جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

بلاول بھٹو نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو پسندیدہ ترین شخصیت قرار دے دیا

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسنڈا آرڈرن کو اپنی پسندیدہ ترین شخصیت قرار دے دیا۔ وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نیویارک میں نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسنڈا آرڈرن سے…

ثاقب نثار کی سربراہی میں عدلیہ نے جو کھیل کھیلا وہ بےنقاب ہوگیا،خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ثاقب نثار کی سربراہی میں عدلیہ نے جو کھیل کھیلا وہ بے نقاب ہوگیا، ہمیں پوری امید ہے نواز شریف کو بھی بہت جلد انصاف ضرور ملے گا۔نواز شریف سے ملاقات کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو…

پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز دلچسپ مرحلے میں داخل

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگئی ہے، 7 میچز کی سیریز میں 1-2 کے خسارے کے بعد گرین شرٹس نے شاندار کم بیک کیا۔ کراچی کے آخری میچ میں 167 رنز کا کامیاب دفاع کیا، پھر قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ…

میں نے کئی سال پہلے کہہ دیا تھا کہ اپنا معاملہ اللّٰہ پر چھوڑ دیا ہے، نواز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ میں نے کئی سال پہلے کہہ دیا تھا کہ اپنا معاملہ اللّٰہ پر چھوڑ دیا۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے  اپنی صاحبزادی مریم کی بریت پر اظہار تشکر کیا۔نواز…

ملکی زرمبادلہ ذخائر 30 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کم ہوگئے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کا کہنا ہے کہ 23 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملکی زرمبادلہ ذخائر 30 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کم ہوئے ہیں۔ ایس بی پی اعلامیے کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 23 ستمبر تک 13 ارب 76 کروڑ ڈالر رہے۔اعلامیے میں کہا…

اپنے دفتر کے باہر کوریڈور ختم کرنے کی ہدایت کردی، صادق سنجرانی

دفتر کے باہر کوریڈور ختم کرنے سے متعلق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ پارلیمنٹ کی عزت و احترام میں نہیں کروں گا تو کون کرے گا؟ اپنے دفتر کے باہر کوریڈور ختم کرنے کی ہدایت کردی۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا…

مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزائیں کالعدم، نااہلی  بھی ختم

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے مریم نواز اور کیپٹن (ر ) صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزائیں کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں مقدمے سے بری کردیا جب کہ عدالتی فیصلے کے ساتھ ہی مریم نواز کی نااہلی بھی ختم ہوگئی۔…

وزیر خزانہ کی ایف بی آر کو ٹیکس وصولی مزید بڑھانے کی ہدایت

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایف بی آر کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے ٹیکس وصولی مزید بڑھانے کی ہدایت کی۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایف بی آر نے جولائی اور اگست…

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد نسیم شاہ کا پہلا بیان

کوویڈ-19 کا شکار ہونے والے پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کا پہلا بیان سامنے آگیا۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں نسیم شاہ نے تحریر کیا کہ شکر ہے اب میں پہلے سے بہتر محسوس کر رہا ہوں۔قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا…

بیلجیئم میں دائیں بازو کے انتہا پسندوں کیخلاف کارروائی، ایک شخص ہلاک

بیلجیئم میں پولیس کی جانب سے دائیں بازو کے انتہاپسند گروپ کے خلاف کارروائی کے دوران ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ اس دوران پولیس نے 6 افراد کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ اور لڑائی کی دیگر اشیاء بھی برآمد کی ہیں۔یہ بات بیلجیئم کے وزیر انصاف…

زیر سمندر یورپ کو گیس فراہم کرنے والی لائنوں میں لیکیج ریاستی دہشتگردی لگتی ہے، روس

کریملن کا کہنا ہے کہ یورپ کو گیس سپلائی کرنے والی روس کی زیر سمندر پائپ لائنوں میں لیکیج کا معاملہ ریاستی دہشت گردی کی کارروائی لگتا ہے۔ترجمان کریملن دیمتری پیسکوف کا کہنا ہے کہ روس سے جرمنی جانے والی دو گیس پائپ لائنوں میں لیکیج دہشت…

آرمی چیف کی تقرری کے سوال پر خواجہ آصف کا جواب

وزیر دفاع خواجہ آصف نے آرمی چیف کی تقرری کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں ابھی دو مہینے ہیں، تاریخ کا فیصلہ یہ ہے کہ چار آرمی چیف نواز شریف نے مقرر کیے تھے، پانچواں نواز شریف کا بھائی مقرر کرنے جا رہا ہے۔جیو نیوز کے پروگرام…

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا، اجلاس میں 11 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں 3 لاکھ ٹن درآمدی گندم کی تقسیم کے طریقہ کار پر غور کیا جائے گا، درآمدی گندم گوادر پورٹ پر لانے کے…

مہسا امینی کی موت، خصوصی تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل

ایران میں مہسا امینی کی موت کی تحقیقات کےلیےخصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق وزیر داخلہ، پراسیکیوٹر تہران اور محکمہ انصاف تہران کی جانب سے کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ فارنزک میڈیسن آرگنائزیشن اور…

بغیر اجازت بیرون ملک ہاکی لیگ کھیلنے پر 2 کھلاڑی ملازمت سے فارغ

بغیر اجازت بیرون ملک ہاکی لیگ کھیلنے پر ماڑی پٹرولیم نے دو کھلاڑیوں احمد ندیم اور غضنفر علی کو ملازمت سے فارغ کر دیا۔ غضنفر علی اور احمد ندیم کامن ویلتھ گیمز میں قومی ہاکی ٹیم کا حصہ تھے، جو این او سی لیے بغیر لیگ ہاکی کھیلنے انگلینڈ چلے…

پی ایس ایکس: سرمایہ کاری کا منفی دن، انڈیکس میں 421 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج سرمایہ کاری کا منفی دن رہا، 100 انڈیکس میں 421 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔ پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس 421 پوائنٹس کی کمی کے بعد کاروبار کے اختتام پر 41 ہزار 13 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔…