جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پاکستان کے ساتھ ہر شعبے میں کام کو تیار ہیں، چینی سفیر

پاکستان میں چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ کا کہنا ہے کہ چین پاکستان میں ہر شعبے کے دوستوں کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔چین کے قومی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ نے کہا کہ چین سی پیک کے اپ گریڈڈ ورژن کے…

تحریک انصاف کا یوٹرن، دھرنا کیس فیصلے کی حمایت کردی

تحریک انصاف جس فیض آباد دھرنا کیس فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست لے کر سپریم کورٹ گئی تھی، اب اسی فیصلے پر عمل درآمد کا مطالبہ کردیا۔تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ دھرنا کیس میں فیض حمید کے خلاف بھی کارروائی ہوتی ہے تو ہوجائے۔جیو نیوز کے…

نجکاری سے متعلق اسٹاک ایکسچینج کو پی آئی اے کا جوابی خط

قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے ادارے کی نجکاری سے متعلق اسٹاک ایکسچینج کو  جوابی خط لکھ دیا۔ سیکریٹری پی آئی اے نے اسٹاک ایکسچینج کو جوابی خط لکھا، جس میں کہا گیا کہ پی آئی اے کی ایکٹیو لسٹنگ نجکاری کی کا اعلان وفاقی حکومت نے کیا ہے، پی…

ایشین گیمز، پاکستان کے گوہر شہباز 100 میٹرز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز ایتھلیٹکس میں پاکستان کے گوہر شہباز نے 100 میٹرز میں سیمی فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا ہے، تاہم پاکستان کے ٹاپ ایتھلیٹ شجر عباس سیمی فائنل تک نہ آسکے۔خواتین کی 400 میٹر میں صاحب اسرا 0.17 سیکنڈز کے فرق کی وجہ سے فائنل میں نہ…

سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے

سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) بشیر میمن مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے۔مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے نواز شریف کے استقبال کے لیے سندھ میں 12 رکنی کمیٹی تشکیل دی۔ن لیگ کی جانب سے جاری کیے گئے…

نگراں وزیراعظم 12 روزہ غیر ملکی دورہ مکمل کرکے وطن پہنچ گئے

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ 12 روزہ غیر ملکی دورہ مکمل کرکے سعودی عرب سے وطن واپس پہنچ گئے۔نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ 17 ستمبر کو اسلام آباد سے پیرس کے راستے امریکہ پہنچے، جہاں انہوں نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت…

وارم اپ میچ، بنگلادیش نے سری لنکا کو 7 وکٹ سے ہرا دیا

کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے وارم اپ میچ میں بنگلادیش نے سری لنکا کو 7 وکٹ سے ہرا دیا۔گوہاٹی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کی پوری ٹیم 49 اعشاریہ 1 اوورز میں 263 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی،یوں بنگلادیش کو 264 رنز کا ہدف ملا۔بنگلادیش کی ٹیم نے 3 وکٹ…

ورلڈ کپ وارم اپ میچ: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹ سے ہرا دیا

کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹ سے شکست دے دی، کیویز نے 346 رنز کا بڑا ہدف 44 ویں اوور  میں ہی حاصل کرلیا۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 345 رنز بنائے اور نیوزی…

چند روز قبل مستونگ میں مجھ پر قاتلانہ حملہ ہوا میرا جسم زخم زخم ہے، حمد اللّٰہ

جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے رہنما حافظ حمد اللّٰہ نے ہنگو اور مستونگ میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔اپنے  ایک بیان میں حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا تھا کہ چند روز قبل مستونگ میں اُن پر قاتلانہ حملہ ہوا، جس سے اُن…

چند روز قبل مستونگ میں مجھ پر قاتلانہ حملہ ہوا میرا جسم زخم زخم ہے، حمد اللّٰہ

جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے رہنما حافظ حمد اللّٰہ نے ہنگو اور مستونگ میں ہونے والے بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔اپنے  ایک بیان میں حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا تھا کہ چند روز قبل مستونگ میں اُن پر قاتلانہ حملہ ہوا، جس سے اُن…

شمال مغربی ہواؤں اور ہوا میں نمی میں اضافہ، کراچی میں دھند کا امکان

شمال مغربی ہواؤں اور ہوا میں نمی میں اضافہ سے کراچی میں دھند کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق کراچی کے مشرقی، شمالی اور جنوبی حصوں میں دھند ہوسکتی ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ رات 2 سے صبح 9 بجے تک درمیانی…

اگلے میچ میں غلطیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے، بابر اعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ اگلے میچ میں غلطیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔حیدر آباد میں نیوزی لینڈ کے خلاف وارم اپ میچ میں 5 وکٹ سے شکست پر بابر اعظم نے کہا کہ ہم نے آج اپنی بینچ اسٹرینتھ کو موقع دیا۔کرکٹ ورلڈ کپ…

نواز شریف نے2017 کے کرداروں کا احتساب خدا پر چھوڑ دیا، اسحاق ڈار

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے2017 کے کرداروں کا احتساب خدا پر چھوڑ دیا۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ نواز شریف انتقام کے بجائے ملک کو ٹھیک کرنے پر توجہ دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف پر…

حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کا یومِ ولادت عقیدت و احترام سے منایا گیا

خاتم الانبیا، حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کا یومِ ولادت با سعادت ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔مساجد، شاہراہوں اور عمارتوں کو رنگ برنگی روشنیوں سے سجایا گیا ہے، جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں، اس موقع پر لنگر…

پنجاب میں کپاس کی اوسط پیداوار گزشتہ سال کے مقابلے میں 48.1 فیصد زیادہ رہی

پنجاب میں کپاس کی اوسط پیداوار گزشتہ سال کے مقابلے میں 48.1 فیصد زیادہ رہی۔ لاہور سے  محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق کپاس کی 33 لاکھ 66 ہزار گانٹھیں حاصل ہوئیں۔ترجمان کے مطابق یہ گزشتہ سال سے 64.4 فیصد زائد ہیں، پنجاب میں اب تک…

مردان: سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، دہشت گرد رنگ لیڈر ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے کاٹلنگ مردان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے ہائی ویلیو ٹارگٹ دہشت گرد رنگ لیڈر فیصل کو ہلاک کردیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیصل دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب…

مستونگ میں دھماکا، 48افرادجاں بحق، 50زخمی

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں الفلاح روڈ پر مدینہ مسجد کے قریب دھماکاہوا ہےجس میں48افراد جاں بحق درجنوں ذخمی 50ہوئے ہیں۔ دھماکے میں ڈی ایس پی مستونگ بھی شامل ہیں۔ دھماکا عید میلادالنبی کے جلوس پرہواہے۔…

پاکستان میں لوگوں کو حق ہے وہ اپنے عقیدے کے مطابق مذہبی رسومات ادا کریں، امریکی سفیر

مستونگ میں ہونے والے واقعے پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا پاکستان میں لوگوں کو حق ہے کہ وہ اپنے عقیدے کے مطابق مذہبی رسومات ادا کریں۔ اپنے بیان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا کہ آج بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں دہشت گردی ہوئی…

نبی کریمؐ نے عدل و انصاف کا درس دیا، صدر عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بین الاقوامی سیرت النبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ﷺ نے عدل و انصاف کا درس دیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو درپیش مسائل کےحل کےلیے سب کو مل کر کوشش کرنی چاہیے۔صدر عارف علوی نے کہا کہ قومیں…