جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پشاور، گھر میں گیس لیکیج سے دھماکا، بم ڈسپوزل کی ٹیم آ گئی

پشاور کے علاقے شریف آباد میں گھر میں گیس لیکیج سے دھماکا ہوا ہے، گھر کی چھت گرنے سے 3 سے 4 بچے ملبے تلے دب گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق ڈیزاسٹر اور میڈیکل ٹیموں کا ملبہ ہٹانے کا آپریشن جاری ہے۔ذرائع کے مطابق پولیس نے دھماکے کی تحقیقات شروع…

صدر عارف علوی کی سوئی ناردرن کو صارف سے معافی مانگنے کی ہدایت

صدرِ مملکت عارف علوی نے وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف ایس این جی پی ایل کی اپیل مسترد کردی اور سوئی ناردرن گیس کو صارف سے معافی مانگنے اور بل درست کرنے کی ہدایت کردی۔شہری کی رہائش گاہ پر ایک گیزر لگا ہوا تھا مگر 2 گیزروں کا بل بھیج دیا…

ہمارا حکومت میں آنے کا کوئی پلان نہیں تھا، شازیہ مری

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ ہمارا حکومت میں آنے کا کوئی پلان نہیں تھا، ملک میں تقسیم بڑھائی جا رہی تھی۔ایک بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ عوام کی تکلیف عروج پر تھی اس لیے عدم اعتماد کی تحریک لائی گئی، آئینی طریقے…

29 گولڈ میڈل جیت کر ریکارڈ قائم کرنیوالے MBBS طالبعلم کو تاحال نوکری نہ مل سکی

پاکستان سے تعلق رکھنے والے حافظ محمد ولید ملک نے گزشتہ سال ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کرنے کے دوران 29 گولڈ میڈل جیت کر ریکارڈ قائم کیا تھا۔گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی ڈاکٹر حافظ محمد ولید ملک سوشل میڈیا پر وائرل ہیں اور اس سال وائرل…

فوج کیخلاف ہتھیار اٹھانے والے غدار ہیں، روسی صدر

روس کے صدر پیوٹن نے کہا ہے کہ بغاوت میں حصہ لینے والوں کو سزا دی جائے گی۔ویگنر گروپ کے اعلانِ بغاوت کے بعد روس کے صدر نے قوم سے ٹی وی پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی بقا اور تحفظ کی جنگ لڑ رہے ہیں۔روسی صدر نے کہا کہ آئین کا دفاع کروں…

منی لانڈرنگ کیس، پرویز الہٰی کی ضمانت منظور

لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی ضمانت منظور کر لی۔عدالت نے پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنایا۔اسپیشل سینٹرل عدالت نے 10ہزار روپے مچلکوں کے عوض پرویز الہٰی کی…

پی ٹی آئی کراچی کے 10 یوسی چیئرمین کی پارٹی رکنیت منسوخ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کراچی کے 10 یوسی چیئرمین اور ایک وائس چیئرمین کی پارٹی رکنیت منسوخ کر دی گئی۔صدر پی ٹی آئی سندھ حلیم عادل شیخ نے رکنیت منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ان یوسی چیئرمین نے میئر کے…

سپریم کورٹ میں آئین اور قانون پر عمل داری کی بات ہوتی ہے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ سپریم کورٹ میں آئین اور قانون پر عمل داری کی بات ہوتی ہے۔اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا کہنا تھا کہ قانون سے متعلق اور عوامی اہمیت کا معاملہ دیکھتے ہیں اور اپنے…

کراچی: طارق روڈ پر دکان میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

کراچی کے علاقے طارق روڈ پر دکان میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق طارق روڈ کرتا گلی کی ایک عمارت میں آگ  لگ گئی تھی۔حکام کا کہنا ہے کہ کرتا گلی کی عمارت میں لگنے والی آگ کو بجھانے کے…

جاپان، پاکستانی آموں کے خوشگوار ذائقے نے بھارتی آموں کو بہت پیچھے چھوڑ دیا

جاپان میں پاکستانی آموں کے خوشگوار ذائقے نے بھارتی آموں کو بہت پیچھے چھوڑ دیا، جاپان میں پاکستانی آموں کی مانگ میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سفیر پاکستان رضا بشیر تارڑ کی ذاتی کوششوں کے بعد موجودہ سیزن میں جاپان میں…

پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں نواز شریف بری

لاہور کی احتساب عدالت نے  پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کو بری کر دیا۔ پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی۔احتساب عدالت کے جج راؤ عبدالجبار نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا۔ نواز شریف کے وکیل نے دلائل…

آئی ایم ایف اور پاکستان حتمی ڈیل کے قریب پہنچ گئے

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان حتمی ڈیل کے قریب پہنچ گئے، باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نویں جائزے اور پروگرام بحالی کی راہ میں رکاوٹیں دور ہو گئیں۔وزیرِ اعظم شہباز شریف…

یوٹیوب ویڈیو کو مختلف زبانوں میں ڈب کرنے کا فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے

کیلیفورنیا: ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب صارفین کو مختلف زبانوں میں ویڈیو ڈب کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے۔ جمعرات کو منعقد ہونے والی تقریب میں کمپنی کی جانب سے ’وِڈکون‘ میں اعلان کیا گیا کہ پلیٹ فارم…

مریم نواز نجی دورے پر دبئی روانہ

مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نجی دورے پر دبئی روانہ ہو گئیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ پارٹی قائد نواز شریف دبئی پہنچ چکے ہیں۔ مریم…

ووہان کی ریسرچ لیبارٹری میں کورونا وائرس کی تخلیق کے شواہد نہیں ملے، سربراہ امریکی انٹیلی جنس

امریکی انٹیلی جنس کے سربراہ نے کہا ہے کہ ووہان کی ریسرچ لیبارٹری میں کورونا وائرس کی تخلیق کے شواہد نہیں ملے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی انٹیلی جنس کے سربراہ نے کہا کہ ہو سکتا ہے ووہان لیبارٹری کے کچھ سائنسدانوں نے کورونا سے…

بھارت کا ایشین گیمز کیلئے کرکٹ ٹیم بھیجنے کا فیصلہ

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشین گیمز کے لیے کرکٹ ٹیم بھیجنے کا فیصلہ کر لیا، بھارت ایشین گیمز کے مرد و خواتین کے ایونٹس میں حصہ لے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی مین کرکٹ ٹیم ایشین گیمز میں ڈیبیو کرے گی، ایشین گیمز میں کرکٹ کے مقابلے ٹی…

ٹائٹن آبدوز کی مالک کمپنی اوشین گیٹ کی بے حسی

اوشین گیٹ کمپنی نے آبدوز مسافروں کی جانوں کو نظرانداز کرتے ہوئے ریسکیو آپریشن کے دوران ہی آبدوز پائلٹ کی نوکری کے لیے اشتہار جاری کردیا تھا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق آبدوز میں سوار 5 افراد کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری تھا کہ اسی…

ایرانی عازمینِ حج سعودی انتظامات سے مطمئن

ایرانی عازمینِ حج نے سعودی عرب میں انتظامات اور ملنے والی سہولیات پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب اور ایران کے درمیان مفاہمت کی وجہ سے حج انتظامات میں بہتری آئی ہے۔رپورٹس کے مطابق ایرانی حجاج اس ہفتے…

ایک ماہ تک چاول نہ کھانے سے جسم پر آنے والے حیران کُن اثرات

طبی ماہرین نے ایک نئی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسٹارچ، کیلوریز، مٹھاس اور کاربوہائیڈریٹس سے بھرپور چاولوں کو اگر ایک ماہ تک غذا سے نکال دیا جائے تو جسمانی صحت پر حیران کُن مثبت نتائج آنا شروع ہو جاتے ہیں۔ چاول ایک ایسی غذا ہے جو بڑوں،…

بھارت: دلہن نہ ملنے پر کسان نے خودکشی کر لی

بھارتی ریاست کرناٹک کے ایک کسان نے دلہن کی تلاش میں ناکامی پر خودکشی کرلی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرناٹک کے ضلع ہاویری میں کسان نے دلہن نہ ملنے پر زہر کھا کر خودکشی کرلی۔پولیس رپورٹس کے مطابق اس شخص کی شناخت 36 سالہ منجوناتھ ناگنور…