جمعہ 12؍ذیقعد 1444ھ2؍جون 2023ء

بھارتی ریاست کیرالہ میں زمین کے اندر سے پُراسرار آوازیں آنے لگیں

بھارت کی ریاست کیرالہ کے ضلع کوٹیم کے ایک علاقے میں زمین کے اندر سے پُراسرار اور تیز آوازوں نے مقامی شہریوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گاؤں کے لوگوں نے بتایا کہ آج (جمعے کو) 2 بار پُراسرار آوازیں سنی گئیں جبکہ اسی علاقے اور اطراف میں بھی گزشتہ ہفتے زیرِ زمین آوازیں سنی گئی تھیں۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ماہرین کے مطابق ارد گرد کے ماحول میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آئی اور صرف ایک سائنسی مطالعے سے ہی زیرِ زمین آوازوں کے مسلسل آنے کی اصل وجہ معلوم کی جا سکتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالہ کے محکمہ کان کنی اور جیولوجی کے حکام نے کہا ہے کہ ماہرین کی ٹیم جلد علاقے کا دورہ کرے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق متعلقہ محکمے کی ٹیم گزشتہ ہفتے زیرِ زمین آواز آنے پر علاقے کا دورہ کر چکی ہے جبکہ ایک مرتبہ پھر آوازیں سنائی دینے پر ٹیم دوبارہ علاقے کا دورہ کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.