں پہنچنے کی ضرورت ہے، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بیان حلفی اور آڈیو ٹیپ کی تہہ تک پہنچنے کی ضر ورت ہے۔جیونیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اظہار خیال کیا۔شاہد خاقان…

آئی ایم ایف کی پاکستان کو 1 ارب ڈالر قرض دینے کی سفارش

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لیے 1 ارب 50 لاکھ 90 ہزار ڈالرز قرض جاری کرنے کی سفارش کردی۔آئی ایم ایف نے چھٹے جائزے کے تحت مذاکرات کے بعد پاکستان کو 1 ارب 50 لاکھ 90 ہزار ڈالر قرض جاری کرنے کی سفارش کردی۔پاکستان اور…

مہران ٹاؤن فیکٹری آتشزدگی، لواحقین سے صلح کے بعد ملزمان کی ضمانت منظور

کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن کی فیکٹری میں آگ لگنے کے کیس میں لواحقین اور ملزمان کے درمیان صلح ہوگئی۔کراچی میں سیشن جج شرقی کی عدالت نےصلح کے بعد گرفتار فیکٹری مالک سمیت 6 ملزمان کی ضمانت منظور کرلی، عدالت نے ملزمان کو 1،1 لاکھ…

بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات میں مزید توسیع پر مبنی نظام تیار کیا جارہا ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں سندھ میں بلدیاتی نظام کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ بلاول ہاؤس کراچی میں ہونے والے اجلاس میں پارٹی چیئرمین کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر بلدیات ناصر شاہ اور مشیر قانون…

شرح سود کیساتھ سیونگ ریٹ 1.50 فیصد بڑھا دیا گیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کا کہنا ہے کہ شرح سود کے ساتھ سیونگ ریٹ 1.50 فیصد بڑھا دیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق بینکوں پر لازم ہے کہ یکم دسمبر سے سیونگ اکاؤنٹس پر 7.25 فیصد منافع دیں، صارفین سوا 7 فیصد سے کم منافع دینے والے…

ثاقب نثار کی آڈیو، رانا شمیم کا بیان حلفی، بڑا سوالیہ نشان ہے، پی ڈی ایم

اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے آڈیو بیان اور سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کے بیان حلفی بہت بڑا سوالیہ نشان ہیں۔پی ڈی ایم اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پی ڈی ایم ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ ن لیگ کی…

پاکستان کے افغانستان کیلئے اہم فیصلے، 5 ارب کی امداد منظور

وزیراعظم نے افغانستان کےلیے انسانی بنیادوں پر 5 ارب روپے امداد کی منظوری دے دی ہے۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت افغانستان کے لیے قائم ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر خارجہ شاہ…

سابق چیف جسٹس سے منسوب آڈیو کی صداقت کی تصدیق

سابق چیف جسٹس جسٹس (ر) ثاقب نثار سے منسوب آڈیو کی صداقت کی تصدیق ہوگئی، فارنزک کے ماہر امریکی ادارے نے اسے درست قرار دیدیا۔ملٹی میڈیا فرانزک میں مہارت رکھنے والے امریکی ادارے گیرٹ ڈسکوری نے سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار سے منسوب آڈیو…

پنجاب حکومت کا صوبے میں بلدیاتی انتخابات مارچ یا اپریل میں کروانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا صوبے میں بلدیاتی انتخابات مارچ یا اپریل میں کروانے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر بلدیات محمود الرشید نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے تک بلدیاتی انتخابات کا بل پاس ہوجائے گا۔بلدیاتی بل مسودے کے مطابق کونسلر سے میئر تک تمام عہدوں پر براہِ…

سندھ حکومت کے رویے سے لگتا ہے یہ بلدیاتی الیکشن کروانے میں سنجیدہ نہیں، سندھ ہائی کورٹ

سندھ ہائی کورٹ نے صوبے میں بلدیاتی الیکشن کروانے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ سندھ حکومت کے رویے سے لگتا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کروانے میں سنجیدہ نہیں ہے۔سندھ ہائی کورٹ میں صوبے میں بلدیاتی الیکشن کروانے سے متعلق کیس…

’گوادر کو حق دو‘ تحریک کا احتجاجی دھرنا آٹھویں روز بھی جاری

’گوادر کو حق دو‘ تحریک کا گوادر میں مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا آج آٹھویں روز بھی جاری ہے، دھرنا گوادر کے سمندر میں غیرقانونی ماہی گیری اور ایران سے سرحد کی بندش کے خلاف دیا جارہا ہے۔اس تحریک کی جانب سے گوادر شہر کے علاقے پورٹ روڈ پر…

تین دن بعد ملک میں پیٹرول نہیں ملے گا

اسلام آباد: پیٹرولیم ڈویژن ایسوسی ایشن نے 25نومبر سے ملک گیر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن ایسوسی ایشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت 6فیصد مارجن پر جھوٹی تسلیاں دے رہی ہے، 3نومبر…