جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

اسٹاک ایکسچینج میں منفی دن، 451 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں سرمایہ کاری کا منفی دن رہا، ہنڈریڈ انڈیکس میں 451 پوائنٹس کی کمی۔ اسٹاک مارکیٹ کا بینچ مارک 100 انڈیکس 451 پوائنٹس کم ہو کر 43 ہزار 953 پر بند ہوا ہے۔کاروباری دن میں ہنڈریڈ انڈیکس 816 پوائنٹس کے…

سعودعرب سے تعلقات جلد معمول پر آجائیں گے، ذلفی بخاری

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ذلفی بخاری نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے تعلقات جلد معمول پر آجائیں گے۔اسلام آباد میں ذلفی بخاری سے پروموٹر ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی نے سعودی…

فحاشی سے متعلق عمران خان کے بیان کو غلط رنگ دیا گیا: مولانا طاہر اشرفی

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی مولانا طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ فحاشی سے متعلق عمران خان کے بیان کو لوگوں نے غلط رنگ دیا، بچیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کو کڑی سے کڑی سزا دینی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ رمضان میں مساجد میں طے شدہ ایس او پیز کے…

عمران خان چینی اسکینڈل میں ذاتی طور پر ملوث ہیں، عظمی بخاری

مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا چینی کی قیمت اور بحران  سے متعلق کہنا ہے کہ عمران خان چینی اسکینڈل میں ذاتی طور پر ملوث ہیں۔عظمی بخاری نے میڈیا سے گفتگو کے دوران حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی پہلے باہر بھجوائی گئی آج…

الیکشن کمیشن کا صوبائی الیکشن کمیشن کو مراسلہ ارسال

ضمنی انتخابات کے دوران کوڈ آف کنڈکٹ پرعملدرآمد کروانے کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا صوبائی الیکشن کمیشن سندھ اور پنجاب کو مراسلہ ارسال کردیا۔مراسلے کے مطابق ضمنی انتخابات کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کیلئے کوڈ آف کنڈکٹ جاری کیا گیا تھا، کوڈ…

برطانیہ: 12 اپریل سے تفریحی مقامات کھولنے کا اعلان

برطانیہ کے وزیر اعظم نے 12 اپریل سے ملک کے تفریحی مقامات کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہےکہ تفریحی مقامات کے ساتھ ساتھ ہوٹلز اور کاروباری مراکز کو بھی کھولا جا رہا ہے۔انہوں نے اس ضمن میں اعلان کرتے ہوئے…

نیپرا نے بجلی فی یونٹ 64پیسے مہنگی کردی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے فی یونٹ بجلی 64پیسے مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔نیپرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکشن کے مطابق بجلی فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے جبکہ…

سماجی تقاریب پر پابندی اور تعلیم کو ترجیح دی جائے، اسکولزایسوسی ایشنز

آل سندھ پرائیوٹ اسکولز اینڈ کالجز کے سربراہان کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ تمام سرکاری و نجی اساتذہ کو ہنگامی بنیادوں پر کورونا ویکسین لگوائی جائے، سیاسی و سماجی تقاریب پر پابندی اور تعلیم کو ترجیح دی جائے۔صدر آل سندھ پرائیوٹ…

شہزاد اکبر کا جہانگیر ترین کو شکوے کا جواب

وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیرِ داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے جہانگیر ترین کے شکوے کا جواب دے دیا۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مشیر داخلہ وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیرِ داخلہ و احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہےکہ یہ نہیں ہوسکتا کہ احتساب اور…

بھارت میں کورونا وائرس کی تیسری لہر، گجرات ، پنجاب میں رات کا کرفیو

بھارت میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے، گجرات اور پنجاب میں بھی رات کا کرفیو نافذ، مہاراشٹر میں کورونا ویکسین کم پڑنے پر کچھ ویکسی نیشن سینٹر بند کردیئے گئے۔بھارت میں دوسری مرتبہ ایک لاکھ سے زائد کورونا کیسز سامنے آنے پر گجرات کے 20…

لندن سے یورپ جانیوالی پرواز کی جرمنی میں ہنگامی لینڈنگ

لندن سے یورپ کے ملک لیٹویا جانے والی ریان ایئر کی پرواز کی جانب سے جرمنی میں ہنگامی لینڈنگ کی گئی ہے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق فلائٹ نمبر ایف آر 2642 نے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے یورپ کے ریگا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مقامی وقت کے مطابق…

پی ٹی اے نے موبائل فونز بلاک کرنے کا نیا خودکار نظام نافذ کردیا

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے چوری اور گمشد موبائل فونز بلاک کرنے کے نئے خودکار ’گمشدہ اورچوری شدہ ڈیوائس سسٹم‘ کا آغاز کردیا۔پی ٹی اے حکام کے مطابق صارفین اپنے موبائل کے آئی ایم ای آئی بلاک کرانے کی درخواست دے سکتے ہیں،…

نون لیگ خود استعفے نہ دیکر ملبہ PP پر گرانا چاہتی: یوسف رضا گیلانی

سابق وزیرِ اعظم، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کہتے ہیں کہ مسلم لیگ نون خود بھی استعفے نہیں دینا چاہتی۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ…

دادی کا ماں بن کرفراڈ کیس، بچی کو ماں کی تحویل میں دینے کا حکم

 سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے دادی کے ماں بن کر فراڈ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران بچی کو ماں کی تحویل میں دینے کا حکم دے دیا گیا ہے۔سپریم کورٹ میں دادی کا بچی کی ماں بن کر فراڈ کیس سے متعلق درخواست پر جسٹس عمر عطا بندیال کی…

فیصلے شرعی اصولوں کے مطابق اور شہادتوں پر کیے جائیں گے، چیرمین رویت ہلال کمیٹی

مرکزی چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ فیصلے شرعی اصولوں کے مطابق اور شہادتوں پر کیے جائیں گے ۔مولانا عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرس کے دوران کہا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پورے پاکستان میں کیا جائے گا،…

جہانگیر ترین PTI کا حصہ ہیں: فردوس عاشق اعوان

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ جہانگیر ترین تحریکِ انصاف کا حصہ ہیں وہ کہیں نہیں جا رہے۔وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیرِ داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے جہانگیر ترین کے شکوے کا جواب دے…

شوکت ترین کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی درخواستیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔ شوکت ترین کی درخواستوں کی سماعت جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری کریں گے۔شوکت ترین کی اپنی بریت کے خلاف نیب اپیلیں جلد مقرر کرنے کی…

ایف آئی اے نے جہانگیر ترین کی شوگر ملز اور دیگر اداروں کے تین اکاونٹس منجمد کردیے

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)  نے جہانگیر ترین کی شوگر ملز اور دیگر اداروں کے تین اکاؤنٹس منجمد کردیئے۔ جبکہ جے ڈی ڈبلیو کے تین عہدیداروں کے نام بھی بلیک لسٹ پر ڈال دیے گئے، تینوں عہدیدار بیرون ملک سفر نہیں کرسکیں گے۔ ایف آئی اے…

پی ایم اے کو ہیلتھ ورکرز کی ویکسینیشن کیلئے رجسٹریشن روکنے پر تشویش

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) نے ہیلتھ ورکرز کی ویکسینیشن کے لیے رجسٹریشن کا سلسلہ روکنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری طور پر موبائل ویکسینیشن کا مطالبہ کردیا۔اپنے ایک بیان میں جنرل سیکریٹری پی ایم اے ڈاکٹر قیصر سجاد…

بیلجیئم: خود سے کیے جانے والا کورونا وائرس ٹیسٹ متعارف

بیلجیئم میں خود سے کیے جانے والا کورونا وائرس ٹیسٹ متعارف کروادیا گیا ہے۔ اس حوالے سے بیلجیئم کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اس کورونا ٹیسٹ کے نتائج 30 منٹ میں حاصل ہوجائیں گے۔وزارت صحت کے مطابق کورونا ٹیسٹ کے نتائج درست ہونے کے %80 چانس…