جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ارشد ندیم وطن کب واپس آ رہے ہیں؟

ٹوکیو اولمپکس میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم کی وطن واپسی کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایتھلیٹ ارشد ندیم 11 اور 12 اگست کی درمیانی رات وطن واپس پہنچیں گے۔پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر محمد عامر جان کی…

آئی سی سی پلیئرز آف دی منتھ کیلئے نامزدگیوں کا اعلان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پلیئرز آف دی منتھ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔پاکستانی ویمن ٹیم کی کھلاڑی فاطمہ ثناء آئی سی سی ویمن پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کی گئی ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کی ہیلے میتھیوز اور اسٹیفنی ٹیلر…

طالبان قندوز میں داخل، ہلمند میں کمانڈر ہلاک

افغان صوبے قندوز، سر پل اور جوزجان میں سیکیورٹی فورسز اور طالبان میں جھڑپیں جاری ہیں، طالبان قندوز شہر میں داخل ہو گئےاور انہوں نے اہم چوک پر قبضہ کر لیا۔افغان کمانڈر کا کہنا ہے کہ قندوز میں طالبان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حملوں میں شدت…

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی کمرے میں ہوئی ٹیسٹنگ مسترد کرتے ہیں، مریم اورنگزیب

 ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب کا وزیرِ اعظم کے الیکڑانک ووٹنگ مشین کے معائنے سے متعلق کہنا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی ٹیسٹنگ میں پارلیمان اور اپوزیشن کی رائے شامل نہیں، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی کمرے میں ہوئی ٹیسٹنگ مسترد کرتے…

مندر حملہ کیس: 70 سے زائد ملزمان گرفتار

رحیم یار خان میں بھونگ گھنیش مندر حملہ کیس میں پولیس نے 70 سے زائد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔اے ایس پی صادق آباد کے مطابق مندر حملہ کیس میں گرفتاریاں ویڈیو، عینی شاہدین اور موبائل ڈیٹا سے کی جا رہی ہیں۔صادق آباد پولیس کا کہنا ہے کہ مندر…

امریکی سفارتخانے کی افغان شہروں میں طالبان حملوں کی مذمت

افغانستان میں امریکی سفارت خانے نے متعدد افغان شہروں میں طالبان کے نئے پرتشدد حملوں کی مذمت کی ہے۔جاری کیئے گئے بیان میں افغانستان میں امریکی سفارت خانے نے کہا ہے کہ طالبان کے زبردستی حکمرانی کو مسلط کرنے کے اقدامات ناقابلِ قبول…

سعودیہ: 9 اگست سے عمرے کی درخواستیں وصول کی جائینگی

سعودی عرب کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ 9 اگست سے مختلف ممالک سے عمرے کی درخواستوں کی وصولی شروع ہو گی۔سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق عمرہ کرنے والوں کی گنجائش 60 ہزار رکھی جائے گی۔سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ عمرے کے ویزے 8 عملی…

لیونل میسی نے PSG کلب جوائن کرلیا

ارجنٹائن کے فٹبالر لیونل میسی کی جانب سے پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) فٹ بال کلب جوائن کر لیا گیا ہے۔ پیرس سینٹ جرمن فٹ بال کلب جوائن کرنے سے قبل میسی بارسلونا کو الوداع کہنے پر رو پڑے۔پی ایس جی فٹ بال کلب میں شمولیت سے قبل پریس کانفرنس کے…

امریکا KPK کے ضم اضلاع کی ترقی کیلئے تعاون کر رہا ہے: الطاف آفریدی

یو ایس ایڈ آفس کے قائم مقام ڈائریکٹر الطاف آفریدی کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت خیبر پختون خوا کے ضم اضلاع کی ترقی کیلئے تعاون کر رہی ہے۔پشاور میں یوایس ایڈ آفس کے قائم مقام ڈائریکٹر الطاف آفریدی نے ورچوئل سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے یہ…

نیدر لینڈز: ملک میں داخل ہونیوالوں کیلئے بارڈر چیک کا آغاز

بیلجیئم اور جرمنی سے نیدر لینڈز میں داخل ہونے والے افراد اپنے سفر کی تیاری کے حوالے سے محتاط ہوکر روانہ ہوں کیونکہ آج سے نیدر لینڈز پولیس کسی بھی طریقے سے ملک میں داخل ہونے والوں کے لیے بارڈر چیک شروع کر رہی ہے۔ یہ بارڈر چیک کورونا وائرس…

اسلام آباد: کورونا کیسز میں اضافہ، شرح 10 فیصد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کیسز کے حوالے سے جاری کی گئی ہفتہ وار رپورٹ میں ڈی ایچ او زعیم ضیاء نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں کورونا کیسزمیں حالیہ ہفتے میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں حالیہ…

ارشد ندیم سے محبت کا اظہار کریں اور عزت دیں، وسیم اکرم

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا ایتھلیٹ ارشد ندیم سے متعلق کہنا ہے کہ ارشد ندیم سے محبت کا اظہار کریں اور اُنہیں عزت دیں۔وسیم اکرم نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ارشد ندیم سے متعلق ایک پیغام شیئر کیا…

54 ویں آسیان ڈے پر وزیرِ خارجہ کا پیغام

54 ویں آسیان ڈے پر وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پیغام جاری کیا ہے۔ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آسیان 54 سالوں میں 10 ممالک کا طویل مدتی اجتماعی مقاصد پر مبنی پلیٹ فارم بن چکا ہے۔شاہ…

مذہبی ہم آہنگی کیلئے علماء کا کردار فراموش نہیں کیا جا سکتا: عثمان بزدار

وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ مذہبی ہم آہنگی کے فروغ میں علمائے کرام کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرِ صدارت اتحادبین المسلمین کمیٹی پنجاب کا اجلاس منعقد ہوا۔لاہور میں…

اسد کھوکھر کے بھائی کا قتل، دوسرے ملزم کا بیان سامنے آ گیا

پنجاب کے نامزد صوبائی وزیر اسد کھوکھر کے بھائی کے قتل کی ایف آئی آرمیں نامزد دوسرے ملزم عمر حیات کا بیان سامنے آ گیا۔ملزم عمرحیات نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں کہا ہے کہ ملزم ناظم نے وقوعے کے روز مجھے کہیں جانے کے لیے گھر بلایا، ہم نے…

چینی سفیر کی وزیرِ داخلہ سے پنڈی میں ملاقات

چینی سفیر نونگ رونگ نے وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد سے راولپنڈی میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے، جس کے دوران پاک چین دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔چینی سفیر اور وزیرِ داخلہ کی داسو ہائیڈرو پاور بس…

کے پی ایل، شاہد آفریدی کے چوکے چھکوں کے چرچے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر  شاہد آفریدی نے کشمیر پریمیئر لیگ میں خوب ایکشن سے شروعات کی، بوم بوم لالا کے سوشل میڈیا پر چھکے اور چوکوں کے چرچے ہونے لگے ہیں۔کشمیر پریمیئر لیگ کے سلسلے میں مظفر آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلا…

اسکول 19 اگست تک بند رہیں گے: وزیرِ تعلیم سندھ

سندھ کے وزیرِ تعلیم سردار شاہ کا کہنا ہے کہ صوبہ سندھ میں اسکول 19 اگست تک بند رہیں گے۔وزیر ِتعلیم سندھ سید سردار شاہ نے وزیر برائے یونیورسٹی اینڈ بورڈزاسماعیل راہو کے ہمراہ کراچی میں پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ 7 محرم سے جلوس شروع ہو…