جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

نجم سیٹھی نے جے شاہ کو کون سا مشورہ دیا؟

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ جے شاہ نوجوان ہے اور وہ آئی سی سی کی سربراہی کا خواہشمند بھی ہے، انہیں مشورہ ہے کہ اگر لیڈر بننا ہے تو بڑے پن کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے…

کراچی، فائرنگ کے واقعات میں 2 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں دو خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔گلشن سرجانی میں گاڑی پر فائرنگ سے 2 افراد، ڈیفنس فیز 6 اور بلدیہ میں فائرنگ سے 2 خواتین جاں بحق ہوئیں۔موٹر سائیکل سوار ملزمان نے سر پر گولی…

ترکیہ، صدارتی و پارلیمانی انتخابات آج

ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات آج ہوں گے، صدارتی انتخابات میں صدر رجب طیب اردوان سمیت تین امیدوار میدان میں ہیں۔ترک میڈیا کے مطابق صدارتی انتخاب میں ترک صدر رجب طیب اردوان اور اپوزیشن رہنما کمال قلیچ داراوغلو کے درمیان سخت…

لاہور: یاسمین راشد کو آج رات سروسز اسپتال میں رکھنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کی صدر یاسمین راشد کو آج رات لاہور کے سروسز اسپتال میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت ناساز ہونے پر جیل حکام نے انہیں اپنی تحویل میں سروسز اسپتال منتقل کیا تھا جہاں…

مریم نواز پی ڈی ایم دھرنے میں جائیں گی

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور نائب صدر مریم نواز پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے دھرنے میں جائیں گے۔مسلم لیگ ن کا ماڈل ٹاؤن لاہور میں اجلاس ہوا، جس میں پی ڈی ایم احتجاج میں بھرپور شرکت کا فیصلہ کیا گیا۔جمعیت علماء اسلام کے…

پی ڈی ایم دھرنے میں مریم نواز کی شرکت، مریم اورنگزیب کی تصدیق

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سپریم کورٹ کے سامنے دھرنے میں ن لیگی قیادت کی شرکت کی تصدیق کردی۔ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ڈی ایم دھرنے میں شرکت کےلیے ن لیگی چیف…

لاہور: رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد سروسز اسپتال سے گرفتار

رہنما تحریک انصاف اور سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کو لاہور کے سروسز اسپتال سے گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد تین مقدمات میں مطلوب تھیں، وہ تھانہ سرور روڈ، گلبرگ اور تھانہ شادمان میں درج مقدمات میں نامزد…

رانا ثناء سے درخواست ہے اسلام آباد سے دفعہ 144 ہٹا لیں، راشد محمود

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) سندھ کے صدر علامہ راشد محمود نے کہا ہے کہ رانا ثناء سے درخواست ہے اسلام آباد سے دفعہ 144 ہٹا لیں، ہم پُرامن لوگ ہیں۔کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران راشد محمود نے کہا کہ بینظیر بھٹو، نواز شریف،…

راولپنڈی: جی ایچ کیو گیٹ توڑنے کا کیس، ایک ملزم گرفتار

راولپنڈی پولیس نے جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) کا گیٹ توڑنے اور توڑ پھوڑ کے کیس میں ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم ادریس کی شناخت سوشل میڈیا ویڈیوز کے ذریعے کی گئی۔جی ایچ کیو گیٹ توڑنے اور توڑ پھوڑ پر پولیس نے خصوصی…

لاہور: اے ایس پی کی طرف سے اہلکار کو چھڑی مارنے پر آئی جی پنجاب کا نوٹس

آئی جی پنجاب نے لاہور میں تھانہ سرور روڈ کے اے ایس پی تیمور خان کے ایک اہلکار کو چھڑی مارنے کا نوٹس لے لیا۔ایک ویڈیو میں اے ایس پی نے اینٹی رائٹ فورس کے 3 اہلکاروں کی سرزنش کی تھی اور ایک اہلکار کو چھڑی ماری تھی۔اے ایس پی نے فرائض میں…

بلوچستان، ہوشاب میں فورسز کی چوکی پر حملہ، 5 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا…

بلاول میئر کراچی کے امیدوار کا اعلان آج کریں گے

بلاول بھٹو زرداری میئر کراچی کے امیدوار کا اعلان آج کریں گے، کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کی خوشی میں پیپلز پارٹی آج جلسہ کرے گی۔ شاہین کمپلیکس سے ٹاور تک ریلی نکالی جائے گی،صوبائی وزیر سعید غنی کہتے ہیں پیپلز پارٹی کا دیگر…

نیب کا سابق وفاقی وزیر مراد سعید کیخلاف متعدد الزامات کی تحقیقات کا آغاز

قومی احتساب بیورو (نیب) نے تحریک انصاف کے سابق وفاقی وزیر مراد سعید کے خلاف متعدد الزامات کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔ جیو نیوز کو موصول دستاویز کے مطابق نیب نے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ، سیکرٹری لائیو اسٹاک اور سیکرٹری ایریگیشن سے متعدد…

پوری قوم پیر کو سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کیلئے پہنچے، مولانا فضل الرحمان

سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پوری قوم پیر کو سپریم کورٹ کے باہر پُرامن احتجاج میں شرکت کیلئے پہنچے۔کارکنوں اور عوام کے نام ویڈیو پیغام میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ صبح 9 بجے تمام…

کس چیز کا جشن منا رہے ہیں؟ حافظ نعیم کا بلاول بھٹو سے سوال

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے سوال پوچھ لیا۔کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران حافظ نعیم الرحمان نے پوچھا کہ بلاول بھٹو بتائیں وہ آج کس چیز کا جشن منا رہے ہیں؟ مردم شماری میں کراچی کی کم…

الیکشن کیلئے تیار ہیں، سیاسی مخالفین کو ووٹ کی طاقت سے ہرائیں گے، بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی پی الیکشن کےلیے تیار ہے، ہم اپنے سیاسی مخالفین کو ووٹ کی طاقت سے ہرائیں گے۔ صوبائی حکومت اور بلدیاتی انتخابات میں جیت کے بعد وفاق بھی پیپلز پارٹی کا ہوگا۔ کراچی میں آئی آئی…

زید دربار اور گوہر خان نومولود بیٹے کے ساتھ پہلی بار منظر عام پر

حال ہی میں والدین بننے والے زید دربار اور گوہر خان آج شام اپنے نومولود بچے کے ساتھ اسپتال سے گھر منتقل ہوگئے۔دونوں کے یہاں 10 مئی کو ننھے مہمان کی آمد ہوئی، ویڈیو میں گوہر کو بچے کے ساتھ اسپتال سے باہر آتے ہوئے دیکھا گیا۔چھوٹے میاں…

اڈیالہ جیل میں اسد عمر سے بابر اعوان کی ملاقات

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں رہنما تحریک انصاف بابر اعوان نے اسد عمر سے ملاقات کی۔ملاقات میں ملکی صورتحال سمیت گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کی رہائی پر گفتگو ہوئی۔جیل ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر کرائی…

ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کی صدر یاسمین راشد کی طبیعت ناساز ہوگئی، جیل حکام نے اپنی تحویل میں سروسز اسپتال منتقل کر دیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔ وہ بلڈ پریشر کی بھی مریضہ ہیں۔پارٹی ذرائع…

عمران خان نیب حراست کے دوران رابطے میں تھے، بابر اعوان نے بھانڈا پھوڑ دیا

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان 9 مئی کے واقعات کے روز قومی احتساب بیورو (نیب) کی حراست کے باوجود اپنے وکیل بابر اعوان سے رابطے میں تھے۔بین الاقوامی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں بابر اعوان نے بھانڈا پھوڑ دیا۔چیئرمین…