جمعہ 9؍رمضان المبارک 1444ھ31؍مارچ 2023ء

بھارتی نیوز چینل نے مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ اینکر متعارف کرادی

بھارتی نیوز چینل پر مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی پہلی ’اینکر‘ متعارف کرادی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آرٹیفیشل انٹیلی جینس ٹیکنالوجی سے بنائی گئی اینکر ثنا نے انگریزی زبان میں موسم کی لائیو خبروں سے ناظرین کو آگاہ کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اے آئی اینکر متعدد زبانوں میں بولنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ ماہرین نے اس کی خوبیوں کے ساتھ ممکنہ خطرات سے بھی خبردار کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.