بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

شمالی وزیر ستان میں خود کش دھماکہ 3سیکیورٹی اہلکار اور 3 بچے شہید

راولپنڈی: شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں خودکش دھماکا ہوا ہے جس میں 3 سیکیورٹی اہلکار اور 3 بچے شہید ہو گئے۔

خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں پاک فوج کی گاڑی کے قریب ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکہ سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 3 فوجی جوان اور 3 معصوم بچے بھی شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ شہید ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں میں حولدار زبیر قادر، سپاہی عزیر اصفر اور سپاہی قاسم مقصود شامل ہیں جب کہ بچوں میں انعم، احسن اور احمد شامل ہیں جن کی عمریں بالتریب 4، 8 اور 11 سال ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس ایجنسیاں خودکش حملہ آور، اس کے ہینڈلرز اور سہولت کاروں سے متعلق تحقیقات کر رہی ہیں۔

واقعہ کے بعد مسلح افواج نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور مجرموں کے سہولتکاروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا، انٹیلی جنس ایجنسیاں خودکش حملہ آور اور اس کے سہولت کاروں کے بارے میں جاننے کے لیے تحقیقات کر رہی ہیں۔

You might also like

Comments are closed.