جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

نیب ترمیمی ایکٹ کے تحت پی پی رہنما فرزانہ راجہ کو ریلیف مل گیا

نیب ترمیمی ایکٹ 2022 کے تحت ملزمان کو ریلیف ملنے کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما فرزانہ راجہ کو بھی ریلیف مل گیا۔سابق چیئرمین بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام فرزانہ راجہ کے خلاف نیب ریفرنس واپس کردیا گیا۔قومی احتساب…

برطانوی شہر لیسٹر میں بےامنی، ایک اور شخص کو سزا

برطانیہ کے شہر لیسٹر میں بےامنی میں ملوث ایک اور شخص کو سزا سنا دی گئی، آدم یوسف کو چاقو سے مسلح ہونے کے اعتراف پر 18 ماہ کی معطل سزا سنائی گئی۔آدم یوسف نے بیان دیا کہ وہ سوشل میڈیا پر خبروں سے متاثر ہو کر چاقو لے کر احتجاج میں پہنچا…

بھارتی شہری نے 16 کلومیٹر سے زیادہ ریورس ڈرائیونگ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

جنوبی بھارت کی ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والے ایک 35 سالہ شخص نے حال ہی میں ریورس ڈرائیونگ (پیچھے کی جانب ڈرائیونگ) میں طویل فاصلے تک گاڑی چلانے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔اس شخص نے 30 منٹ تک ریورس ڈرائیونگ کے دوران 16 کلومیٹر اور 140…

جیکب آباد میں سیلاب متاثرین وزیراعلیٰ سندھ کے پاؤں پڑ گئے

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جیکب آباد میں ماڈل ٹینٹ سٹی کا دورہ کیا، وزیراعلیٰ کی آمد پر متاثرین ان کے پاؤں پڑ گئے۔سیلاب متاثرین نے کہا کہ ہم تباہ ہو گئے، مال مویشی ڈوب گئے، حکومت امداد دے۔جیکب آباد میں متاثرینِ سیلاب نے امداد نہ…

محمد عامر کے ہاں بیٹی کی پیدائش

فاسٹ بولر محمد عامر کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے، انہوں نے اس حوالے سے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بیٹی کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔ کرکٹر محمد عامر اور ان کی اہلیہ نرجس خاتون کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔محمد عامر نے اپنے  ٹوئٹر اکاؤنٹ پر…

مودی کی باہر کتنی جائیدادیں ہیں؟ عمران کا سوال

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی مثال دیتے ہوئے مخالفین کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ لاہور میں وکلا کنونش سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے وزرائے اعظم…

خواتین کے حقوق سے متعلق مغرب کے دُہرے معیار ہیں، ایرانی صدر

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے حقوق سے متعلق مغرب کے دُہرے معیار ہیں۔ ایرانی صدر نے مزید کہا کہ امریکا آزاد ممالک کو برداشت نہیں کرسکتا، ایران دباؤ میں رکھنے والے تعلقات کو…

سندھ میں آج 323 افراد میں ڈینگی کی تصدیق، 261 کا تعلق کراچی سے ہے، محکمہ صحت

صوبہ سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 323 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس میں سے 261 افراد کراچی میں متاثر ہوئے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں 323 افراد ڈینگی وائس کا شکار ہوئے، جس میں سے 261 کا تعلق کراچی…

برطانیہ سے چوری شدہ لگژری گاڑی برآمدگی کیس: 2 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ

برطانیہ سے چوری شدہ لگژری گاڑی کی کراچی سے برآمدگی کیس میں دو ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا گیا۔کراچی کی کسٹم کورٹ نے ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سناتے ہوئے ملزم نوید یامین بلوانی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ جبکہ دوسرے…

برطانیہ میں ایندھن کی قیمتوں میں کمی، ایک لیٹر پیٹرول 1.65 پاؤنڈ کا ہوگیا

برطانیہ میں ایندھن کی قیمتوں میں کمی آگئی، وہاں اب ایک لیٹر پیٹرول 1.65 پاؤنڈ کا ہوگیا ہے۔لندن سے برطانوی میڈیا کے مطابق ڈپارٹمنٹ فار بزنس، انرجی اینڈ انڈسٹریل اسٹریٹیجی کے شائع کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ پیر کو ایک لیٹر…

پولیس نے شاہ محمود کو کسانوں کے احتجاج میں شرکت سے روک دیا، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد پولیس نے کسانوں کے احتجاج میں شرکت سے روک دیا۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ شاہ محمود قریشی جب کسانوں کے ساتھ یکجہتی کیلئے…

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے سی سی پی او لاہور کو گلے لگا لیا

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے ملاقات کی، ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب نے سی سی پی او کو گلے لگایا اور شاباش دی۔چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ویلڈن، ادھر آؤ گلے لگو، ہم آپ کو جانے نہیں دیں گے ادھر ہی…

راجو شری واستو کی موت کی وجہ سامنے آگئی

راجو شری واستو کی موت کی وجہ کیا بنی؟ اس سے متعلق کامیڈین کے اہلِ خانہ کے بیانات سامنے آگئے۔ کامیڈین راجو شری واستو کی اہلیہ شیخا شری واستو کا کہنا ہے کہ وہ پرامید تھیں اور دعا کر رہی تھیں کہ راجو اس صورتحال سے نکل آئیں۔ میڈیا رپورٹس…

افغانستان: کابل کے ریسٹورنٹ میں دھماکا، 3 افراد ہلاک، 13 زخمی

افغان دارالحکومت کابل کے ایک ریسٹورنٹ میں دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ افغان حکام کے مطابق ریسٹورنٹ میں دھماکے سے 13 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ افغان حکام کا مزید کہنا ہے کہ ریسٹورنٹ میں دھماکے کی نوعیت سے متعلق…

وزیراعظم کی صدر بائیڈن کے نمائندہ خصوصی برائے ماحولیات جان کیری سے ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر جو بائیڈن کے نمائندہ خصوصی برائے ماحولیات جان کیری سے ملاقات ہوئی ہے۔ اس موقع پر جان کیری نے کہا کہ امریکا انفرااسٹرکچر کی دوبارہ تعمیر میں اشتراک کیلئے پاکستان سے تعاون کو تیار ہے۔ جان کیری جو صدر بارک…

14 سال پرانے جہازوں کی خریداری پر تحقیقات کا فیصلہ

پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کی جانب سے 14 سال پرانے جہازوں کی خریداری کے معاملے پر انکوائری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سینیٹ اسٹینڈنگ کمیٹی اور وزارت میری ٹائم افیئرز کی سفارش پر پی این ایس سی کی 14 سال پرانے جہازوں کی خریداری…