ایلیمنیٹر 2، قلندرز کا سامنا آج زلمی سے ہوگا
ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 8 کے آج کھیلے جانے والے ایلیمنیٹر ٹو میں لاہور قلندرز کا مقابلہ پشاور زلمی سے ہوگا۔ لاہور قلندرز کے لیے اب غلطی کی گنجائش نہیں ہے مزید ایک میچ ہارنے کی صورت میں اس کا پی ایس ایل 8 کا سفر ختم ہوجائے گا۔…
پنجاب میں بارش اور ژالہ باری، موسم خوشگوار
پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔لاہور، بہاولنگر، بھکر، پاکپتن، پتوکی اور راجن پور سمیت کئی علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ بارش ہوئی۔تلہ گنگ اور بھکر میں ژالہ باری سے گندم، چنے، سبزیوں سمیت کئی فصلوں کو…
کراچی، بچے کو چھری مار کر زخمی کرنے میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
کراچی میں سرجانی ٹاؤن کرائے داروں میں پانی کھولنے پر جھگڑے کے دوران 4 سالہ بچے کو چھری مار کر زخمی کرنے میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق سرجانی ٹاؤن سیکٹر 4 ڈی میں ایک ہی عمارت میں موجود دو کرائے داروں کے درمیان پانی…
کوئٹہ میں بارش، موسم سرد، گیس پریشر غائب
وادی کوئٹہ میں سرد ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت میں کمی ہوگئی، تھوڑی سی سردی پڑتے ہی شہر کے بیشتر علاقوں سے سوئی گیس پریشر غائب ہوگیا۔ وادی کوئٹہ میں آندھی اور ہلکی بارش کے نتیجے میں موسم سرد ہوگیا اور شہر کے بیشتر علاقوں بروری، رئیسانی…
سپریم کورٹ کے حکم میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں، پرویز الہٰی
چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ الیکشن کروانے کے سپریم کورٹ کے آئینی اور قانونی حکم میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے چوہدری پرویز الہٰی زمان پارک پہنچے۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں…
مردان: ساس نے فائرنگ کرکے بہو کو قتل کردیا
مردان کے علاقے تخت بھائی میں ناراض بہو کو ساس نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔پولیس کے مطابق گھریلو جھگڑے پر بہو سسرال سے چلی گئی تھی۔ملزمہ نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے پولیس کو بیان دیا ہے کہ بہو کو منانے کی کوشش کی، تاہم اس کے راضی نہ ہونے پر…
پی ٹی آئی کارکن صبح تیسرے روز شو ڈاؤن کیلئے تیار
لاہور میں دو دن پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے جھڑپوں کے بعد پی ٹی آئی کے کارکن صبح تیسرے روز شو ڈاؤن کے لیے تیار ہو رہے ہیں۔لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے زمان پارک آپریشن صبح 10 بجے تک روکے جانے کے بعد پولیس پیچھے ہٹ گئی ہے۔پولیس…
جنوبی وزیرستان میں فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک
جنوبی وزیرستان کے علاقے زنغارہ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد مارے گئے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے زنغارہ میں آپریشن کیا گیا۔ آئی ایس پی…
برطانیہ، مختلف محکموں میں ملازمین کی ہڑتال
برطانیہ کے مختلف محکموں میں کام کرنے والوں نے ہڑتال کی اور تنخواہوں میں اضافے سمیت دیگر مطالبات کیے ہیں۔ہڑتال کرنے والوں میں اساتذہ، سرکاری ملازمین، جونیئر ڈاکٹرز اور لندن ریل ورکرز بھی ہڑتال میں شامل ہیں۔ملازمین کی ہڑتال کے باعث انگلینڈ…
برطانوی چانسلر نے نئے مالی سال کا بجٹ پیش کردیا
برطانوی چانسلر جیریمی ہنٹ نے نئے مالی سال کا بجٹ پیش کردیا، انرجی بلز کے ڈھائی ہزار پاؤنڈ سالانہ کی پرائس کیپ اسکیم میں تین ماہ کی توسیع کردی گئی۔جیرمی ہنٹ نے کہا کہ آئندہ پانچ برسوں میں دفاعی بجٹ پر 11بلین پاؤنڈ خرچ کئے جائیں گے۔ان…
لاہور، ملتان، شیخوپورہ اور وہاڑی کے ڈی آر اوز تبدیل، نوٹیفکیشن جاری
الیکشن کمیشن نے لاہور، ملتان، شیخوپورہ اور وہاڑی کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز (ڈی آر اوز) تبدیل کر دیے۔نوٹیفکیشن کے مطابق رافعہ حیدر کی جگہ کیپٹن ریٹائرڈ وسیم کو ڈی آر او لاہور تعینات کیا گیا ہے۔سرمد تیمور کی جگہ نعیم سندھو ڈی آر او…
کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے اقبال خان بھی زمان پارک پہنچے
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی کال پر زمان پارک پہنچنے والوں میں اقبال خان بھی شامل تھے، ان کے ماضی کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ زمان پارک پہنچںے والوں میں کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے سابق ترجمان اور مولانا…
جامعہ کراچی میں صد سالہ شوکت صدیقی کانفرنس
شوکت صدیقی اردو کے شہرہ آفاق ناول و افسانہ نگار تھے جو ’خدا کی بستی‘ کی وجہ سے عالمی شہرت رکھتے ہیں۔ وہ سماجی اور سیاسی شعور بیدار کرنے کے لیے کوشاں رہتے تھے، انہوں نے جرائم کی دنیا کی عکاسی کرتے ہوئے غریب، مجبور و مظلوم انسانوں کی…
زرمبادلہ ذخائر میں 9 کروڑ 28 لاکھ ڈالر کا اضافہ، اسٹیٹ بینک
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کہا ہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 9 کروڑ 28 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔ مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق 10 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 9 ارب 84 کروڑ ڈالر رہے۔اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں…
کراچی میں پی ٹی آئی کے دو ایم پی ایز کے خلاف ایک اور مقدمہ درج
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم پی اے راجہ اظہر اور ارسلان تاج کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ لانڈھی تھانے میں سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں نے تقریر…
چمن: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشتگردوں کے ٹھکانے سے بھاری اسلحہ و گولہ بارود برآمد
سیکیورٹی فورسز نے چمن کے علاقے بوغرہ روڈ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کرتے ہوئے دہشتگردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔آپریشن دہشتگردوں کے مشتبہ ٹھکانے کی تلاش کیلئے کیا گیا تھا، دہشتگرد فرار ہوگئے لیکن…
کراچی میں خواجہ سرا شہزادی رائے کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج
کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں خواجہ سرا اور سوشل ایکٹیوسٹ شہزادی رائے کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔واقعے کا مقدمہ شہزادی رائے کی مدعیت میں تھانہ شاہراہ فیصل میں درج کیا گیا۔مقدمے میں جان سے مارنے کی دھمکی، گھر میں زبردستی…
پاک امریکا دو طرفہ ماحولیاتی ایجنڈے پر اعلیٰ سطح کے مذاکرات کا دوسرا مرحلہ
پاکستان اور امریکا کے درمیان دو طرفہ ماحولیاتی اور آب و ہوا سے متعلق کام کے ایجنڈے پر اعلیٰ سطح کے مذاکرات کا دوسرا مرحلہ آج منعقد ہوا۔وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے اعلیٰ سطح کے مذاکرات کی صدارت کی۔امریکی وفد کی…
ایلیمنیٹر 1: پشاور زلمی کا اعصاب پر قابو، اسلام آباد یونائیٹڈ کو 12 رنز سے شکست
ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے پہلے ایلیمنیٹر میں اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 12 رنز سے شکست دے دی۔ پشاور زلمی کی جانب سے دیے گئے 184 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 171 رنز بناسکی۔ ایک…
ایم کیو ایم کا پیپلز پارٹی کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے پیپلز پارٹی کی اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان 18مارچ کے جلسے کے باعث اے پی سی میں شرکت نہیں کرے گی۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اے پی سی میں شرکت نہ…