جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سابق برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کو وزیر خارجہ بنادیا گیا

سابق برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کو وزیر خارجہ مقرر کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں اپنے بیان میں برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ امید ہے میرا تجربہ وزیر اعظم کو خارجہ امور میں اہم چیلنجز سے نمٹنے میں مدد فراہم کرے گا۔انہوں نے کہا…

اسموگ: ڈی سی جھنگ، حافظ آباد، خانیوال، ننکانہ، بہاولنگر، شیخو پورہ کے تبادلے کا حکم

لاہور ہائی کورٹ نے اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر جھنگ، حافظ آباد، خانیوال، ننکانہ، بہاولنگر، شیخو پورہ کے ڈپٹی کمشنرز فوری بدلے جائیں، چیف سیکریٹری پنجاب فوری ان افسران کو تبدیل کرنے کا…

پاکستان اور آئی ایم ایف کے پالیسی سطح کے مذاکرات مکمل

پاکستان اور بین الاقومی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) مشن کے درمیان ہونے والے پالیسی سطح کے مذاکرات مکمل ہو گئے۔ذرائع کے مطابق نگراں وزیرِ خزانہ شمشاد اختر کی سربراہی میں وفد مذاکرات میں شریک ہوا، گورنر اسٹیٹ بینک اور چیئرمین ایف بی آر بھی…

رضوانہ تشدد کیس: چیف کمشنر اسلام آباد اور عدالتی معاونین سے دوبارہ تفصیلی جواب طلب

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سول جج عاصم حفیظ کو نوکری سے برخاست کرنے اور چائلڈ لیبر روکنے کے معاملے پر چیف کمشنر اسلام آباد اور عدالتی معاونین سے دوبارہ تفصیلی جواب طلب کر لیا۔چیف جسٹس عامر فاروق نے سول جج عاصم حفیظ کی اہلیہ کے کمسن ملازمہ…

اسلامی ممالک صرف اجلاس کرتے رہے، غزہ میں شہادتیں 12 ہزار ہو گئیں: حافظ نعیم الرحمٰن

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ اسلامی ممالک صرف اجلاس کر رہے ہیں جبکہ غزہ میں 12 ہزار شہادتیں ہو گئیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ وہاں کے لوگ پوچھتے ہیں کہ مسلم ممالک کی فوجیں…

فنگل انفیکشن ہسٹو پلازموسس کے اسلام آباد میں پھیلنے کا انکشاف

انتہائی کم ہونے والے فنگل انفیکشن ہسٹو پلازموسس کے اسلام آباد میں پھیلنے کا انکشاف ہوا ہے۔پمز اسپتال کے انفیکشن ڈیزیز ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر نسیم اختر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں فنگل انفیکشن ہسٹو پلازموسس کے 2 کیسز سامنے آئے…

ن لیگ مفادات کیلئے پہلے پیر، بعد میں گلے پکڑتی ہے: وقار مہدی

جنرل سیکریٹری پیپلزپارٹی سندھ سینیٹر وقار مہدی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اپنے مفادات کے لیے پہلے پیر پکڑتی ہے اور بعد میں انہی کے گلے پکڑتی ہے۔انہوں نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کی تقاریر پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم…

سونا فی تولہ 800 روپے مہنگا

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 800 روپے کے اضافے کے بعد 24 قیراط کا سونا 2 لاکھ 11 ہزار 800 روپے فی تولہ ہو گیا۔ایسوسی ایشن کے مطابق 686 روپے کے…

جے شاہ سری لنکا کی کرکٹ چلا رہے ہیں: رانا ٹنگا کا الزام

سری لنکن ٹیم کے سابق کپتان ارجنا رانا ٹنگا نے سیکریٹری بھارتی کرکٹ بورڈ جے شاہ پر الزام عائد کیا ہے کہ جے شاہ سری لنکا کی کرکٹ چلا رہے ہیں۔ایک بیان میں رانا ٹنگا نے کہا ہے کہ جے شاہ کے پریشر کی وجہ سے سری لنکا کی کرکٹ تباہ کر دی گئی،…

مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دیدیا گیا

لاہور کی احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی مبینہ کک بیکس وصولی کے کیس میں  پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دے دیا۔احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے نیب…

پاکستان کے بولنگ کوچ مورنی مورکل کے معاہدے میں توسیع نہ ہونے کا امکان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولنگ کوچ مورنی مورکل کے معاہدے میں توسیع نہ ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سابق فاسٹ بولر عمر گل کو بولنگ کوچ کی ذمے داریاں ملنے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ مورنی مورکل کا پاکستان…

ڈی آئی خان: آئل اینڈ گیس ڈرلنگ کمپنی کے کانوائے پر دہشت گردوں کاحملہ، پولیس اہلکار شہید

ڈی آئی خان کے  سب ڈویژن درازندہ میں آئل اینڈ گیس پرائیویٹ ڈرلنگ کمپنی کے کانوائے پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے ایک اہلکار جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہو گئے۔حملے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا…

برطانوی وزیرِ اعظم نے وزیرِ داخلہ کو عہدے سے ہٹا دیا

برطانیہ کے وزیرِ اعظم رشی سونک نے وزیرِ داخلہ سویلا بریورمین کو عہدے سے ہٹا دیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق وزیرِ اعظم رشی سونک نے اپنی کابینہ میں بطور وزیرِ داخلہ ذمے داریاں انجام دینے والی سویلا بریورمین کو وزارت سے بر طرف کر دیا ہے۔میڈیا…

پاکستان کے بولنگ کوچ مورنی مورکل نے استعفیٰ دیدیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ مورنی مورکل نے لیگز میں مصروفیت کی وجہ سے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ذرائع کے مطابق مورنی مورکل کو دورۂ آسٹریلیا تک پاکستان ٹیم کے ساتھ کام کرنا تھا۔دوسری جانب اس حوالے سے عمر گل کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر…

تازہ ترین اپ ڈیٹ کے بعد آئی فون صارفین بیٹری سے پریشان

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے رواں ہفتے آئی فون صارفین کو درپیش مسائل کے حل سمیت متعدد سیکیورٹی اپ ڈیٹس کا حامل آئی او ایس کا تازہ ترین ورژن 17.1.1 متعارف کرادیا۔ اپ ڈیٹ کے بعد متعدد صارفین نے آئی او ایس کے نئے ورژن کے متعلق…

پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کا دوسرا گروپ بھی لاہور پہنچ گیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کا دوسرا گروپ کولکتہ سے دبئی کے راستے  لاہور پہنچ گیا۔قومی کرکٹ ٹیم کے کچھ اراکین دبئی سے اپنے اپنے شہروں کو روانہ ہوئے۔آغا سلمان اور امام الحق سمیت…

ریحام خان کی طلاق کی خبروں کی تردید

چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف کی سابقہ اہلیہ و میزبان ریحام خان نے تیسری بار طلاق کی خبروں پر اپنا ردِ عمل دے دیا۔  ریحام خان نے اپنے شوہر مرزا بلال کے ساتھ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہوں نے اپنی طلاق کی خبروں کی تردید…

آمدن سے زائد اثاثے ریفرنس: آغا سراج درانی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

کراچی کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ ریفرنس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔آغا سراج درانی کی جانب سے حاضری سے…

کراچی: آج مطلع صاف اور کبھی جزوی ابر آلود رہے گا

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آج مطلع صاف اور کبھی جزوی ابر آلود رہے گا۔محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ کے…

کراچی: ملیریا کے 16 نئے کیسز رپورٹ

شہرِ قائد کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملیریا کے 16 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔محکمۂ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق کراچی کے ضلع ملیر سے 8 اور ضلع شرقی سے 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ضلع جنوبی اور غربی سے سے  2، 2 اور ضلع کورنگی سے ملیریا کا…