جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پی ٹی آئی کا مارچ میں سمندر پار پاکستانیوں کے اجتماع کا اعلان

حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سمندر پار پاکستانیوں کے اجتماع کا اعلان کر دیا۔پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیئے کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں کا اجتماع 13 تا 16 مارچ…

مری میں درختوں اور پہاڑوں کی کٹائی پر پابندی عائد

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے مری، کہوٹہ، کوٹلی ستیاں میں درختوں اور پہاڑوں کی کٹائی پر پابندی لگا دی ۔جسٹس جواد حسن نے لاہورہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں شہری کی درخواست پر سماعت کی اور ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ کے ڈائریکٹر جنرل نقی خان کو مری…

کراچی، 3 ڈاکو گرفتار، 2 مقامات پر آتشزدگی کے واقعات

کراچی کے مختلف علاقوں سے 3 ڈاکو گرفتار، فائرنگ سے 1شخص جاں بحق، 1 زخمی ، 1انسانی ڈھانچا برآمد اور نیشنل اسٹیڈیم سمیت 2 مقامات پر آگ لگنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق سخی حسن چورنگی کے قریب فائرنگ کے تبادلے میں 3ڈاکوؤں کو…

پشاور میں CTD کراچی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا کمانڈر گرفتار

دہشت گردی کےواقعات میں مطلوب کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر کو سی ٹی ڈی کراچی کی جانب سے پشاور میں گرفتار کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق انسدادِ دہشت گردی ونگ (سی ٹی ڈی) کراچی کی ٹیم پشاور پہنچی ہے جہاں اس نے کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ ملزم کو…

شاہین شاہ کے علاوہ ’کرکٹر آف دی ایئر‘ کا ایوارڈ جیتنے والے کھلاڑی کون ہیں؟

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے کرکٹ کے سب سے بڑے ایوارڈ ’سر گارفیلڈ سوبر ٹرافی‘ ’کرکٹر آف دی ایئر‘ کا اعزاز  2004 سے  اب تک 18 کھلاڑی اپنے نام کر چکے ہیں۔رواں برس شاہین شاہ آفریدی نے یہ اعزاز اپنے نام کیا اور تاریخ رقم کر…

پاکستان: کورونا ایکٹیو کیسز 86 ہزار سے متجاوز، مزید 15 جاں بحق

پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 43 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، یہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح  10 اعشاریہ 17 فیصد ریکارڈ کی گئی، ایکٹیو کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 86 ہزار سے تجاوز کر گئی۔نیشنل کمانڈ…

ماں بننے کے بعد کھیل میں واپسی آسان نہیں ہوتی، بسمہ معروف

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے ایک بار پھر نہ صرف میری قومی ٹیم میں واپسی ہوئی بلکہ میں ایک بار پھر کپتانی کر رہی ہوں اس لیے میں بہت پرجوش ہوں اور خوش اس لیے ہوں کہ ماں بننے…

ثانیہ مرزا کو ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے پر افسوس

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا، جنہوں نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ 2022 ان کا آخری سیزن ہوگا، اُن کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی ریٹائرمنٹ کا جلدی اعلان کرنے پر افسوس ہے، وہ اپنا ٹینس کیرئیر ختم کرنے پر خوش نہیں ہیں۔مکسڈ ڈبلز میں کوارٹر فائنل…

شاہین شاہ اور شاہد آفریدی کی گراؤنڈ میں موج مستی، ویڈیو وائرل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پی ایس ایل کے سیزن سیون میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے شاہد آفریدی اور لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی گراؤنڈ میں خوشگوار موڈ میں موج مستی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی…

پشاور: گھر میں گیس دھماکا، نوجوان جاں بحق، 3 بچے زخمی

صوبۂ خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور کے علاقے گنج کے ایک گھر میں گیس بھر جانے سے دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔پشاور پولیس کے مطابق واقعے میں 3 بچے زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق شخص کی لاش اور زخمی بچوں کو اسپتال…

لڑکی سے زیادتی کا واقعہ اسپتال میں پیش نہیں آیا، ترجمان جناح اسپتال

کراچی میں 18 سالہ لڑکی سے پولیس اہلکار کی مبینہ زیادتی کے معاملے پر ترجمان جناح اسپتال کا کہنا ہے کہ واقعہ اسپتال میں نہیں بزرٹہ لائن میں پیش آیا ہے۔ترجمان جناح اسپتال ڈاکٹر اجمل خان کا لڑکی سے زیادتی کے معاملے پر کہنا ہے کہ واقعہ جناح…

راولپنڈی: کورونا میں اضافہ، مزید 6 اسکول، 3 کالج سیل

راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد مزید 6 اسکول اور 3 کالج 3 فروری تک سیل کر دیے گئے۔ترجمان محکمۂ صحت راولپنڈی ڈاکٹر وقار کے مطابق 1 نجی اور 8 سرکاری تعلیمی اداروں کے طلبہ، اساتذہ اور اسٹاف میں کورونا…

علی محمد خان نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر سوال اٹھا دیے

پاکستان تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی و وزیرِ مملکت علی محمد خان نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر سوال اٹھا دیے۔ان کا کہنا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں 17 فیصد عوام نے رائے دی، یہ 17 فیصد عوام کون تھے؟ کیسے رائے دی؟ یہ…

پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کا راج

پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں آج بھی شدید دھند کا راج ہے۔دھند کے باعث ایم 2 لاہور اسلام آباد موٹر وے، ٹھوکر نیاز بیگ سے خانقاہ ڈوگراں انٹرچینج اور ایم 5 ملتان سکھر موٹروے شیر شاہ سے جلال پور تک بند ہے۔رپورٹس کے مطابق ایم 4…