سرکاری اور نیم سرکاری ادارے بجلی واجبات میں اربوں کے نادہندہ
سرکاری اور نیم سرکاری ادارے بجلی واجبات میں اربوں روپے کے نادہندہ نکلے، آئیسکو کی جانب سے ادائیگی کے لیے اداروں کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔ آئیسکو کے ترجمان کے مطابق نادہنگان کی بجلی پیشگی اطلاع یا بغیر کسی نوٹس کے منقطع کر دی جائے گی،…
عمران خان کی پالیسی پر سویلین و عسکری قیادت نے فل اسٹاپ لگا دیا: بلاول بھٹو
وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی پالیسی پر نئی سویلین اور عسکری قیادت نے فل اسٹاپ لگا دیا ہے۔یہ بات وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت…
بغیر نمبر پلیٹ گاڑی عمران خان کی رہائشگاہ میں جانے سے روک لی گئی
بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی لاہور میں واقع رہائش گاہ میں لے جانے سے روک لی گئی۔پولیس نے کہا کہ اندر سے اجازت ملنے اور مکمل چیکنگ تک گاڑی نہیں جانے دے سکتے۔گاڑی روکنے پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے…
ایک جماعت دہشتگرد تنظیموں سے بات کرتی ہے، شرجیل میمن
وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے ایک جماعت دہشت گرد تنظیموں سے بات کرتی ہے۔جیو نیوز کےپروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہاکہ جو دہشت گرد پکڑے گئے انہیں عمران خان حکومت میں معافی دی گئی، یہ باتیں…
عمران کی گاڑی کو ہائیکورٹ میں داخلے کی اجازت نہیں ملی: وکیل
لاہور ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی آج ممکنہ پیشی کے حوالے سے ان کے وکیل کا کہنا ہے کہ عمران خان کی گاڑی کو ہائی کورٹ کے احاطے میں داخلے کی اجازت نہیں ملی۔درخواست گزار کے وکیل نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے…
الیکشن کمیشن کا ایوانِ صدر مشاورت میں نہ جانے کا حتمی فیصلہ
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایوانِ صدر میں ہونے والی مشاورت میں نہ جانے کا حتمی فیصلہ کر لیا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایوانِ صدر کے اجلاس میں الیکشن کمیشن کے حکام شریک نہیں ہوں گے۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب…
برازیل: سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 36 افراد ہلاک
برازیل کی ریاست ساؤپولو میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مختلف حادثات میں 36 افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ساؤپولو کا علاقہ ساوسیباستیو زیر آب ہے اور چٹانوں پر بنے گھر لینڈ سلائیڈنگ…
فیض کی شاعری پڑھ کر دل کرتا ہے، جیل جاؤں، جاوید اختر
بھارتی شاعر جاوید اختر کا کہنا ہے کہ فیض کی شاعری میں چاندنی والی خوبی ہے، جہاں اترے منظر کو خوب صورت بنا دیتی ہے، جیل کوئی خوبصورت جگہ نہیں مگر، فیض کی شاعری پڑھ کر دل کرتا ہے، جیل جاؤں۔لاہور میں فیض فیسٹیول کے آخری روز ممتاز بھارتی…
عمران خان آج لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ عمران خان آج لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے۔ذرائع کے مطابق عمران خان کی سیکیورٹی کلیئرنس کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے بھی رجوع کرلیا ہے، اس سلسلے میں انتظامی جج عابد عزیز شیخ کو درخواست…
پی ایس ایل8، آج پشاور اور کوئٹہ مدمقابل
ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 میں آج پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل ہوں گے۔دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شام 7 بجے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ایک میچ پر کسی نوجوان کو نہ چڑھایا کریں۔ توقعات کا پریشر آجاتا ہے، ابھی کھیلنے دیں،…
بلاول بھٹو زرداری کی یورپین یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل سے ملاقات
پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور یورپین یونین کے امورِ خارجہ کے سربراہ جوزپ بوریل کے درمیان جرمنی میں جاری میونخ سیکورٹی کانفرنس کی سائیڈ لائنز پر ملاقات ہوئی ہے۔اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ماحولیات، علاقائی سیکیورٹی،…
کلر کہار حادثہ، اموات 14 ہو گئیں
ڈپٹی کمشنر چکوال نے بتایا ہے کہ چکوال میں کلر کہار کے قریب باراتیوں کی بس کو پیش آنے والے حادثے کے 2 اور زخمی دم توڑ گئے، جس کے بعد حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہو گئی، جبکہ 63 افراد زخمی ہیں۔انہوں نے بتایا ہے کہ شناخت کے بعد 6…
عمرکوٹ کے قریب زائرین کی کشتی الٹنے سے 6 افراد ڈوب گئے
عمرکوٹ کے قریب زائرین کی کشتی الٹنے سے 6 افراد ڈوب گئے، بچی سمیت 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، حادثے کا شکار افراد درگاہ کی زیارت سے واپس آرہے تھے۔ پولیس کے مطابق واقعہ دھورونارو کے علاقے میں کلانکر جھیل میں اس وقت پیش آیا جب…
کراچی، گلستانِ جوہر میں مکان منہدم
کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں 600 گز پلاٹ پر مشینری کی مدد سے بیسمنٹ کی کھدائی کے دوران پلاٹ سے متصل مکان گر گیا۔مکان مالک کے مطابق مشینری کی وجہ سے مکان کی بنیادوں کو نقصان پہنچا جس کے باعث مکان گرا، مکان میں رہائش پذیر افراد پہلے ہی…
کلرکہار کے قریب بس حادثہ، 12 افراد جاں بحق، کئی کی حالت تشویشناک
چکوال میں کلرکہار کے قریب باراتیوں کی بس کو حادثہ پیش آیا جس میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ کئی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ بس کو کاٹ کر جاں بحق افراد اور زخمیوں کو نکالا جارہا ہے۔ حادثے کی شکار بس اسلام…
کراچی حملہ، 100 سے زائد فون نمبرز مشکوک قرار
کراچی پولیس آفس پر حملے کے بعد عمارت کے اطراف کی جیو فینسنگ کرلی گئی، حملے کے وقت 100 سے زائد نمبروں کو مشکوک قرار دیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق 10 سے 12 نمبر حملے کے بعد سے بند ہیں، بند نمبروں سے بیرون شہر کا بھی کال ڈیٹا ملا ہے۔پولیس…
عمران کی جیل بھرو تحریک محض بچگانہ مذاق ہے، گورنر سندھ
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ عمران خان کی جیل بھرو تحریک محض بچگانہ مذاق ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جیل بھرو تحریک ایک اسٹنٹ ہے، یہ گرفتاریوں کے لیے تیار نہیں ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں سیاسی استحکام کی ضرورت…
کوئٹہ، سی ٹی ڈی کی کارروائی میں خاتون گرفتار، خودکش جیکٹ برآمد
کوئٹہ کے علاقے سیٹلائیٹ ٹاؤن میں لیڈیز پارک کے قریب سی ٹی ڈی نے ایک خاتون کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے خود کش جیکٹ برآمد کرلی۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق جیکٹ میں چار کلو گرام دھماکا خیز مواد موجود تھا، ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا…
مریم نواز کا میڈیا سیل اعلیٰ عدلیہ کیخلاف منظم مہم چلا رہا ہے، فواد چوہدری
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مریم نواز کا میڈیا سیل اعلیٰ عدلیہ کے خلاف منظم مہم چلا رہا ہے۔جہلم میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ عدلیہ مخالف مہم کا مقصد عدلیہ کو دفاعی پوزیشن پر لے کر جانا…
حکومت انتقامی کارروائیوں سے باز آجائے ورنہ ملک خانہ جنگی کی طرف چلا جائے گا، پرویز خٹک
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صوبائی صدر پرویز خٹک نے حکومت کو انتقامی کارروائیوں سے باز رہنے کی وارننگ دے دی۔نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ حکومت انتقامی کارروائیوں سے باز آجائے ورنہ ملک خانہ جنگی کی طرف چلا…