جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

شوکت ترین 5829 ارب کے ریونیو ہدف کیلئے پرعزم

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ 5 ہزار 829 ارب روپے کا ریونیو ہدف حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔وزیر خزانہ نے ان خیالات کا اظہار فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے دورے کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت ایف بی آر کو مکمل خود مختاری…

افغانستان سے مغربی افواج کا انخلا اجتماعی ناکامی ہے، یورپی یونین

یورپی یونین نے افغانستان کے بحران پر قرارداد پاس کی ہے۔ اسٹراسبرگ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق قرارداد کے حق میں 536 اور مخالفت میں 96 ووٹ آئے۔ یورپین پارلیمنٹ کے مطابق افغانستان سے مغربی افواج کا انخلا اجتماعی ناکامی ہے۔ افغانستان میں چین…

ملک میں آج ڈالر کی قدر میں ملا جلا رجحان

ملک میں آج ڈالر کا بھاؤ ملے جلے رجحان میں رہا۔ انٹربینک میں ڈالر ایک پیسہ مہنگا ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔انٹربینک میں ڈالر ایک پیسہ بڑھ کر 168 روپے 19 پیسے ہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر…

کابل سے مہاجرین کے انخلا میں ناکامی کا الزام، ڈچ وزیر خارجہ مستعفی

نیدرلینڈز کی وزیر خارجہ نے مہاجرین کے انخلا کی ناکام پالیسی پر عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ دی ہیگ سے ڈچ میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ نے وزیر خارجہ کو کابل سے مہاجرین کو نہ نکالنے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ ڈچ میڈیا نے مزید بتایا کہ وزیر دفاع پر بھی…

لاہور ہائیکورٹ: چینی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق کیس کا عبوری حکم جاری

لاہور ہائیکورٹ نے چینی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق کیس کا عبوری حکم جاری کر دیا۔ مہنگے داموں چینی خریدنے والے شہریوں کو رقم کیسے واپس ہو سکتی ہے؟ عدالت نے وکلا سے قانونی معاونت طلب کر لی۔لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے مختلف شوگر ملز کی…

سعودی عرب، امارات، امریکا، برطانیہ کا مشترکہ بیان، یمن بحران مل کر حل کرنے پر اتفاق

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکا اور برطانیہ نے ایک مشترکہ بیان میں یمن میں جاری بحران کے سیاسی حل کے لیے مل کر کوششیں کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ ریاض سے سعودی میڈیا کے مطابق یمن میں سعودی عرب، امارات، برطانیہ اور امریکا کے سفیروں نے یمن…

حوثی ملیشیا کے جازان پر داغے گئے 4 ڈرونز ناکارہ بنا دیے، ترجمان اتحادی افواج

عرب فوجی اتحاد کے ترجمان نے کہا ہے کہ حوثی ملیشیا کے جازان کی طرف داغے گئے 4 ڈرونز ناکارہ بنا دیے گئے ہیں۔ ریاض سے جاری بیان میں ترجمان اتحادی افواج نے مزید کہا کہ حوثی ملیشیا کا فائر کیا گیا بیلسٹک میزائل حملہ بھی ناکام بنادیا گیا ہے۔…

سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ کے مستعفی ہونے سے متعلق پروپیگنڈا مہم جاری ہے، لیاقت شاہوانی

ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ کے مستعفی ہونےسے متعلق پروپیگنڈا مہم جاری ہے۔لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد 21 ستمبر کو پیش ہونی ہے، تحریک عدم اعتماد پر 16 اپوزیشن اراکین…

کامیاب پاکستان پروگرام، بینکوں کا انتخاب بذریعہ بولی کرنے کا فیصلہ

وزارتِ خزانہ نے کامیاب پاکستان پروگرام کے لیے ہول سیل بنیاد پر فنڈز فراہم کرنے والے بینکوں کا انتخاب بولی کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کر لیا۔وزیرِ خزانہ شوکت ترین کی زیرِ صدارت کامیاب پاکستان پروگرام کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں…

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے کرکٹ ٹیم کے دورہ منسوخ کرنے کی حمایت کردی

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن  نے اپنے ملک کی ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ کرنے کی حمایت کردی۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان منسوخی پر جیسنڈا آرڈرن کا  اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ نہ ہونے پر سب کو کتنا افسوس ہے، اس کا…

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ سے بات کرنے کی ضرورت ہے، عامر سہیل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے دورہ منسوخ کرنے کے پیچھے کیا محرکات ہیں معلوم کرنے کی ضرورت ہے۔نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان کی منسوخی پر ردعمل دیتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ ہمیں نیوزی لینڈ کرکٹ…

نیوزی لینڈ کرکٹ کے فیصلے سے بہت مایوسی ہوئی، رمیز راجا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجا نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ کے فیصلے سے بہت مایوسی ہوئی ہے۔ایک بیان میں رمیز راجا نے کہا کہ اس معاملے میں کچھ شیئر نہ کرنا بھی مایوس کن ہے، مجھے فینز اور کھلاڑیوں کے لئے بہت افسوس ہوا…