اتوار 21؍ذیقعد 1444ھ11؍جون 2023ء

ہم کسی سیاسی جماعت اور لیڈر پر پابندی کے حق میں نہیں، جاوید لطیف

وفاقی وزیر جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ 9 اور 10 مئی کے واقعات میں جس کا جو کردار ہے اسے سزا ملنی چاہیے، ہم کسی سیاسی جماعت، کسی سیاسی لیڈر پر پابندی کے حق میں نہیں، جن سے زیادتی ہوئی اس کا ازالہ کیا جائے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ مجھے اس سے سروکار ہے کہ وقت مقررہ پر الیکشن ہوں، ہمارا مطالبہ ہے کہ الیکشن کےلیے سب کو لیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مستحکم کرنا ہے تو قوم کو مکمل سچ بتانا ہوگا، اس وقت قوم کو متحد کرنے کی ضرورت ہے، قوم جاننا چاہتی ہے کہ دہشت گرد اور سیاستدان کی کیا تعریف ہے۔ 9 اور 10 مئی کے واقعات کے تمام کرداروں کو بےنقاب کیا جانا چاہیے۔

جاوید لطیف نے کہا کہ پاکستان پر رحم کرتے ہوئے نواز شریف کو لایا جائے، ہماری کسی سے ڈیل نہیں، ڈیل ہمیشہ عوام سے ہوتی ہے، مسلم لیگ (ن) اپنے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑے گی۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے یہ بھی کہا کہ عدلیہ، ارشد شریف شہید کی والدہ کی آواز سنے، قتل قتل ہے، قاتل قاتل ہے، جرم سب کےلیے ایک جیسا ہے، جو جو قصور وار ہے اسے سزا ملنی چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.