جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ایک اور پاکستانی کرکٹر کا امریکی لیگ سے معاہدہ

عمر اکمل اور سمیع اسلم کے بعد ایک اور پاکستانی کرکٹر سعد علی نے بھی امریکی کرکٹ لیگ سے معاہدہ کرلیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دو ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے سعد علی نے امریکی کرکٹ لیگ سے معاہدہ کرلیا ہے۔سعد…

سندھ: کورونا پابندیاں مزید نرم، بازار ہفتہ بھر کھلیں گے

کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا وائرس کے باعث دکانوں کے شٹر اب ایک روز بھی نہیں گریں گے، ہفتہ بھر بازار کھل سکیں گے، کورونا ویکسین کی دونوں خوراک لگوانے والے سینما ہال جا سکیں گے۔پاکستان میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے قائم…

رانا ثناء اللّٰہ کیخلاف کیس، سماعت 16 نومبر تک ملتوی

لاہور کی انسدادِ منشیات کی عدالت نے مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف کیس کی سماعت 16 نومبر تک ملتوی کر دی۔دورانِ سماعت مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ عدالت میں پیش ہوئے۔3 شریک ملزمان سبطین، عثمان اور اکرم کی…

بائیو سیکیور ببل میں ’بے بس‘ کوہلی کی تصویر وائرل

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے بائیوسیکیور ببل کی سختیوں کی جھلکی مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا کی کرکٹ ٹیمیں ان دنوں بائیو سیکیور ببل میں ہیں،  ایسے میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے سوشل میڈیا پر اپنی…

مہنگائی کے خلاف عوام کو باہر نکلنا ہوگا: رانا ثناء اللّٰہ

مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے خلاف عوام کو باہر نکلنا ہوگا، متحدہ اپوزیشن اور پی ڈی ایم کو لانگ مارچ کی کال دینی چاہیئے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ…

سردیوں میں گزشتہ سال سے زیادہ گیس بحران آئے گا

ملک میں اس سال سردیوں میں گیس بحران گزشتہ سال سے بھی زیادہ شدید ہوگا۔ جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ میں میزبان اینکر نے حقائق سامنے رکھ دیے۔پروگرام میں شاہزیب خانزادہ نے بتایا کہ گزشتہ سال حکومتی نااہلی کی وجہ سے کم ایل این جی…

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا   اعلامیہ جاری کردیا۔اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 10 روپے 49 پیسے بڑھا دی گئی ہے…

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مہلت ختم ہوگئی

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی مہلت ختم ہوگئی۔ 15 اکتوبر تک 25 لاکھ 62 ہزار سے زائد گوشوارے جمع ہوئے۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ 48 ارب 46 کروڑ روپے سے زائد ٹیکس جمع کرایا گیا۔ٹیکس گزاروں کی سہولت کے لئے ایف بی آر دفاتر رات 12 بجے اور…

پی ٹی آئی کے ایم پی اے اور وفاقی وزیر میں اختلافات شدید

لکی مروت میں سڑک کے تعمیراتی کام کے افتتاح کے معاملے پر تحریک انصاف کے 2 اراکین اسمبلی کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں۔سابق وزیر اور ایم پی اے ہشام انعام اللّٰہ نے وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کے خلاف چیف سیکرٹری کو خط لکھ…

خواجہ آصف کی شوگر ملیں بند کرنے کی تجویز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے شوگر ملیں بند کرنے کی تجویز دے دی ہے۔قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ شوگر ملیں بند کرکے چینی درآمد کرنے کا جائزہ لینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سیاست دانوں نے…

سکھر، میڈیا اتھارٹی کے خلاف کنونشن کا انعقاد

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے خلاف سکھر پریس کلب میں کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا کہ صرف پی ایم ڈی اے کا قانون ہی نہیں بلکہ اس حکومت…

ملک بھر میں کورونا کم، حیدرآباد میں کیسز بڑھنے لگے

ملک بھر میں کورونا کے کیسز میں کمی آگئی ہے تاہمحیدرآباد میں کیس بڑھنے لگے ہیں۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران حیدرآباد میں کورونا کے مثبت کیسوں کی شرح 12 فیصد ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1374 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 164 افراد میں…

پشاور، مزید 521 افراد میں ڈینگی کی تصدیق

پشاور میں ڈینگی بے قابو ہونے لگا ہے، ایک دن میں مزید 521 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد میں چوبیس گھنٹوں میں ایک سو پچیس افراد کو ڈینگی وائرس نے بیمار کردیا ہے۔اسی طرح راولپنڈی میں گزشتہ چوبیس…

ایل این جی پلانٹس کی نجکاری کا فیصلہ

ایل این جی پاور پلانٹس کی مارچ 2022 تک نجکاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس میں بتایا گیا کہ کورونا کے باعث پلانٹس کی خریداری کے لیے سرمایہ کار پاکستان نہیں آسکے۔اجلاس میں نجکاری کمیشن حکام نے امید…

لاہور، غیرملکی طیارے کو رن وے سے ہٹانے کا کام تاخیر کا شکار

لاہور ایئرپورٹ پر غیرملکی کارگو طیارے کا ٹائر پھٹنے کے بعد طیارے کو رن وے سے ہٹانے کا کام تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رن وے صبح 4 بجے کلیئر ہونے کا امکان ہے۔ رپورٹس کے مطابق لاہور جانے والی پروازوں کو اسلام آباد، کراچی،…

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے پنڈورا پیپرز پر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے پنڈورا پیپرز پر سپریم کورٹ آف پاکستان سے رجوع کرلیا۔ درخواست میں کہا  گیا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)، پنڈورا اور پاناما پیپرز میں موجود افراد سے رقم کے ذرائع پوچھے، آف شور کمپنیوں سے پوچھا جائے کہ…

ایشیا کپ کرکٹ، اگلے دو ایڈیشنز کی میزبانی سری لنکا اور پاکستان کے سپرد

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے ایشیا کپ کرکٹ کے اگلے 2 ایڈیشنز کی میزبانی سری لنکا اور پاکستان کے سپرد کرنے کی توثیق کردی ہے۔2022 میں سری لنکا اور اس کے اگلے برس پاکستان ایونٹ کا میزبان ہوگا۔ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس دبئی میں جے شاہ کی…