hookup Birmingham what is the best gay hookup app denver hookup airbnb best really free hookup sites

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

رحمٰن ملک کی تدفین کل اسلام آباد میں ہوگی، نیر حسین بخاری

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نیر حسین بخاری کا کہنا ہے کہ مجھے بتایا گیا کہ ان کی تدفین کل اسلام آباد میں ہو گی، رحمٰن ملک کا انتقال بڑے دکھ کی بات ہے، وہ بڑے محنتی تھے، پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے ان کی بہت خدمات ہیں۔

اسلام آباد میں رحمٰن ملک کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نیر حسین بخاری نے کہا کہ  آج میں رحمٰن ملک کے گھر والوں کو پرسہ دینے آیا ہوں،

انہوں نے کہا کہ 2009ء میں رحمٰن ملک سینیٹر بنے تھے اور وزارت داخلہ کو بڑے احسن طریقے سے چلایا تھا۔

دوسری جانب سابق وزیر داخلہ رحمٰن ملک کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ پر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

سینیٹر رحمٰن ملک مرحوم کے بھتیجے وقاص نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رحمٰن ملک کی بہنوں نے کینیڈا اور برطانیہ سے آنا ہے، ان نماز جنازہ کل دوپہر 2:30 بجے ادا کی جائے گی۔

خیال رہے کہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹر رحمٰن ملک 70 برس کی عمر میں انتقال کرگئے،  وہ کورونا وائرس میں مبتلا تھے۔

ترجمان نے سابق وفاقی وزیر داخلہ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رحمٰن ملک کچھ وقت سے کورونا وائرس میں مبتلا اور وینٹی لیٹر پر تھے۔

سینیٹر رحمٰن ملک 2008 ءسے 2013ء تک پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں وفاقی وزیر داخلہ رہے، ان کا میثاق جمہوریت میں بھی کلیدی کردار رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.