جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

مریم نواز کے پاسپورٹ کی ضرورت نہیں ہے: نیب

لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحبزادی، مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے پاسپورٹ کی واپسی کے لیے درخواست کی سماعت کے دوران نیب نے جواب جمع کرایا ہے کہ اب مریم نواز کے پاسپورٹ کی ضرورت نہیں ہے۔لاہور ہائی کورٹ کے چیف…

سابق ایم این اے جمشید دستی گرفتار

راولپنڈی میں پولیس نے رات گئے سابق رکن قومی اسمبلی (ایم این اے) جمشید دستی کو گرفتار کر لیا۔پولیس ذرائع کے مطابق جمشید دستی کو فیض آباد کے ایک ہوٹل سے گرفتار کیا گیا ہے۔پنجاب کے ضلع مظفر گڑھ میں سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے بھائی…

کراچی: پولیس مقابلہ، 4 انتہائی مطلوب ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، مقابلے کے دوران 4 انتہائی مطلوب ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق گرفتار ملزمان میں وقار، نعمان عرف نومی، ملک ندیم…

پاک انگلینڈ سیریز: شاداب اور نسیم ٹیم سے کیوں باہر تھے؟

قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان اور فاسٹ بولر نسیم شاہ لاہور کے مرحلے میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاداب خان اور نسیم شاہ کو آرام کی وجہ سے پلئینگ الیون میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ نسیم شاہ پہلے ٹی…

مریم اورنگزیب سے بدتمیزی کے واقعے سے متعلق ریحام خان نے کیا بریکنگ نیوز دی؟

چیئرمین پی ٹی آئی، عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کے ساتھ لندن میں پیش آنے والے افسوس ناک واقعے سے متعلق ایک ’بریکنگ نیوز‘ دی ہے۔ریحام خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ’بریکینگ نیوز! مریم…

کراچی: CTD کی کارروائی، لشکرِ جھنگوی بلوچستان کا مفرور ملزم گرفتار

کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے شعبۂ تفتیش نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے لشکرِ جھنگوی بلوچستان کے مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا۔انچارج سی ٹی ڈی چوہدری صفدر کے مطابق ملزم میر علی حیدر عرف میر علی نواز کو نیو کراچی انڈسٹریل ایریا…

حارث کو ایوارڈ ملنے پر رضوان کی بیٹیوں کا معصومانہ سوال

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی اپنی بیٹیوں کے ساتھ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں ان کی بیٹیوں نے ایوارڈ (مین آف دی میچ) سے متعلق سوال کیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا…

اسحاق ڈار آج سرینڈر کریں گے، احتساب عدالت کے گرد سیکیورٹی سخت

آمدن سے زائد اثاثوں کے نیب ریفرنس میں مسلم لیگ ن کے رہنما، سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کے آج سرینڈر کرنے کے موقع پر اسلام آباد کی احتساب عدالت کے اطراف سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس جانے والے…

مقتولہ سارہ انعام کی آخری انسٹا پوسٹ منظرِ عام پر

سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہ نواز کے ہاتھوں قتل ہونے والی سارہ انعام کو انصاف دلوانے کیلئے سوشل میڈیا صارفین مختلف ٹرینڈز چل رہے ہیں ایسے میں پاکستان کی معروف خاتون صحافی کے ٹوئٹ میں کیے جانے والے انکشاف نے سب کو چونکا دیا۔مہر بخاری…

پاکستان: مزید صرف 39 کورونا کیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں مسلسل کمی جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی اس موذی وباء کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 53 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے…

ڈالر مزید 3 روپے سستا ہو گیا

گزشتہ چند روز سے امریکی ڈالر زوال کی سمت اور پاکستانی روپیہ عروج کی جانب گامزن ہے۔آج بھی امریکی ڈالر مزید سستا ہوا ہے۔آج انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے 2 پیسے سستا ہونے کے بعد 234روپے کا ہو گیا ہے۔آخری 3 سیشنز میں ڈالر 5 روپے 71 پیسے سستا…

پاک انگلینڈ T20 سیریز، ٹیمیں آج پریکٹس کریں گی

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا 5 واں ٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلا جائے گا، دونوں ٹیمیں آج قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی۔گزشتہ روز دونوں ٹیموں کے کھلاڑی چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے کراچی سے لاہور پہنچے جہاں انہوں نے آرام کو ترجیح…