جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

فواد چوہدری نے عمران خان کے رات میں کالا چشمہ پہننے کی وجہ بتادی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے عمران خان کے رات میں سیاہ چشمہ پہننے کی وجہ بتادی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر فواد چوہدی نے اس سلسلے میں ایک پیغام تحریر کیا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان رات میں کالا چشمہ…

سیلاب متاثریں کے گھروں کی تعمیر کیلئے ورلڈ بینک سے قرض لے رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے لیے ورلڈ بینک سے قرض لے رہے ہیں۔سیہون میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمارے لوگ سیلاب کی تباہی کی وجہ سے بہت مشکل میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ…

سو وکٹوں پر نہیں صرف ورلڈکپ پر توجہ ہے، شاداب خان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ سو وکٹوں پر نہیں ابھی صرف ورلڈ کپ پر توجہ ہے۔پرتھ میں نیدرلینڈز سے فتح کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب میں شاداب خان نے کہا کہ دونوں میچز بہت قریب جا کر ہارے مگر فنش نہیں کر پارئے۔انہوں…

پرویز الہٰی کی راولپنڈی، اسلام آباد کی اہم شخصیات سے ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے لاہور میں راولپنڈی اور اسلام آباد کی اہم شخصیات سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پرویز الہٰی اور اہم شخصیات کی یہ ملاقات بیدیاں روڈ پر اہم تقریب کے دوران ہوئی، اس میں عمران خان کی تقاریر زیربحث…

عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکر خاتون رپورٹر جاں بحق

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے دوران ایک خاتون رپورٹر کنٹینر کے نیچے آکر جاں بحق ہوگئی۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ صدف سے زیادہ جرات مند اور محنتی رپورٹر بہت کم دیکھے۔کامونکی جاتے ہوئے راستے میں عمران…

عمران خان نے خاتون رپورٹر کے جاں بحق ہونے کے بعد آج کا مارچ منسوخ کردیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے خاتون رپورٹر کے جاں بحق ہونے کے بعد آج کا اپنا مارچ منسوخ کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران ایک...پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ بدقسمتی سے ایک حادثہ ہوا ہے،…

فواد چوہدری نے مرحومہ رپورٹر سے آخری ملاقات کی یادیں شیئر کردیں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما  فواد چوہدری نے کنٹینر کے نیچے دب کر جاں بحق ہونے والی خاتون رپورٹر صدف سے اپنی آخری ملاقات کی یادیں شیئر کردیں۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ صدف سے زیادہ جرات مند اور محنتی رپورٹرز…

اسلام آباد پولیس کا پی ٹی آئی عہدیداروں کے گھر پر کریک ڈاؤن

اسلام آباد پولیس کا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مقامی عہدیداروں کے گھروں پر کریک ڈاؤن شروع کردیا۔ذرائع کے مطابق پولیس نے راجا خرم نواز اور راجا ذوالقرنین کے ڈیروں پر چھاپے مارے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس کی لسٹ میں…

جنوبی افریقہ کیخلاف بھارت کی ناقص بیٹنگ پر شعیب اختر کا تبصرہ

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 میں جنوبی افریقہ کے خلاف بھارت کے ٹاپ آرڈر کے لڑکھڑا جانے پر پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر نے تبصرہ دلچسپ تبصرہ کیا۔سابق ٹیسٹ کرکٹر اور فاسٹ بولر شعیب اختر بھارتی کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ دیکھ کر پریشان…

بند کمروں کی معافی تلافی کا گواہ ہوں، طاہر اشرفی

چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ بند کمروں میں معافی تلافی اور خوش کلامی کا گواہ ہوں۔لاہور سے جاری بیان میں طاہر اشرفی نے کہا کہ چند دنوں کے دوران ملکی سلامتی کے اداروں کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ…

عمران خان کے خطاب کے دوران انڈر پاس کی چھت گرگئی، 7 زخمی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے دوران مریدکے میں انڈر پاس پر بنی فائبر کی چھت گر گئی۔مریدکے میں پی ٹی آئی چیئرمین  عمران خان کے خطاب کے دوران انڈر پاس پر بنی فائبر کی چھت گرگئی، جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو…

دوست مزاری کو عمران نیازی کی ایما پر گرفتار کیا گیا، حمزہ شہباز

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے عمران نیازی کی ایما پر دوست مزاری کو گرفتار کیا ہے۔سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کی گرفتار پر اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز نے ردعمل دیا ہے۔رکن قومی اسمبلی…

کرم: NA-45 ضمنی الیکشن، پولنگ کا وقت ختم ہوگیا

خیبر پختون خوا کے ضلع کرم کے حلقہ این اے 45 میں ضمنی الیکشن کے سلسلے میں صبح 9 بجے سے شروع ہونے والی پولنگ کا وقت پانچ بجے ختم ہوگیا۔اس حلقے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور پی ڈی ایم کے امید وار جمیل خان سمیت 16 امیدوارمیدان میں…

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارت کا جنوبی افریقہ کو 134 رنز کا ہدف

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ 2 کے اہم میچ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 134 رنز کا ہدف دے دیا۔ پرتھ میں کھیلے جارہے اس میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ فاسٹ بولنگ ٹریک پر جنوبی افریقہ فاسٹ بولر لُنگی این…

بھارت: ظلم کی انتہا ،چوری کے الزام پر 2 نوجوانوں کو گاڑی سے باندھ کر گھسیٹا گیا

بھارت میں ظلم کی انتہا ہو گئی، ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں چوری کے الزام پر 2 نوجوانوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ نوجوانوں کو گاڑی کے ساتھ باندھ کر سڑک پر گھسیٹا گیا۔اس موقع پر سڑک پر موجود…

جولائی تا ستمبر مہنگائی 25.1 فیصد رہی: وزارتِ خزانہ

وزارتِ خزانہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے زراعت تباہ ہو چکی ہے جبکہ جولائی سے ستمبر تک مہنگائی 25.1 فیصد رہی۔وزارتِ خزانہ کی جاری کی گئی ماہانہ اقتصادی رپورٹ کے مطابق گنے کی پیداوار 8 فیصد، چاول کی 40.6 اور کپاس کی…