جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

حکومتی اتحادیوں کا اجلاس، الیکشن کے بجائے اسمبلیوں کی مدت پوری کرنے کا فیصلہ

لاہور : وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں اتحادی جماعتوں نے اسمبلیوں کی مقررہ مدت پوری کرنے کا متفقہ فیصلہ کرلیا ۔ لاہورمیں وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا…

بیٹنگ کرنا آسان نہیں، سری لنکن اسپنرز اچھی بولنگ کررہے ہیں، عبد اللّٰہ شفیق

گال ٹیسٹ میں سنچری اسکور کرنے والے پاکستانی اوپنر عبد اللّٰہ شفیق نے کہا ہے کہ چوتھے روز بیٹنگ کرنا آسان نہیں چیلنج ہے، سری لنکن اسپنر اچھی بولنگ کر رہے ہیں۔عبد اللّٰہ شفیق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہدف کے تعاقب کیلئے میدان میں…

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 978 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی دن رہا، 100 انڈیکس 978 پوائنٹس کم ہو کر 40 ہزار 389 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 2400 روپے اضافے سے ایک لاکھ 24 ہزار 485 روپے کا…

یوکرین پر حملے کے بعد روسی صدر پہلے غیر ملکی دورے پر ایران پہنچ گئے

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کے لیے تہران پہنچ گئے ہیں۔24 فروری کو یوکرین پر حملے کے بعد سے صدر پیوٹن کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔تہران میں پیوٹن کی ملاقات ترکی کے صدر طیب اردوان سے بھی ہوگی جس…

بیلجیئم میں بھی ریکارڈ گرمی، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت

یورپ کے دیگر ممالک کی طرح بیلجیئم میں بھی آج ریکارڈ گرمی پڑی۔ بیلجیئم کے محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے مختلف حصوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری اور اس سے زائد رہا۔محکمہ موسمیات کے اس اعلان کے بعد بیلجیئم کے دو صوبوں ویسٹ فلاندرز اور ہینات…

گال ٹیسٹ کا چوتھا دن ختم: پاکستان کو جیت کیلئے مزید 120 رنز درکار

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کھیل کے اختتام تک قومی ٹیم نے 342 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 222 رنز بنالیے۔گال ٹیسٹ میں چوتھے دن جب کھیل ختم ہوا تو اس وقت عبداللّٰہ شفیق…

لاہور: دعا زہرا کو دارالامان بھیج دیا گیا

کراچی سے لاہور جا کر پسند کی شادی کرنے والی لڑکی دعا زہرا نے دارالامان جانے کی خواہش کا اظہار کیا جس کے بعد اسے مقامی عدالت نے دارالامان بھیج دیا۔ دعا زہرا مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوئیں جہاں انہوں نے بیان دیا کہ مجھے والدین کی جانب سے…

پنجاب: وزارت اعلیٰ کے انتخاب میں پرویز الہٰی پارٹی امیدوار ہیں، پی ٹی آئی کا اراکین کو ہدایت نامہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب اسمبلی کے پارٹی اراکین کو تحریری ہدایت نامہ جاری کردیا۔ محمود الرشید نے پارٹی چیئرمین عمران خان کے حکم پر ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ جب ایک بیرونی سازش کے تحت ہم پر امپورٹڈ حکومت…

ڈی جی خان: مقامی افراد نے غیرملکی خاتون کو ہراسانی کا نشانہ بنا ڈالا

ڈیرہ غازی خان کے سیاحتی مقام فورٹ منرو میں مقامی افراد نے غیر ملکی خاتون کو ہراسانی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیٹیکل اسسٹنٹ ٹرائبل ایریا کے مطابق خاتون کراچی سے لاہور پھر راجن پور اور فورٹ منرو گئی تھیں۔پولیٹیکل اسسٹنٹ نے بتایا کہ خاتون نے جن…

ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 2800 روپے کا اضافہ

ملک میں آج ایک تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 2800 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 45 ہزار 200 روپے ہوگئی۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 2400 روپے اضافے…

اتحادیوں کا اسمبلیوں کا وقت پورا کرنے کا متفقہ فیصلہ

اتحادی حکومت نے اسمبلیوں کا وقت پورا کرنے کا متفقہ فیصلہ کرلیا۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِصدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں اسمبلیوں کی مدت پوری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ اتحادی جماعتوں نے…

عمران خان کے خلاف سنگین غداری کا مقدمہ چلانے کیلئے قرارداد پیش

عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت سنگین غداری کا مقدمہ چلانے کے لیے قرارداد خیبرپختونخوا اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کروادی گئی۔یہ قرارداد مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی اختیار ولی نے جمع کروائی ہے۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ عمران…