جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

مہمند ڈیم میگا کرپشن: انکوائری کا پہلے بھی کہہ چکے ہیں، نور عالم خان

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نور عالم خان نے کہا ہے کہ مہمند ڈیم منصوبے میں میگا کرپشن ہے، جس کی پہلے بھی انکوائری کا کہہ چکے ہیں۔اسلام آباد میں پی اے سی کا اجلاس ہوا، آڈٹ حکام نے شرکاء کو بتایا کہ ہمیں ڈیم فنڈ کی تفصیلات…

پولیس حراست میں لڑکی کی ہلاکت: ایرانی کردستان میں مظاہرے کے دوران 3 افراد ہلاک

ایران میں پولیس کی زیرحراست لڑکی کی ہلاکت کیخلاف کردستان ریجن میں مظاہرے جاری ہیں۔ ایرانی اہلکار کے مطابق کردستان میں مظاہروں کے دوران 3 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ایرانی اہلکار نے مظاہروں میں ہونے والی ہلاکتوں کی تفصیل بتائے بغیر ہلاکتوں کو…

دھرنے سے ڈر کر آرمی چیف کی تعیناتی نہیں ہوگی، وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ دھرنے سے ڈر کر آرمی چیف کی تعیناتی نہیں ہوگی۔جیونیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق سوال پر وزیر دفاع نے ردعمل دیا۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے…

بری نیت سے ٹیم کیلئے بات کرنے والوں کو اللّٰہ ذلیل کرے گا، محمد رضوان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ بری نیت کے ساتھ ٹیم کے لیے بات کرنے والوں کو اللّٰہ ذلیل کرے گا۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پہلے ٹی ٹوئنٹی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد رضوان کا کہنا تھا کہ سب کو پتہ ہے کہ…

ہیلز نے پی ایس ایل کے تجربے کو جیت کیلئے مفید قرار دیدیا

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز الیکس ہیلز نے پہلے ٹی 20 کی جیت میں اپنی پرفارمنس کے لیے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اپنے تجربے کو مفید قرار دے دیا۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ہیلز نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کا تجربہ کافی کام آیا،…

پُرامید ہوں ہم کم بیک ضرور کریں گے، عثمان قادر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر عثمان قادر نے کہا ہے کہ پُرامید ہوں کہ ہم کم بیک ضرور کریں گے۔خیال رہے کہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرادیا۔ اس میچ میں عثمان قادر…

پاکستان انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آج سے آغاز، تیاریاں مکمل

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز کا آغاز آج سے ہورہا ہے۔ سیریز کی چمچماتی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی جبکہ دونوں ٹیمیں اسے اٹھانے کے لیے پرعزم ہیں۔ سات ٹی ٹوئنٹی کی سیریز کے 4 میچز کراچی اور 3 لاہور میں…

خیبر پختونخوا: وزرا کی تنخواہوں، الاؤنسز اور مراعات سے متعلق ترمیمی بل منظور

خیبر پختونخوا اسمبلی نے وزرا کی تنخواہوں، الاؤنسز اور مراعات سے متعلق ترمیمی بل کی منظوری دے دی۔وزیر محنت خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے بل ایوان میں پیش کیا۔بل کے تحت اب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی طرح دیگر وزرا اور سرکاری ملازمین کو بھی…

سی سی پی او لاہور کے معاملے پر وفاق اور پنجاب آمنے سامنے آگئے

کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور کے معاملے پر وفاق اور پنجاب حکومت ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے ہیں۔وفاق نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی خدمات پنجاب سے واپس لے لیں اور انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا…

وزیراعظم کی فرانس کے صدر میکرون سے ملاقات، دو طرفہ امور پر گفتگو

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون سے ملاقات ہوئی ہے۔ اس موقع پر دو طرفہ تعلقات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، وزیر اطلاعات مریم…