جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پشاور: پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا

صوبۂ خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور میں تھانہ بڈھ بیر کی حدود میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکا شیخان پولیس چوکی کے انچارج کی گاڑی کے قریب ہوا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ بم دھماکا ریموٹ کنٹرول سے کیا…

پاکستان اس لیے نہیں بنایا کہ غربت میں زندگی گزاریں: مفتاح اسماعیل

سابق وزیرِ خزانہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پاکستان اس لیے نہیں بنایا تھا کہ لوگ غربت میں زندگی گزاریں۔کوئٹہ پریس کلب میں مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل نے شاہد خاقان عباسی، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور لشکری…

عمران خان پر حملے کی تحقیقات: جے آئی ٹی کے ارکان تبدیل

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے ارکان کو تبدیل کر دیا گیا۔غلام محمود ڈوگر کی سربراہی میں نئے جے آئی ٹی ارکان کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے…

ہائیڈروجن سے چلنے والے طیارے کی پہلی کامیاب آزمائشی پرواز

گلوکسٹرشائر: برطانیہ میں ہائیڈروجن سے چلنے والے ماحول دوست طیارے نے پہلی کامیاب آزمائشی پرواز بھر لی۔ امریکی اور برطانوی طیارہ ساز کمپنی زیرو ایویا نے برطانیہ کے شہر گلوکسٹرشائر میں اپنے ڈورنیئر 228 طیارے کی پہلی کامیاب آزمائشی پرواز…

برازیل کے صدر نے آرمی چیف کو برطرف کر دیا، ’فوج کے مشتبہ افسران مظاہرین کا ساتھ دے رہے تھے‘

برازیل کے صدر نے آرمی چیف کو برطرف کر دیا، ’فوج کے مشتبہ افسران مظاہرین کا ساتھ دے رہے تھے‘مضمون کی تفصیلمصنف, ول گرانٹ اور کیتھرین آرمسٹرانگعہدہ, بی بی سی نیوزایک گھنٹہ قبل،تصویر کا ذریعہReutersبرازیل کے صدر لوئیز لولا ڈی سلوا نے فوج کے

بھارت: 70 سالہ استاد پر 2 خواتین پولیس اہلکاروں کا لاٹھی چارج

بھارت کی ریاست بہار میں 2 خواتین پولیس اہلکاروں نے اسکول میں پڑھانے والے 70 سالہ استاد کو سڑک پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔بھارتی میڈیا کے مطابق 70 سالہ استاد نیول کشور پانڈے 40 سال سے پرائیوٹ اسکول میں بچوں کو پڑھا رہے ہیں۔رپورٹس کے مطابق…

کراچی: اورنگی میں ہوئے پُراسرار دھماکے کی وجہ سامنے آ گئی

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر 1 میں ہونے والے پُراسرار دھماکے کی وجہ سامنے آ گئی۔پولیس نے دھماکے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ نشے کے عادی افراد بڑے بلب میں آئس کا نشہ کر رہے تھے کہ اس دوران بلب پھٹ گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بلب کے ٹکڑے…

کراچی: صبح سویرے سی ویو پر خواتین کی موٹر بائیک ریلی

کراچی میں آج صبح سویرے سی ویو کے مقام پر خواتین کی موٹر بائیک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔منتظمین کا کہنا ہے کہ خواتین کی موٹر بائیک ریلی میں 400 سے زائد بائیکرز نے حصہ لیا۔منتظمین کے مطابق موٹر بائیک ریلی کا مقصد خواتین کو خود مختار بنانا…

مالیاتی بحران، امریکی بینکوں میں بڑے پیمانے میں برطرفیوں کی تیاری

عالمی مالیاتی بحران میں شدت کی وجہ سے امریکی بینکوں نے بڑے پیمانے میں برطرفیوں کی تیاری شروع کر دی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انویسٹمنٹ بینکوں کے ریونیو میں کمی اور لاگت کم کرنے کے دباؤ کے باعث امریکی بینکنگ سیکٹر میں لاکھوں…

اب طیاروں میں بھی پرتعیش نیند کے مزے

طویل دورانیے کا ہوائی سفر کرنے والے عام مسافروں کے لیے خوشی کی خبر ہے کہ وہ اب ٹرین کی طرح ہوائی جہاز میں بھی اضافی رقم دے کر پُرتعیش بستر حاصل کر سکتے ہیں۔نیوزی لینڈ کی ایئر لائن نے اگلے سال سے طویل فاصلوں کی پروازوں میں اکانومی اور…

نیوزی لینڈ سے ون ڈے کی پہلی پوزیشن چھن گئی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کر دی، جس کے مطابق بھارت سے شکست کے بعد نیوزی لینڈ کی پہلی پوزیشن چھن گئی۔آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں انگلینڈ کی ٹیم پہلے نمبر پر پہنچ گئی جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم دوسرے نمبر پر…

شاہ سلمان مرکز اور او آئی سی کی افغانستان کیلئے امداد

سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز اور او آئی سی کے تعاون سے افغانستان میں امداد تقسیم کی جائے گی۔سعودی میڈیا کے مطابق افغانستان میں 30 لاکھ ڈالرز کا امدادی سامان تقسیم کیا جائے گا۔سعودی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس ضمن میں کابل میں افغان…

برازیل: صدر نے آرمی چیف کو برطرف کر دیا

برازیل میں حالیہ حکومت مخالف مظاہروں کے بعد برازیلین صدر لولا ڈی سلوا نے آرمی چیف کو برطرف کر دیا۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برازیلین صدر لولا ڈی سلوا نے آرمی چیف جولیو سیزر ڈی اروڈا کو بر طرف کر دیا جنہوں نے ایک ماہ قبل ہی…

مری، آزاد کشمیر، سوات میں برفباری نے سیاحوں کو سحر میں جکڑ لیا

آسمان سے گرتے سفید موتی، چاروں طرف سفیدی، سہانا موسم اور چھٹی کا دن، ملکۂ کوہسار مری، آزاد کشمیر کی نیلم ویلی اور سوات کے سیاحتی مقامات کے حسن نے سیاحوں کو سحر میں جکڑ لیا۔ملکۂ کوہسار مری سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف…

ہم سب ملکی سیاسی صورتِحال کے ذمے دار ہیں: شاہد خاقان عباسی

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے اعتراف کیا ہے کہ ہم سب ملکی سیاسی صورتِ حال کے ذمے دار ہیں۔کوئٹہ پریس کلب میں مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے مفتاح اسماعیل، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور لشکری رئیسانی کے…

پاکستان میں مزید صرف 9 کورونا کیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں مسلسل کمی جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء نے کسی کی جان نہیں لی۔ ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں کافی عرصے سے 53 ویں نمبر پر موجود ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران…

باشعور لوگوں نے تیر پر ٹھپہ لگا کر بلا توڑ دیا، اسماعیل راہو

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر جامعات اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ سندھ کے باشعور لوگوں نے تیر پر ٹھپہ لگا کر بلے کو توڑ دیا۔اپنے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کی شکست عمران خان کی مقبولیت میں کمی کی…

دادو، گورکھ ہل اسٹیشن پر ہلکی برفباری

سندھ کا مری کہلائے جانے والے گورکھ ہل اسٹیشن پر ہلکی برف باری کے بعد موسم دلفریب ہوگیا ہے۔ہلکی برفباری اور  تیز ہواؤں کی وجہ سے گورکھ ہل اسٹیشن اور اطراف میں سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔انچارج گورکھ ہل اسٹیشن جمن جمالی کا کہنا ہے…

حیدرآباد میئر، ڈپٹی میئر اور 7 چیئرمین پی پی سے ہونگے

سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں پاکستان پیپلز پارٹی نے 160 نشستوں میں سے 94 نشستیں جیتی ہیں،  میئر، ڈپٹی میئر اور 7 ٹاؤنز میونسپل کارپوریشن کے چیئرمین وائس چیئرمین سب پیپلز پارٹی سے ہونگے۔پاکستان تحریک انصاف نے حیدرآباد میں 39…

شاہین آفریدی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فاسٹ بولر نے حرم شریف سے اپنے مداحوں کے لیے احرام باندھے تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں ’الحمد اللّٰہ‘ لکھا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں…