پیر23؍جمادی الثانی 1444ھ16؍جنوری2023ء

لاہور میں ڈبل روٹی 200 روپے کی ہو گئی

مارکیٹ ذرائع کہنا ہے کہ ڈبل روٹی ، دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بڑی ڈبل روٹی 20 روپے کے اضافے سے 200 روپے جبکہ چھوٹی ڈبل روٹی کی قیمت 90 سے بڑھ کر 130 روپے ہوگئی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کہنا ہے کہ قیمت بڑھانے کے باوجود بیکری مالکان نے ڈبل روٹی کا سائز بھی کم کردیا۔

دوسری جانب دودھ بھی 10 روپے کلو اضافے کیساتھ 160 روپے کلو ہوگیا جس کے بعد دہی 10روپے کلو اضافے کیساتھ 180 روپے کلو ہوگیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.