جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

نوشہرہ: جے یو آئی کے جلسے کے موقع پر اسکول بند کرنے کا فیصلہ

نوشہرہ کی ضلعی انتظامیہ نے  جمعیت علمائے اسلام  (جے یو آئی) ف کے جلسے کے موقع پر اسکول بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نے سرکاری گرلز اسکول بند کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ جلسے کے باعث گورنمنٹ گرلز…

اسٹاک ایکسچینج: انڈیکس پہلی بار 57 ہزار کی حد عبور کر گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج تاریخ میں پہلی بار 57 ہزار کی حد عبور کر گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 383 پوائنٹس کے اضافے سے 57 ہزار 63 پر آ گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 56 ہزار 680 پوائنٹس پر بند…

پارلیمنٹ سے پاس نااہلی قانون کے تحت نواز شریف کی نااہلی ختم ہو چکی ہے: رانا ثناء اللّٰہ

مسلم لیگ ن رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ سے پاس 5 سالہ نااہلی قانون کے تحت نواز شریف کی نااہلی ختم ہو چکی ہے۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ سندھ میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس…

آئی ایم ایف کو موجودہ ٹیکس ہدف برقرار رکھنے پر قائل کرنا احسن اقدام ہے: احسن بختاوری

اسلام آباد چیمبر کے صدر احسن بختاوری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو موجودہ ٹیکس ہدف برقرار رکھنے پر قائل کرنا احسن اقدام ہے۔آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ طے پانے ہر احسن بختاوری نے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ خزانہ اور…

اسپیشل انویسٹمنٹ فیسی لیٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس جاری

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیرِ صدارت اسپیشل انویسٹمنٹ فیسی لیٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔اجلاس اسلام آباد میں وزیرِ اعظم ہاؤس میں ہو رہا ہے جس میں عسکری قیادت نے بھی خصوصی شرکت کی ہے۔اس اجلاس میں نگراں صوبائی…

جاپان: اسرائیلی سفارتخانے کے قریب بیریئر سے گاڑی ٹکرانے کا واقعہ

جاپان میں ایک شخص نے اسرائیلی سفارت خانے کے قریب بیریئر سے گاڑی ٹکرا دی۔مقامی میڈیا کے مطابق پولیس نے کار ٹکرانے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔واقعے میں ایک پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوا ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق گرفتار شخص کی عمر 50 سال سے…

غزہ میں زمینی آپریشن کے دوران مزید 2 اسرائیلی فوجی ہلاک

شمالی غزہ میں فلسطینی مسلح گروپوں سے جھڑپوں میں مزید 2 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں اسرائیل کے زمینی آپریشن میں مرنے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 50 ہوگئی ہے۔دوسری جانب غزہ کے علاقے صابرہ میں اسرائیلی فوج نے مسجد…

امریکہ اور چین کے صدور کی ’خوشگوار‘ ملاقات: ’فوجی سطح پر رابطے بحال کرنے پر اتفاق‘

امریکہ اور چین کے صدور کی ’خوشگوار‘ ملاقات: ’فوجی سطح پر رابطے بحال کرنے پر اتفاق‘،تصویر کا ذریعہReuters42 منٹ قبلامریکی صدر جو بائیڈن اور چینی ہم منصب شی جن پنگ نے دونوں ملکوں کے درمیان تناؤ کم کرنے کے لیے فوجی سطح پر رابطوں کی بحالی کا…

فیفا ورلڈکپ کوالیفائر: سعودی عرب نے پاکستان کو 0-4 سے ہرادیا

فیفا ورلڈکپ کوالیفائر راؤنڈ ٹو میں گروپ ایچ کے میچ میں سعودی عرب نے پاکستان کو 0-4 سے ہرادیا۔ پاکستان فٹبال کی تاریخ کا آج اہم دن تھا جہاں فیفا ورلڈکپ کوالیفائر راؤنڈ ٹو میں قومی ٹیم سعودی عرب کے مدمقابل تھی۔ سعودی عرب کے الحسا پرنس عبد…

جسٹن ٹروڈو کو فلسطین کے حامی مظاہرین نے گھیر لیا

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو وینکوور میں ایک ریسٹورنٹ آمد پر فلسطین کے حامی مظاہرین نے گھیر لیا۔وزیراعظم جسٹن ٹروڈو  کو دیکھ کر مظاہرین نے جنگ بندی کرو اور شرم کرو کے نعرے لگائے۔اس صورتحال میں ٹروڈو کو ریسٹورنٹ سے کھانا کھائے بغیر…

کے پی، باڈی اسکینرز کی خریداری کی تحقیقات شروع

خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی دور میں اسپتالوں کے لیے خریدے گئے باڈی اسکینرز کی تحقیقات شروع کردی گئی۔پی ٹی آئی سرکار نے ضم اضلاع کے چھ آؤٹ سورس اسپتالوں کے لیے سال 20-2019 میں چھ اسکینر خریدے، جن کی مالیت ایک ارب روپے بنتی ہے۔رپورٹ کے…

امریکی و چینی صدور کی کیلی فورنیا میں ملاقات

امریکی صدر جو بائیڈن اور چین کے صدر شی جنگ پنگ کے درمیان کیلی فورنیا میں ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں نے تناؤ کم کرنے کی بات کی۔رپورٹس کے مطابق عالمی رہنماؤں نے ایک دوسرے سے ہاتھ بھی ملایا۔اس موقع پر جوبائیڈن نے کہا کہ تناؤ کو تصادم کی…

بائیڈن کا پاکستانی امریکن کو وفاقی اپیلز کورٹ میں جج نامزد کرنے کا فیصلہ

امریکی صدر جوبائیڈن نے وفاقی اپیلز کورٹ میں پاکستانی امریکن عدیل منگی کو جج نامزد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔امریکی میڈیا کے مطابق 46 برس کے عدیل منگی کا تعلق کراچی سے ہے۔سینیٹ سے منظوری کے بعد وہ امریکی تاریخ میں فیڈرل اپیلیٹ کورٹ کے پہلے مسلم…

سلامتی کونسل کا غزہ میں جنگ میں وقفے کا مطالبہ

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے 40 روز بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ میں انسانی بنیاد پر جنگ میں وقفے کا مطالبہ کردیا۔سلامتی کونسل میں مالٹا کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کے حق میں 12 ووٹ آئے جبکہ امریکا، برطانیہ اور روس نے ووٹنگ میں…

برطانیہ میں کینسر کا علاج نہ ہونے سے مریض مرنے لگے

برطانیہ میں کینسر کا علاج نہ ہونے سے مریض مرنے لگے، برطانوی میڈیا کے مطابق این ایچ ایس کے کینسر کے علاج کا ویٹنگ ٹائم بلند ترین سطح پر ہے۔ خدشہ ہے کہ 2040 تک ایک ہفتے میں کینسر کے 2,000 اضافی مریض ہوں گے۔ کینسر کے علاج کا حکومتی منصوبہ…

75 سالہ تاریخ میں انتخابی وعدے پورے نہیں ہوئے، مصطفیٰ کمال

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہر الیکشن میں لوگ آتے ہیں اور وعدے کرتے ہیں۔ 75 سالہ انتخابی تاریخ میں ان وعدوں کو جمع کریں تو پتہ لگتا ہے کہ جو وعدے کیے وہ پورے نہیں ہوئے۔انہوں نے ان…

خواتین سے متعلق نواز شریف کا پھر متنازع بیان

سیاسی اجتماعات میں شریک خواتین سے متعلق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم  نواز شریف کا ایک اور متنازع بیان سامنے آگیا۔ کوئٹہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے جلسے ہوتے ہیں، وہاں خواتین بھی…

40 سال سے کم عمر خواتین اسمارٹ فون کی لت میں زیادہ مبتلا، تحقیق

اسمارٹ فون کی لت (بہت زیادہ اور بلا ضرورت استعمال کی عادت) کے حوالے سے ایک تحقیق میں سب سے زیادہ رسک (خطرہ) والے گروپ کا انکشاف ہوا ہے اور حیرت انگیز طور پر زیادہ تعداد امریکیوں کی ہے۔ تحقیق کے مطابق تمام بالغوں کی تقریباً ایک تہائی…

چار سدہ: سابق شوہر نے خاتون کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا

خیبر پختونخوا کے ضلع چار سدہ میں سابق شوہر کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ چار سدہ کے علاقے تنگی میں پیش آیا، ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے اس کی تلاش شروع  کردی گئی ہے۔مقتولہ کا سابق شوہر کے ساتھ…