جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

مختلف شہروں میں سندھی کلچر ڈے منایا گیا

سندھ کے مختلف شہروں میں کلچرل ڈے جوش و خروش سے منایا گیا۔ اس موقع پر سندھ کی قدیم اور عظیم ثقافت کو اجاگر کیا گیا۔سندھی کلچر ڈے کے موقع پر کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، میرپورخاص سمیت صوبے بھر میں اور ملک کے دیگر شہروں میں تقریبات کا انعقاد…

این اے 133، بلاول کی انتخابی مہم چلانے والوں کو شاباش

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے نتائج آنے کے بعد کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے عام انتخابات کے مقابلے میں زیادہ ووٹ حاصل کئے۔بلاول بھٹو زرداری نے ضمنی الیکشن میں ہار کے باوجود این اے 133…

ایک ڈی آئی جی کا 6 روز میں 3 مرتبہ تبادلہ

سندھ پولیس میں تقرریاں اور تبادلے مذاق بن گئے، ایک ہی ڈی آئی جی کا چھ روز میں تین مرتبہ تبادلہ کردیا گیا۔رپورٹس کے مطابق 29 نومبر کو ڈی آئی جی شرجیل کھرل کو حیدرآباد سے سکھر ڈویژن میں تعینات کیا گیا تھا۔گزشتہ روز شرجیل کھرل کو سکھر سے…

مریم نواز کا این اے 133 میں پارٹی امیدوار کی کامیابی پر ردعمل

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے این اے 133 لاہور کے ضمنی انتخاب میں کامیابی پر جذباتی انداز میں بھرپور خوشی کا اظہار کیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مریم نواز نے ایک بیان میں این اے 133 لاہور کے ضمنی الیکشن میں پارٹی…

لندن: گورنر پنجاب کی گاڑی پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ

لندن میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی گاڑی کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے کی ٹکٹ جاری کردیا گیا۔گورنر پنجاب سنٹرل لندن میں اپنے بیٹے کے فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ میں ایک تقریب میں شرکت کے لیے موجود تھے۔گورنر چوہدری سرور کی گاڑی ٹریفک…

وزیراعلیٰ پنجاب کی قائداعظم کے مجسمے پر فوری طور پر عینک لگانے کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب سردار  عثمان بزدار نے وہاڑی میں قائد اعظم محمد علی جناح کے مجسمے سے چوری ہونے والی عینک کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر مجسمے پر چشمہ لگانے کی ہدایت کردی۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وہاڑی میں قائد اعظم کے مجسمے سے عینک…

ہر ضمنی الیکشن میں ثابت ہوا ن لیگ مقبول ترین جماعت ہے، حمزہ شہباز

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 133 لاہور میں کامیابی پر شائستہ پرویز ملک اور کارکنان کو مبارکباد دی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر حمزہ شہباز نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہر ضمنی الیکشن میں ثابت ہوا کہ مسلم…

ملک عدنان نے تمغہ شجاعت کے اعلان پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا

پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے سری لنکن منیجر کو بچانے کی کوشش کرنے والے ملک عدنان نے وزیر اعظم کی طرف سے تمغہ شجاعت دینے کا اعلان کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک عدنان نے کہا کہ میں میڈیا…

تحقیقاتی اداروں نے پریانتھا کے مکان کو سیل کردیا

تحقیقاتی اداروں نے سیالکوٹ میں متشدد ہجوم کے ہاتھوں مارے گئے سری لنکن منیجر پریانتھا کا مکان سیل کردیا۔سری لنکن شہری پاکستان میں 10 سال سے زائد عرصے سے رہائش پذیر تھا، جس فیکٹری میں مارا گیا وہاں پر 8 سال سے کام کر رہا تھا۔اہل محلہ نے…

ڈھاکا ٹیسٹ میں بارش، کھلاڑیوں نے ڈریسنگ روم میں پریکٹس شروع کردی

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں مسلسل بارش کے باعث دوسرے روز کا کھیل ختم کردیا گیا، تاہم پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے میچ رکنے کے باعث ڈریسنگ روم میں کھیلنا شروع کردیا۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین دوسرے…

پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والے غلطی کا اعتراف کر رہے ہیں، پی پی رہنما

پیپلز پارٹی رہنماؤں نے وفاقی حکومت پر جوابی وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والے غلطی کا اعتراف کر رہے ہیں۔پیپلز پارٹی کی شازیہ مری، عبدالقادر پٹیل اور فیصل کریم کنڈی نے وفاقی وزیر مراد سعید و دیگر کی تنقید پر الگ الگ…

سانحہ سیالکوٹ: پریانتھا کمارا کو بچانے کی کوشش کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی

سانحہ سیالکوٹ میں سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا کو متشدد ہجوم سے بچانے کی کوشش کرنے والے کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی۔ملک عدنان نے پریانتھا کمارا کی ہجوم سے جان بچانے کی ہر ممکن کوشش کی، انہوں نے کبھی دلائل دیے تو کبھی رحم کی بھیک…

بھوبنیشور: جرمنی کو ہرا کر ارجنٹائن نے جونیئر ہاکی ورلڈکپ جیت لیا

ارجنٹائن نے جرمنی کو شکست دے کر دوسری مرتبہ جونیئر ہاکی چیمپئن بن گیا۔  بھارت کے شہر بھوبنیشور میں ہونے والے جونیر ہاکی ورلڈکپ فائنل میں ارجنٹائن نے جرمنی کو 2-4 سے زیر کردیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل ارجنٹائن نے 2005 میں پہلی مرتبہ جونیئر…

کراچی ایئرپورٹ سے لاپتہ شہری کا مقدمہ 3 روز بعد درج

کراچی پولیس نے جیو نیوز کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے ایئر پورٹ سے لاپتہ شہری کا مقدمہ 3 روز بعد درج کرلیا۔ریحان نامی شہری 2 دسمبر کو جرمنی سے واپس آنے کے بعد کراچی ایئرپورٹ سے دوست سمیت لاپتہ ہوگیا۔ ریحان عطااللّٰہ 8 ماہ قبل کراچی سے جرمنی…

سعودی عرب کے ساتھ اپنا تعلیمی نظام مزید بہتر کریں گے، شفقت محمود

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ ہم سعودی عرب کے ساتھ ملکر اپنا تعلیمی نظام مزید بہتر کریں گے، آج سعودی وزارت تعلیم اور وزارت محنت کے ساتھ ایم او یوز پر دستخط کیے۔سعودی وزارت تعلیم اور وزارت محنت کے ساتھ پاکستان نے دو ایم او یوز…

نوجوانوں کی بہبود وزیراعظم عمران خان کی توجہ کا مرکز ہے، فرخ حبیب

وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ حکومت نوجوانوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں فرخ حبیب نے کہا کہ ملک کی نوجوان آبادی کی بہبود وزیر اعظم عمران خان کی توجہ کا مرکز ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ…