اتوار 28؍ربیع الاوّل 1445ھ15؍اکتوبر 2023ء

محسن نقوی پنجاب کے سرکاری اسکولوں کی عمارتیں ذاتی جائیداد سمجھ کر بانٹ رہے ہیں، مونس الہٰی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مونس الہٰی نے کہا ہے کہ نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی پنجاب کے سرکاری اسکولوں کی عمارتیں ذاتی جائیداد سمجھ کر بانٹ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں مونس الہٰی نے کہا کہ انتہائی قیمتی عمارات اور سہولیات من پسند نجی اداروں کو دی جارہی ہیں۔

مونس الہٰی نے کہا کہ آئین اور قانون نگران حکومت کو ایسے کاموں کی اجازت نہیں دیتا ہے، ناجائز تعلیمی نجکاری کے نتیجے میں فیسوں میں بھاری اضافہ ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.