جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 2800 روپے کی بڑی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 2800 روپے کی بڑی کمی ہوگئی۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 84 ہزار 500 سو روپے ہوگیا ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 2 ہزار 401…

شاہد اسلم کی گرفتاری اور صحافتی ذرائع معلوم کرنے کیلئے دباؤ ڈالنا قابل مذمت ہے، ایمنڈ

ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز (ایمنڈ) نے ایک پرائیویٹ نیوز چینل سے وابستہ صحافی شاہد اسلم کی گرفتاری اور ایف آئی اے کی جانب سے صحافتی ذرائع معلوم کرنے کے لیے ڈالے جانے والے دباؤ کی مذمت کی ہے۔اپنے ایک بیان…

پیوٹن اور اردوان میں ٹیلیفونک رابطہ، یوکرین روس قیدیوں کے تبادلے پر گفتگو

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور ترک صدر رجب طیب اردوان کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔ ماسکو سے کریملن کا کہنا ہے کہ دونوں صدور نے یوکرین اور روس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے پر بات چیت کی۔ روسی صدارتی محل…

معاشی تشویش، اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کا منفی دن

معاشی تشویش پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں سرمایہ کاری کا منفی دن رہا۔ پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز 602 پوائنٹس کم ہو کر 39 ہزار 720 پر بند ہوا ہے۔عارف سیکیورٹیز کے کاروبار اختتام پر جاری…

چیف سیکریٹری، آئی جی سندھ کو پیپلز پارٹی کی کامیابی پر مبارکباد، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی پر طنزیہ انداز میں  تنقید کی ہے۔اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ چیف سیکریٹری، آئی جی سندھ کو پیپلز پارٹی کی…

برآمدی صنعت پاکستان کی سب سے پہلی ترجیح ہے، وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ برآمدی صنعت پاکستان کی سب سے پہلی ترجیح ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ برآمدی صنعت کو خام مال کی درآمد کی مکمل سہولتیں دی جائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ خام مال، برآمدی شعبے کو پرزہ جات اور لوازمات کی…

آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے، پرویز الہٰی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں ضم ہونے سے متعلق چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے مشاورت کا آغاز کردیا ہے، اتفاق رائے سے فیصلہ کریں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے ق لیگ کو پی ٹی آئی میں ضم ہونے…

حکومت نے ریئل اسٹیٹ سیکٹر تباہ کر دیا، چیئرمین فیڈریشن آف ریئلٹر

ریئل اسٹیٹ اینڈ فیڈریشن آف ریئلٹر کے چیئرمین مسرت اعجاز نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسرت اعجاز کا کہنا تھا کہ ریئل اسٹیٹ چلتی ہے تو 52 دیگر انڈسٹریز بھی چلتی…

بلدیاتی انتخابات: کراچی کی تمام 235 یوسیز کے نتائج جاری پیپلز پارٹی سب سے آگے

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے گزشتہ روز کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی تمام 235 نشستوں کے نتائج جاری ہوگئے جہاں پیپلز پارٹی 93 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔ کراچی ڈویژن میں 245 یوسیز میں سے 235 یوسیز میں بلدیاتی…

جو نتائج جاری ہوئے ہیں اس پر ہم پیپلز پارٹی سے بات نہیں کریں گے، حافظ نعیم

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے نتائج جاری ہونے کے بعد پارٹی کا اجلاس بلا لیا ہے، پہلے ہمیں نمبر ون پارٹی تسلیم کریں پھر بات چیت ہوگی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہمیں…

گھر والوں کو بھی علم نہیں ہو سکا جس طرح اسمبلی تحلیل کی گئی ہے، پرویز الہٰی

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے سیاسی لحاظ سے بہترین حکمت عملی تیار کی ہے اور اللّٰہ تعالیٰ نے بھی مدد کی، گھر والوں کو بھی علم نہیں ہو سکا جس طرح اسمبلی تحلیل کی گئی ہے، پی ٹی آئی اگلے الیکشن…

ہماری کوشش ہے اکیلے حکومت بنائیں اور سب کو ساتھ لیکر چلیں، حافظ نعیم

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے اکیلے حکومت بنائیں اور سب کو ساتھ لیکر چلیں،حتمی طور پر 90 سے زائد یوسیز ہمارے پاس ہیں اور ہمارے لوگ مزید نتائج لینے کے لیے لگے ہوئے ہیں۔…

جماعت اسلامی نے کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں سادہ اکثریت حاصل کرلی

 کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہم کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں سادہ اکثریت کی طرف جارہے ہیں۔  کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران حافظ نعیم الرحمان…

لطیف آفریدی قتل، وزیراعظم سمیت قومی رہنماؤں کی شدید مذمت اور اظہارِ افسوس

پشاور میں سابق صدر سپریم کورٹ بار لطیف آفریدی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، قومی رہنماؤں کی طرف سے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے سابق  لطیف آفریدی کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے…

ق لیگ کو پی ٹی آئی میں ضم کرنے کے معاملے پر پرویز الہٰی کی رہائش گاہ پر اجلاس طلب

پاکستان مسلم لیگ (ق) کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں ضم کرنے کے معاملے پر ق لیگ نے اہم اجلاس بلا لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ق) کا اہم اجلاس آج رات 8 بجے چوہدری پرویز الہٰی کی رہائش گاہ پر ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ  ق لیگ کی…

پرویز الہٰی کی پارٹی رکنیت معطل، شوکاز نوٹس جاری، وضاحت طلب

مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے پرویز الہٰی کی پارٹی رکنیت معطل کرتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس جاری کردیا۔لاہور میں چوہدری شجاعت حسین نے پرویز الہٰی کے بیانات پر اجلاس طلب کیا جس میں طارق بشیر چیمہ، سالک حسین اور شافع حسین شریک…

بھارت: امیر ترین افراد کی دولت میں اضافہ، غریب عوام پِس گئے

بھارت میں امیر ترین افراد کی دولت میں اضافہ جاری ہے، غریب عوام بدستور غربت کی چکی میں پس رہے ہیں۔آکسفیم کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی 40 فیصد سے زائد دولت ایک فیصد اشرافیہ کی ملکیت رہی۔گزشتہ سال بھارتی ارب پتی شہریوں کی تعداد 166 تک پہنچ…

یوکرین: دنیپرو میں روسی میزائل حملے سے ہلاکتوں کی تعداد 35 ہوگئی

یوکرین کے شہر دنیپرو میں روسی میزائل حملے سے ہلاکتوں کی تعداد 35 ہوگئی.غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حملے میں 75 افراد زخمی ہوئے جبکہ 35 افراد اب بھی عمارت کے ملبے تلے دبے ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ روسی حملے کے بعد سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن…

والد کا قتل خاندانی دشمنی میں کیا گیا ہے، دانش آفریدی ایڈووکیٹ

سپریم کورٹ بار کے سابق صدر لطیف آفریدی کے بیٹے دانش آفریدی ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ والد کا قتل خاندانی دشمنی میں کیا گیا۔دانش آفریدی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قاتل کو پکڑ لیا گیا ہے، واقعہ خاندانی دشمنی کے باعث پیش آیا۔انہوں…