جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

روانڈا کی پاکستانی کمیونٹی کو ہراساں کرنے کا معاملہ، چیئرمین سینیٹ کمیٹی ایف آئی اے پر برہم

روانڈا میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ایف آئی اے کی ہراسگی کے معاملے پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے چئیرمین نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔چیئرمین کمیٹی فاروق ایچ نائیک نے بتایا کہ روانڈا میں پاکستانی کمیونٹی نے کہا کہ انہیں ویزا آن…

اسپیکر کو استعفوں کی تصدیق کیلئے خط لکھ دیا، شاہ محمودقریشی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسپیکر کو پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی تصدیق کیلئے خط لکھ دیا ہے، اسپیکر چاہیں سب کو ایک ساتھ بلائیں یا ایک ایک کرکے بلائیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود…

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایک لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی، ایک لاکھ ٹن تک چینی برآمد کرنے کی اجازت ہوگی۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر 15 روز بعد پاکستان سے چینی برآمد کی…

ملک میں فی تولہ سونا 500 روپے مہنگا ہوگیا

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 71 ہزار 400 روپے ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 429 روپے اضافے سے ایک…

تھائی لینڈ کی شہزادی بےہوش ہوگئیں، ہیلی کاپٹر سے بینکاک لایا گیا

تھائی لینڈ کی شہزادی دل میں تکلیف کے باعث بےہوش ہوگئیں، انہیں بذریعہ فضائی ایمبولینس بینکاک کے اسپتال لایا گیا۔شاہی محل سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق شہزادی بجراکیتی بدھ کی شام ملک کے شمال میں واقع علاقے میں عسکری ٹریننگ سیشن میں شریک…

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 557 پوائنٹس کی بڑی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 557 پوائنٹس کی بڑی کمی دیکھنے میں آئی۔ پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر اس کمی کے بعد 41 ہزار 179 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروبار…

امن کیلئے پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات ضروری ہیں، فاروق عبداللّٰہ

مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللّٰہ نے کہا ہے کہ امن کیلئے پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات ضروری ہیں۔ نئی دلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فاروق عبداللّٰہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سے تعلقات میں بہتری کے بغیر بھارت میں امن…

بابر کی موجودگی سے پشاور زلمی کو فائدہ ہوگا، انضمام الحق

پشاور زلمی کے صدر انضمام الحق نے کہا ہے کہ بابر اعظم کی موجودگی سے پشاور زلمی کو فائدہ ہوگا۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے لیے ڈرافٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انضمام کا کہنا تھا کہ بابر اعظم صرف پاکستان ہی نہیں دنیا کا بڑا…

سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے 10 لاکھ پاؤنڈ کیسے کمائے؟

سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے وزارت عظمیٰ سے مستعفی ہونے کے بعد 10 لاکھ پاؤنڈ کما لیے۔برطانوی پارلیمینٹیرنز کے سرکاری رجسٹر کے مطابق بورس جانسن نے تقاریر کرنے کا معاوضہ وصول کیا جس سے ان کی آمدنی ہوئی۔اپنے انداز خطابت کی وجہ سے…

260 افراد کی المناک موت کا سبب بنی بلدیہ فیکٹری کو مسمار کرنے کا کام شروع

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں لگ بھگ 260 افراد کی المناک موت کا سبب بننے والی بلدیہ فیکٹری کی سوختہ عمارت کو سانحہ کے 10 سال بعد مسمار کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ضلع کیماڑی پولیس کے مطابق اس سلسلے میں بلدیہ فیکٹری مالکان یا متعلقین کی…

آپ سوچ بھی نہیں سکتے کہ اس بار پی ایس ایل کتنا بڑا ہونے والا ہے، چیئرمین پی سی بی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ نے کہا ہے کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے کہ اس بار پی ایس ایل کتنا بڑا ہونے والا ہے۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کے سلسلے میں ہونے والے ڈرافٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رمیز راجہ…

اب اسمارٹ فون کو بھی دھونا ممکن

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاپان میں آج کل باتھ روم موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔ دراصل ٹوئٹر پر حال ہی میں جاپان میں موجود ایک میکڈونلڈ کے آؤٹ لیٹ کے باتھ روم سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔اس ویڈیو میں نظر آنے والے باتھ روم سِنک نے…

جاپان: پاکستانی سفیر رضا بشیر تارڑ کی ہنڈا موٹرز کے وفد سے ملاقات

جاپان کی عالمی شہرت یافتہ کمپنی ہنڈا موٹرز جاپان کے اعلیٰ سطح کے وفد نے جاپان میں مقیم پاکستان کے سفیر رضا بشیر تارڑ سے خصوصی ملاقات کی۔ملاقات کے دوران انہیں کمپنی کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی جبکہ پاکستان میں کمپنی کی آٹو موبائل اور…

پی پی ایل گمبٹ گیس فیلڈ میں تکنیکی خرابی

پی پی ایل کی گمبٹ گیس فیلڈ میں تکنیکی خرابی ہوئی ہے جس کی وجہ سے گیس کا اخراج ہوا ہے۔سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ گیس فیلڈ میں تکنیکی خرابی کے باعث کمپنی کو گیس سپلائی میں 50 ایم ایم سی ایف ڈی کی کمی آ گئی ہے۔سوئی سدرن گیس کمپنی نے…