black gay hookup cancer man and hookups hookup Stafford CT 80 hookup ford escort zx2 sr ecu hookup hookup Colmar

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پیکا ترمیمی ایکٹ واپس لینے کیلئے حکومتی اتحادی ایم کیو ایم کا عمران خان کو خط

حکومتی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر امین الحق نے متنازع پیکا ترمیمی آرڈیننس پر وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ دیا اورکہا کہ پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کی آواز سنیں، یہ ترمیمی آرڈیننس فوری واپس لیں۔

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے متنازعہ پیکا ترمیمی ایکٹ پر لکھے گئے خط میں کہا کہ وزیراعظم اس ایکٹ پر میڈیا اور سول سوسائٹی سے مشاورت شروع کریں، ہم ترامیم سے متفق نہیں کیونکہ اس میں اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز (پیکا) ایکٹ کے سیکشن 20 کے تحت گرفتاریوں سے روک دیا، اٹارنی جنرل کو معاونت کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ایف آئی اے پہلے ہی ایس او پیز جمع کرا چکی ہے، ایس او پیزکے مطابق سیکشن 20 کے تحت کسی شکایت پر گرفتاری نہ کی جائے، ایس او پیز پر عمل نہ ہوا تو ڈی جی ایف آئی اے اور سیکرٹری داخلہ ذمے دار ہوں گے۔

امین الحق نے خط میں کہا کہ بنیادی حقوق کے خلاف ایسے قوانین کی حمایت کسی صورت نہیں کرسکتے، اتحادی ہیں لیکن عوام کےبنیادی حقوق کیلئے جدوجہد کرنے والی تنظیم سے تعلق اہم ہے، ترمیمی آرڈیننس حکومت کی عوامی حمایت کیلئے خطرہ، آزادی اظہار رائے کے خلاف ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ امید ہے وزیراعظم صحافتی تنظیموں، اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت سے نئی ترامیم جاری کرائیں گے، ترامیم میں بلاضمانت گرفتاری اور فیک نیوزکی تشریح نہ ہونے سے ملک میں بےچینی پھیل رہی ہے۔

ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ صحافتی تنظیموں، انسانی حقوق تنظیموں و ماہرین کی رائے لی جاتی تو بہتر ترامیم ہوسکتی تھیں،صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے، ہرحکومت میڈیا سے اپنے تعلقات پر فائدہ اٹھاتی رہی ہے۔

امین الحق نے کہاکہ ترمیمی آرڈیننس کی وجہ سے صحافی اور میڈیا تنظیمیں حکومت کے خلاف ہو رہی ہیں،بنا مشاورت جاری آرڈیننس کے خلاف صحافتی و میڈیا تنظیموں نے احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.