best hookup subredduts dailydot hookup app hookup Colmar hookup Telford Pennsylvania

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

رحمٰن ملک کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا، شہباز شریف

مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے سابق وزیر داخلہ رحمٰن ملک کی وفات پر تعزیت اور اظہار افسوس کیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کئے گئے پیغام میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ سینیٹر رحمٰن ملک کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹر رحمٰن ملک کی ملک و قوم اور جمہوریت کیلئے خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔

شہباز شریف نے رحمٰن ملک کی مغفرت کے لیے دعا کی اور کہا کہ اللّٰہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

خیال رہے کہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹر رحمٰن ملک 70 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، وہ کورونا وائرس میں مبتلا تھے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نیر حسین بخاری کا کہنا ہے کہ آج میں رحمٰن ملک کے گھر والوں کو پرسہ دینے آیا ہوں، مجھے بتایا گیا کہ ان کی تدفین کل اسلام آباد میں ہو گی

ترجمان نے سابق وفاقی وزیر داخلہ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رحمٰن ملک کچھ وقت سے کورونا وائرس میں مبتلا اور وینٹی لیٹر پر تھے۔

سینیٹر رحمٰن ملک 2008ء سے 2013ء تک پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں وفاقی وزیر داخلہ رہے، ان کا میثاق جمہوریت میں بھی کلیدی کردار رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.