hookup Roosevelt New Jersey bbw hookups app hookup Birmingham best site to hookup with older woman hookup lynchburg va

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایک ہفتے میں کراچی سے دوسری لڑکی لاپتہ

کراچی کے علاقے ملیر اور ملحقہ علاقے سے ایک ہفتے کے دوران دوسری لڑکی کے لاپتہ ہونے کی تصدیق ہو گئی۔

20اپریل کو سعود آباد سے 14 سالہ لڑکی نمرہ کاظمی لاپتہ ہو گئی۔

مذکورہ لاپتہ ہونے والی لڑکی کی والدہ نے بتایا ہے کہ نمرہ ملیر سعود آباد ایس ون ایریا سے لاپتہ ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میں صبح 9 بجے کام سے گئی تھی، واپس آئی تو نمرہ غائب تھی، کافی تلاش کے باوجود تاحال اس کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔

لڑکی کی والدہ نے بتایا کہ نمرہ دسویں جماعت کی طالبہ ہے، جس کے امتحانات ہونے والے تھے۔

نمرہ کی والدہ نے اپیل کی ہے کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ، آئی جی پولیس اور دیگر اعلیٰ حکام بچی کو بازیاب کرائیں۔

پولیس کے مطابق بچی کے لاپتہ ہونے کا مقدمہ سعود آباد تھانے میں درج کر لیا گیا ہےاور لڑکی کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.