جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

حکومت عوام کو بتائے کون سی رکاوٹیں عمران خان کی گرفتاری میں حائل ہیں؟ جاوید لطیف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کو بتائے کہ کون سی رکاوٹیں عمران خان کی گرفتاری میں حائل ہیں؟ آٹھ ماہ میں جو چھپایا گیا ملکی مفاد میں وہ بتا دینا چاہیے۔جاوید لطیف نے کہا کہ عمران کو اب بھی سہولت…

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین 9 ہزار رنز بنانے والے بیٹر بن گئے

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا۔ بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 9 ہزار رنز بنانے والے بیٹر بن گئے۔ پشاور زلمی کے کپتان نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے…

چینی صوبے شنڈونگ کے اپنی صنعت پاکستان منتقل کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، وزیر تجارت

وفاقی وزیر تجارت نوید قمر نے چینی صوبے شنڈونگ کی طرف سے اپنی صنعت پاکستان منتقل کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔اسلام آباد میں چینی کاروباری وفد سے ملاقات میں وزیر تجارت نے کہا کہ صعنتیں منتقل ہونے سے ملک کے غیر ملکی ذخائر بچیں گے۔ ان کا…

زمان پارک سے پی ٹی آئی ایم این ایز نے رابطے کیے، گورنر کے پی کا دعویٰ

گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے دعویٰ کیا ہے کہ زمان پارک سے پی ٹی آئی ایم این ایز نے رابطے کیے ہیں کہ الگ الیکشن نہ کروائیں۔حاجی غلام علی نے کہا کہ میں نے ان پی ٹی آئی ارکان کو یہ بات عمران خان سے کہنے کا مشورہ دیا۔گورنر کے پی نے…

پولیس کے گھیرنے پر یاسمین راشد نے گاڑی اندر سے لاک کرلی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی گاڑی کو پولیس نے گھیر لیا، یاسمین راشد نے شادمان انڈر پاس پر گاڑی اندر سے لاک کرلی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پولیس نے مجھے گرفتار کرنے کیلئے…

ایلیمنیٹر 1: پشاور زلمی کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 184 رنز کا ہدف

ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے پہلے ایلیمنیٹر میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 184 رنز کا ہدف دے دیا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ …

بھارتی شہر بنگلورو میں خواتین کی لاشیں ڈرم میں کون پھینک رہا ہے؟

بھارت کے شہر بنگلورو میں خواتین کو قتل کر کے لاش پلاسٹک ڈرم میں پھینکنے کے کئی واقعات کے بعد سیریل قاتل کی گونج سنائی دینے لگی۔بھارتی میڈیا کے مطابق دسمبر سے اب تک 3 خواتین کی لاشیں پلاسٹک ڈرم سے مل چکی ہیں جبکہ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ایک…

چینی بینک سے قرض کی دوسری قسط کیلئے کاغذی کارروائی مکمل ہو گئی: اسحاق ڈار

وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ چین کے بینک کے ساتھ مزید 50 کروڑ ڈالرز قرض کی دوسری قسط کے اجراء کے لیے کاغذی کارروائی مکمل ہو گئی۔وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ یہ قسط رول اوور کیے…

مرتضیٰ وہاب کی جاوید میانداد سے ملاقات

سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے پاکستان کے کرکٹ لیجنڈ جاوید میانداد سے ملاقات کی ہے۔مرتضیٰ وہاب نے جاوید میانداد کی رہائش گاہ پر جا کر ان سے ملاقات کی۔مرتضیٰ وہاب نے جاوید میانداد کی مزاج پُرسی کی اور ان کی…

زیرِ التواء درخواست گزاروں کو سپر ٹیکس کا 50 فیصد جمع کروانے کی ہدایت

سپریم کورٹ آف پاکستان نے بڑی کمپنیوں پر عائد سپر ٹیکس کیس کی سماعت کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیرِ التواء درخواست گزاروں کو بھی سپر ٹیکس کا 50 فیصد جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی کی سربراہی میں 3…

بیویوں کے درمیان انصاف کرنا کوئی بھارتی نوجوان سے سیکھے

دو بیویوں کے درمیان انصاف کیسے کیا جاتا ہے اگر سیکھنا ہوتو کوئی اس بھارتی نوجوان سے سیکھے جس نے ایک معاہدے کے تحت معاملہ عدالت کے باہر حل کرلیا۔ایک سافٹ ویئر انجینئر نے دو بیویوں کے درمیان منصفانہ فیصلہ کرتے ہوئے ایک معاہدہ طے کیا جس کے…

اسلام آباد: وفاقی اردو یونیورسٹی کے پروفیسر طالبہ کو نازیبا میسج کرنے کے الزام میں برطرف

طالبہ کو نازیبا میسج کرنے کے الزام میں وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس کے پروفیسر کو برطرف کردیا گیا۔ہراسگی کمیٹی کی ڈیڑھ ماہ کی تحقیقات میں طالبہ کا الزام درست ثابت ہوا، کمیٹی کی سفارش کے بعد ہراساں کرنے والے پروفیسر کو نوکری سے…

پاکستانی دستاویزات پر کراچی سے عمان جانے کی کوشش پر افغان باشندہ گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن کے عملے نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک افغان باشندے کو گرفتار کیا ہے۔ جو جعلی پاکستانی دستاویزات پر عمان جانے کےلیے ایئرپورٹ پہنچا تھا۔ایف آئی اے امیگریشن حکام کے مطابق پاکستانی…

علیم ڈار آئی سی سی ایلیٹ پینل سے دستبردار

پاکستانی امپائر علیم ڈار انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایلیٹ پینل سے دستبردار ہوگئے۔ پاکستان کے امپائر احسن رضا، علیم ڈار کی جگہ آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل ہوگئے۔احسن رضا کو سال 24-2023 کےلیے آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل کیا…

ہم نے سیاست قربان کرکے ریاست کو بچایا ہے، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم نے سیاست قربان کرکے ریاست کو بچایا ہے، ہم مشکل وقت سے گزر رہے ہیں، لیکن امید کی روشنی ہے۔سینیٹ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وزیر خزانہ نے انتھک محنت کی، وزراء نے محنت کی، شیری…

اے ٹی سی اسلام آباد: جوڈیشل کمپلیکس پر حملے کے کیس میں گرفتار 11ملزمان بری

انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) اسلام آباد نے جوڈیشل کمپلیکس پر حملے کے کیس میں گرفتار 11ملزمان کو بری کر دیا۔عمران خان کی پیشی کے دوران جوڈیشل کمپلیکس اور ہائیکورٹ میں ہنگامہ آرائی کے کیس کی سماعت اے ٹی سی کورٹ میں ہوئی۔عدالت نے سی سی…

ژوب: دو گاڑیوں پر فائرنگ، 7 افراد جاں بحق

ژوب کے علاقے مرغہ کبزئی میں دو گاڑیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔لیویز کے مطابق فائرنگ واقعہ میں ایک شخص زخمی ہوا، جسے قریبی دیہی مرکز صحت منتقل کیا گیا ہے۔مسلح افراد نے گھات لگا کر دو گاڑیوں پر فائرنگ کی، علاقے کو…

پاکستان کی ترقی، مفادات کیلئے کسی سے بھی بات کرنے کو تیار ہوں، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے ایک مرتبہ پھر سب سے بات چیت اور مذاکرات کا اظہار کردیا۔لاہور میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی ترقی، مفادات، جمہوریت کیلئے کسی قربانی سے…

کراچی: احتجاجی دھرنے منظم کروانے کا الزام، PTI ایم پی اے گرفتار

کراچی میں پی ٹی آئی کے احتجاجی دھرنے منظم کروانے کے الزام میں پولیس نے ایم پی اے شاہ نواز جدون سمیت دیگر کو گرفتار کرلیا۔عمران خان کی ممکنہ گرفتاری پر پی ٹی آئی نے کراچی میں مختلف مقامات پر دھرنے دیے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھرنے کے…

بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دونوں پائلٹ ہلاک

ریاست اروناچل پردیش میں بھار تی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے۔بھارتی فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق صبح سوا 9 بجے ہیلی کاپٹر کا رابطہ ایئر ٹریفک کنٹرول سے منقطع ہوگیا تھا۔بھارتی فوج کی 5 سرچ ٹیموں کو…