جمعہ7؍جمادی الاول 1444ھ 2؍دسمبر 2022ء

پاکستان سے ایشیاکپ نیوٹرل وینیو پر نہیں جاسکتا، رمیز راجہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو ملی ہے، بھارت نے کہا نہیں آنا، پاکستان سے ایشیاکپ نیوٹرل وینیو پر نہیں جاسکتا۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ انگلینڈ نے جیسی بیٹنگ کی وہ آج تک نہیں دیکھی، انگلش ٹیم ٹی ٹوئنٹی کے پلیئر لے کر آئے ہیں، راولپنڈی ٹیسٹ میں شائقین کرکٹ کی تعداد سے خوش ہوں۔

ہم پچز بنانے میں پیچھے رہ گئے ہیں، اگلے سیزن میں پچز اچھی بنیں گی، ڈراپ ان پچ مسئلے کا حل ہوسکتا ہے۔

رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ ڈراپ ان پچ بحری جہاز میں آنی ہے، نیوزی لینڈ میں بھی یہی پچیں ملیں گی۔

پی سی بی چیئرمین نے کہا کہ پاکستان خود ڈراپ ان پچیں بنائے گا،پچ بہتر ہونی چاہیے تھی پچ شہ رگ ہوتی ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ڈراپ ان پچیں مہنگی ہوتی ہیں، امید کرتا ہوں پچیں اچھی بنیں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.