اتوار 21؍ذیقعد 1444ھ11؍جون 2023ء

بیلجیئم میں پاکستانیوں کی پاک فوج کے حق میں ریلی

بیلجیئم میں پاکستانیوں نے پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی۔

بیلجیئم کے شہر برسلز میں پا ک فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی، ریلی کے شرکاء نے پاک فوج کے حق میں نعرے بھی لگائے۔

ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی پاک فوج اور عوام کا بندھن مضبوط بنائیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ادارے مضبوط ہوں گے تو ملک مضبوط ہو گا، اس لیے ہم پاک فوج کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.