جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

متحدہ کے زیادہ تقاضے سندھ سے وابستہ ہیں، مولانا فضل الرحمٰن

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے صدرمولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہےکہ متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم) کے زیادہ تر تقاضے سندھ سے وابستہ ہیں جس پر پیپلز پارٹی کے کردار کی ضرورت ہے ۔ایک بیان میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ پیپلز پارٹی…

ایم کیو ایم کا نون لیگ سے رابطہ ہے، رانا ثناء اللّٰہ

مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کا نون لیگ کے ساتھ رابطہ ہے اور ن لیگ کے ذریعے ایم کیو ایم کا وفد آج آصف زرداری سے ملاقات کرے گا۔ جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں میزبان حامد میر…

بلاول بھٹو نے پی پی کے تمام ارکان قومی اسمبلی کو آج بلالیا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے تمام ارکانِ قومی اسمبلی کو آج اسلام آباد بلا لیا۔سندھ ہاؤس اسلام آباد میں ظہرانے میں سابق صدر آصف علی زرداری بھی شریک ہوں گے، بلاول بھٹو نے تمام ارکان قومی اسمبلی کو شرکت یقینی…

عمران نیازی ذہنی مریض بن چکے ہیں، حمد اللّٰہ

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد سے خوف زدہ عمران نیازی ذہنی مریض بن چکے ہیں۔حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو اسپتال میں داخل کرنے کی ضرورت ہے، مولانا…

کراچی، فروری میں اسٹریٹ کرمنلز نے کتنی وارداتیں کیں؟

کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز اور انکی وارداتیں پولیس کے لیے ’سر‘ کا درد بن گئیں۔رواں سال فروری میں ملزمان نے کراچی کے شہریوں کو 2 ہزار سے زیادہ موبائل فونز سے محروم کردیا۔ موٹرسائیکل چوری کرنے کی 4 ہزار سے زائد اور چھیننے کی 400 سے زیادہ…

عمران خان کا یورپ پر بیان، شوکت ترین کا اعتراض

وزیراعظم عمران خان کے یورپی یونین سے متعلق بیان پر وزیر خزانہ شوکت ترین نے اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کو عوام میں ردعمل نہیں دینا چاہیے تھا، ہماری 64 فیصد برآمدات امریکا اور یورپ کو جاتی ہیں۔وزیر خزانہ شوکت ترین نے عمران خان کے…

کشتی طوفان میں پھنسی تو وزیراعظم کو سندھ یاد آگیا، ایاز لطیف پلیجو

قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز لطیف پلیچو نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو چار سال تک سندھ یاد نہیں آیا، جب کشتی طوفان میں پھنسی ہے تو سندھ یاد آ گیا ۔ٹھٹھہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز لطیف پلیجو کا کہنا تھا کہ دو سال قبل وزیراعظم کو…

پارلیمنٹ لاجز میں پولیس آپریشن کے دوران سعد رفیق زخمی

پارلیمنٹ لاجز میں پولیس اور ایم این اے کے اسٹاف میں ہاتھا پائی کے دوران وہاں موجود رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق کا پاؤں دروازہ لگنے سے زخمی ہوگیا۔خواجہ سعد رفیق کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں ان کے الٹے پاؤں کے…

امن اور جنگ کے دوران پنجاب رجمنٹ کی کارکردگی قابل تعریف ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پنجاب رجمنٹل سینٹر مردان کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف پنجاب رجمنٹ کے کرنل کمانڈنٹ کو بیج لگانے کی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔آرمی چیف نے اس موقع پر یادگار شہدا پر پھول رکھے اور فاتحہ پڑھی،…

اسلام آباد پولیس کا صلاح الدین ایوبی، جمال الدین کی گرفتاری سے انکار

اسلام آباد پولیس نے جمعیت علماء اسلام کے ارکان قومی اسمبلی صلاح الدین ایوبی اور جمال الدین کی گرفتاری سے انکار کردیا۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ صلاح الدین ایوبی، جمال الدین تھانہ آبپارہ میں ایس ایچ او کے کمرے میں موجود ہیں، دونوں ارکان…

عدم اعتماد کی تحریک پر ہم اپنا جائزہ لیں گے، خالد مقبول صدیقی

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک پر ہم اپنا جائزہ لیں گے، کیا عدم اعتماد کی تحریک حکومت کی تبدیلی تک رہے گی، کہیں جمہوریت تو اس کے بیچ میں نہیں آجائے گی۔اسلام آباد…

فوج کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل، میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ فوج کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں، اس معاملے میں غیر ضروری بحث نہ کی جائے، وہی ہم سب کے لیے اچھا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے راولپنڈی میں…

فضل الرحمان نے ملک بھر میں شاہراہیں بند کرنے کا اعلان کردیا

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملک بھر میں شاہراہیں بند کرنے کا اعلان کردیا۔مولانا فضل الرحمان  نے تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنوں سے شاہراہیں بند کرنے کی اپیل کردی۔اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر…

نتیجہ آپ بھگتیں گے، کانوں کو ہاتھ لگائیں گے، شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ انصار الاسلام کے لوگ پیچھے آرہے ہیں، نتیجہ آپ بھگتیں گے، کانوں کو ہاتھ لگائیں گے۔ جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے پانچ گھنٹے مذاکرات کئے کہ ان لوگوں کو ہمارے حوالے کردیں۔شیخ…

لیاقت آباد میں گھر سے دو ماہ کی بچی کی لاش ملی ہے

کراچی کے علاقے لیاقت آباد نمبر 7 میں گھر سے 2 ماہ کی بچی کی لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق بچی کی والدہ کی عمر 18 سال اور والد کی عمر 24 سال ہے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ والدہ کے ابتدائی بیان کے مطابق بچی پر کسی نے حملہ کیا جس سے وہ بےہوش…

پارلیمنٹ لاجز پر پولیس آپریشن کیخلاف اپوزیشن کی تحریک استحاق

پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد پر پولیس کی جانب سے کارروائی کے خلاف متحدہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں تحریک استحاق جمع کرادی ہے، جس کے مطابق پارلیمنٹ لاجز میں پولیس کی بھاری نفری نے دراندازی کی۔ تحریک استحقاق میں مزید کہا گیا ہے کہ ارکان قومی…