جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

محکمہ بلدیات سندھ کا پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا اعلان

محکمہ بلدیات سندھ نے پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔سیکریٹری بلدیات سندھ نجم شاہ نے کہا ہے کہ 30 جون تک پراپرٹی ٹیکس ادا نہ کرنے پر جائیداد ضبطی اور نیلامی بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔ 600…

اٹلی نے سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت پر عائد پابندی ختم کردی

اٹلی نے سعودی عرب کو اسلحہ فروخت کرنے کی پابندی ختم کر دی، یہ فیصلہ کابینہ اجلاس میں کیا گیا۔سعودی عرب کیلئے اٹلی نے فوجی ساز و سامان کی برآمدات پر 2019ء اور 2020ء میں پابندی عائد کی تھی تاکہ یہ اسلحہ یمن تنازع میں استعمال نہ…

پرویز الہٰی کو گوجرانوالہ منتقل کرنے کا فیصلہ

اینٹی کرپشن حکام نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو گوجرانوالہ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع اینٹی کرپشن کے مطابق پرویز الہٰی کو گوجرانوالہ منتقل کرنے کےلیے ایلیٹ فورس کی نفری منگوالی گئی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور…

کرپشن کیس: پرویز الہٰی کے 14 روز کے جسمانی ریمانڈ پر فیصلہ محفوظ

لاہور کی عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کیس میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے 14 روز کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔اینٹی کرپشن حکام نے عدالت سے پرویز الہٰی کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر…

شہزادہ ولیم اور کیٹ کی اُردن کے ولی عہد کی شادی میں شرکت، ویڈیو وائرل

اُردن کے ولی عہد ایک ممتاز سعودی خاندان کی بیٹی رجوہ السیف سے شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔اس شاہی شادی کی تقریب میں دنیا بھر کے شاہی خاندانوں کے افراد اور دیگر نامور شخصیات نے شرکت کی۔برطانوی شاہی خاندان کے شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن…

جبران ناصر کے اغوا کا مقدمہ کراچی کے کلفٹن تھانے میں درج

سماجی رہنما جبران ناصر کے اغوا کا مقدمہ کراچی کے کلفٹن تھانے میں درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق جبران ناصر کی اہلیہ منشا پاشا کی مدعیت میں مقدمہ اغوا کی دفعہ کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔منشا پاشا نے مقدمے میں بیان دیا ہے کہ…

ایف بی آر پھر ٹیکس وصولیوں کا ہدف پورا کرنے میں ناکام

فیڈرل بورڈ آف ریونیو ایک مرتبہ پھر مالی سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران ٹیکس وصولیوں کا ہدف پورا کرنے میں ناکام رہا ہے۔اس ناکامی کے باعث جولائی سے مئی تک ٹیکس وصولیوں میں 440 ارب روپے کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔جولائی سے مئی تک ٹیکس وصولیوں کا…

دماغ کی شکل انسانی احساسات اور رویے پر اثر انداز ہو سکتی ہے، تحقیق

کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کے احساسات اور آپ کے مخصوص رویوں کا ذمہ دار آپ کے دماغ کی شکل اور اس کا سائز ہے۔جریدے نیچر میں شائع ہونے والی حالیہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ انسانی دماغ کی شکل اور اس کا سائز انسان کے احساسات، رویے اور…

ایک ماہ تک روزانہ ادرک کھانے سے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟

جڑی بوٹیوں میں شمار کیے جانے والا ادرک خود میں صحت کا خزانہ سموئے ہوئے ہے، غذائیت اور فوائد سے بھرپور ادرک کے استعمال کے صحت پر بے شمار اثرات مرتب ہوتے ہیں جنہیں نظر انداز کرنا اپنی صحت پر خود ظلم کرنے کے مترادف ہے۔غذائی ماہرین  ادرک کو…

میکسیکو، 7 لوگوں کی تلاش کے دوران 45 تھیلوں سے انسانی اعضاء برآمد

میکسیکو سٹی کی ریاست جیلسکو میں کھائی سے 45 تھیلوں سے انسانی اعضاء برآمد ہوئے ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 20 مئی کو لاپتا ہونے والے 5 مرد اور 2 خواتین کی تلاش کے لیے آپریشن جاری تھا کہ اس دوران 45 تھیلوں  سے انسانی اعضاء برآمد…

جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کے ملزمان چیئرمین پی ٹی آئی کی گاڑی پر سوار تھے، رپورٹ

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کی بلٹ پروف گاڑی کی سپرداری کے معاملے پر جمع کرائی گئی تفتیشی افسر کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کے ملزمان چیئرمین پی ٹی آئی کی گاڑی پر سوار…

بھارتی ریاست منی پور میں فرقہ وارانہ فسادات پھر شدت اختیار کر گئے

بھارت کی ریاست منی پور میں فرقہ وارانہ فسادات پھر شدت اختیار کر گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق 28 مئی کو مودی سرکار کی ایما پر شرپسندوں نے منی پور کے 5 علاقوں پر حملہ کیا جس میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوئے۔رپورٹس کے مطابق…

حلیم عادل شیخ تحریک انصاف سندھ کے صدر مقرر

حلیم عادل شیخ کو تحریک انصاف سندھ کا صدر مقرر کردیا گیا۔اس حوالے سے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب کے دستخط سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سے مذاکرات کے لیے جو 7 رکنی…

گزشتہ 2 برس سے اپنی والدہ کی قبر کے پہلو میں سونے والا نوجوان، سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز

الجزائر  سے تعلق رکھنے والا نوجوان گزشتہ 2 برس سے اپنی والدہ کی قبر کے پہلو میں سو رہا ہے، اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ہر ایک کی توجہ کا مرکز بن گئی۔بلاشبہ دنیا میں ماں کی محبت کا کوئی نعم البدل نہیں، جب اس کا سایہ سر سے…

میں کوئی پریس کانفرنس نہیں کروں گا، پرویز الہٰی

تحریکِ انصاف کے صدر اور سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ میں کوئی پریس کانفرنس نہیں کروں گا۔لاہور میں عدالت میں پیشی کے موقع پر چوہدری پرویز الہٰی نے ’جیو نیوز‘ سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سارے فساد کی جڑ محسن…

انفرادی ایٹم کی حیرت انگیز تصویر جاری

شکاگو: امریکی سائنس دانوں نے انفرادی ایٹم کی حیرت انگیز تصویر جاری کردی۔ یونیورسٹی آف اِلینوائے-شکاگو اور اوہائیو یونیورسٹی میں قائم ایرگون نیشنل لیبارٹری کے سائنس دانوں نے ایک نئی تحقیق میں انفرادی جوہر(ایٹم) کی خصوصیات کی حیران کر…

کراچی: ڈاکوؤں کو دیکھ کر دوڑنے والا شہری لٹنے سے بچ گیا

کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 6 میں شہری نے ڈاکوؤں کو دیکھ کر دوڑ لگا دی جس سے وہ لٹنے سے بچ گیا۔گلشنِ اقبال بلاک 6 میں شہری کی حاضر دماغی کام آ گئی اور وہ لٹنے سے بچ گیا۔گزشتہ روز ہونے والی ناکام واردات کی سی سی ٹی وی ویڈیو ’جیو…

گورنر سندھ نے عازمینِ حج میں مٹھائی تقسیم کی اور انہیں رخصت کیا

کراچی میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے حج کی ادائیگی کے لیے جانے والے عازمین میں مٹھائی تقسیم کی اور انہیں مبارک باد دیتے ہوئے رخصت کیا۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کراچی ایئر پورٹ پر عازمینِ حج کو رخصت کیا جہاں سے سعودی ایئر لائن کی…

کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی لیگ کے مستقبل کے حوالے سے بتا دیا

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے کہا ہے کہ سعودی پرو لیگ دنیا کی 5 بڑی لیگز میں شامل ہوسکتی ہے اگر اس میں مزید مشہور کھلاڑی آجائیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ اگر بڑے نام والے مشہور،…

زمبابوے کے مشہور مذہبی اسکالر مفتی مینک کا اردو زبان میں انٹرویو وائرل

زمبابوے سے تعلق رکھنے والے مشہور مذہبی اسکالر مفتی اسماعیل مینک نے اردو زبان میں انٹرویو دے کر مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔مفتی مینک نے ایک نجی ٹی وی کو اردو زبان میں انٹرویو دیا ہے جس کا مختصر سا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے، اس کلپ…