جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

وزیرِ اعظم کے داماد ہارون یوسف کی عبوری ضمانت منظور

لاہور کی احتساب عدالت نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں ہارون یوسف کی 12 جنوری تک ضمانت منظور کی۔درخواست بیرسٹر علی ظفر کے توسط سے دائر کی گئی تھی۔احتساب عدالت کی جانب…

عمران خان نے اپنے ہر محسن کو ڈسا ہے، حافظ حمد اللہ

ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے ہر محسن کو ڈسا ہے، وائٹ پیپر جاری کرنے سے عمران خان کے بلیک کریکٹر کو وائٹ نہیں کیا جاسکتا۔ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے اپنے ایک بیان میں چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کو…

ارشد شریف قتل، اسپیشل جے آئی ٹی کے بیرونِ ملک جانے کے انتظامات مکمل

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی کیپیٹل پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صحافی ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی اسپیشل جے آئی ٹی کے بیرونِ ملک جانے کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔جاری کیے گئے بیان میں کیپیٹل پولیس کے…

حکومت نے ایئر پورٹس کی نجکاری اور آؤٹ سورسنگ پر کام تیز کر دیا

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے ایئر پورٹس کی نجکاری اور آؤٹ سورسنگ پر کام تیز کر دیا۔سی اے اے کی اعلیٰ انتظامیہ نے اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے ایئر پورٹس سے متعلق ہنگامی بنیاد پر تمام ڈائریکٹوریٹ…

سطح سمندر سے پانی جمع کرنے کا منصوبہ

الینوائے: سائنس دانوں کے مطابق سمندر کی سطح پر موجود لامحدود مقدار میں آبی بخارات کی صورت میں موجود پینے کے قابل پانی کو حاصل کر کے دنیا میں سنگین ہوتے پانی کے مسائلے سے نمٹا جا سکتا ہے۔ امریکا کی یونیورسٹی آف الینوائے شیمپین کی جانب…

موبائل فون کا استعمال میزائل حملے میں 89 روسی فوجیوں کی ہلاکت کی وجہ بنا: روس

موبائل فون کا استعمال میزائل حملے میں 89 روسی فوجیوں کی ہلاکت کی وجہ بنا: روس،تصویر کا ذریعہGetty Imagesایک گھنٹہ قبلروس نے تصدیق کی ہے کہ نئے سال کے آغاز پر یوکرین کی جانب سے کیے گئے ایک میزائل حملے میں اس کے کم از کم 89 فوجی ہلاک ہوئے…

’پارٹی کیپیٹل‘: دبئی نے سیاحت کے فروغ کے لیے شراب پر 30 فیصد ٹیکس اور الکوحل لائسنس فیس کا خاتمہ کر…

’پارٹی کیپیٹل‘: دبئی نے سیاحت کے فروغ کے لیے شراب پر 30 فیصد ٹیکس اور الکوحل لائسنس فیس کا خاتمہ کر دیامضمون کی تفصیلمصنف, ایلسا میشمینعہدہ, بی بی سی نیوز6 منٹ قبل،تصویر کا ذریعہGetty Imagesدبئی نے بظاہر ملک میں سیاحت کو فروغ دینے کی غرض

سرفراز احمد نے باڈی بلڈر رمیز ابراہیم کیلئے آواز اٹھادی

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد نے پاکستان کا نام روشن کرنے والے باڈی بلڈر رمیز ابراہیم کے لیے آواز اُٹھا دی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سرفراز احمد نے لکھا کہ پاکستان کے باڈی بلڈنگ اسٹار رمیز ابراہیم نے تھائی لینڈ میں…

ایم کیو ایم کے تحفظات دور کیے جائینگے: شرجیل میمن

وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے اپنے تحفظات سامنے رکھے ہیں جنہیں دور کیا جائے گا۔یہ بات انہوں ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ کچھ چیزیں حکومت، کچھ…

آرمی چیف فون پر چیف جسٹس کو بتاتے ہیں کہ کیا فیصلہ کرنا ہے، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آرمی چیف فون پر چیف جسٹس کو بتاتے ہیں کہ کیا فیصلہ کرنا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے سلسلہ وار ٹوئٹس میں فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں نظام…

کرسٹیانو رونالڈو کی سعودی عرب میں مداحوں سے ملاقات

مشہور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب میں بھی اپنی روایت کو برقرار رکھا۔سعودی کلب النصر کو باضابطہ طور پر جوائن کرنے کی تقریب کے دوران مرسول پارک اسٹیڈیم میں کرسٹیانو رونالڈو نے فٹبال پر اپنے دستخط کیے۔کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی دستخط…

منی لانڈرنگ کیس، وزیرِ اعلیٰ سندھ کی درخواستِ بریت دائر

نوری آباد پاور پراجیکٹ میں مبینہ منی لانڈرنگ کے کیس میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بریت کی درخواست دائر کر دی۔احتساب عدالت میں نوری آباد پاور پراجیکٹ مبینہ منی لانڈرنگ کیس کی سماعت جج محمد بشیر نے کی جس کے دوران وزیرِ اعلیٰ سندھ…

کراچی ٹیسٹ: تیسرے دن پاکستان کی بیٹنگ جاری

کراچی ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے، نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 449 رنز بنائے تھے۔امام الحق اور سعود شکیل نے  3 وکٹ کے نقصان پر 154 رنز سے آج دن کے کھیل کا آغاز کیا جس کے بعد 182 رنز پر پاکستان کی چوتھی…

پیپلز پارٹی پنجاب نے توپوں کا رخ ن لیگ کی طرف کردیا

پیپلز پارٹی پنجاب نے توپوں کا رُخ اچانک مسلم لیگ ن کی طرف کر دیا، پی پی پنجاب کے سینئر رہنما حسن مرتضیٰ نے ن لیگ کو گھر کی جماعت قرار دے دیا۔ایک بیان میں حسن مرتضیٰ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو نہ وزیر اعلیٰ اور نہ ہی وزیرِ اعظم کے لیے شریفوں…

برطانیہ میں 18 سال کے طلبہ کیلئے ریاضی لازم قرار دینے کا فیصلہ

برطانیہ میں 18 برس تک کے تمام طلبہ کے لیے ریاضی کے مضمون کو لازم قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے برطانوی تعلیمی نظام میں بڑی تبدیلی کامنصوبہ بنایا ہے۔اس نئے منصوبے کے تحت 18برس…

بھارتی ہائیکورٹ کا گھر گرانے کا حکم، مسلمان خاندانوں کا احتجاج

بھارت کی ریاست اتراکھنڈ کی ہائیکورٹ کے 4 ہزار سے زائد گھر گرانے کے حکم کے خلاف مسلمانوں کا احتجاج جاری ہے۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ سرکاری زمین پر گھر بنانےکا الزام لگا کر گھر گرانے کا حکم دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سیکڑوں مسلمان خاندانوں…

کویڈ 19کا پھیلاؤ، سی اے اے کے ایئرپورٹس پر اقدامات

کویڈ 19کے پھیلاؤ کے خطرات کے پیشِ نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ایئر پورٹس پر اقدامات شروع کر دیے۔ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق این سی او سی کی ہدایات کے مطابق ایئر پورٹس پر جراثیم کش اسپرے جاری ہے۔ترجمان سی اے اے کا…

ماحور شہزاد کی شادی کے بعد پہلے ٹورنامنٹ میں کامیابی

پاکستان کی نمبر ون بیڈمنٹن پلیئر ماحور شہزاد اپنی شادی کی وجہ سے بریک پر تھیں، 3 ماہ کے بعد ماحور شہزاد نے حیدر آباد میں کھیلے جانے والی آل پاکستان نیشنل رینکنگ بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں حصہ لیا، سنگلز اور ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کیے۔ ماحور…

لاہور: آٹے کے بعد بازار سے مرغی بھی غائب

ملک کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں بازار سے آٹے کے بعد مرغی بھی غائب ہونا شروع ہو گئی۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق لاہور میں آٹے کی قلت ختم ہو سکی ہے نہ اس کی قیمت میں کمی لائی جا سکی ہے۔10 کلو اور 20 کلو کے سستے سرکاری آٹے کے تھیلے بازار میں…

غیرضروری مقدمہ دائر کرنے پر کسٹمز پر 50 ہزار روپے جرمانہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں غیرضروری مقدمہ دائر کرنے پر کسٹمز کو 50 ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔ نان کسٹم پیڈ گاڑی سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی۔عدالتی…