جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سی ٹی ڈی کی کارروائی، جامشورو سے مببینہ دہشتگرد گرفتار

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے جامشورو میں گوٹھ یوسف میں چھاپہ مارکر مبینہ دہشتگرد کو دستی بم سمیت گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی پولیس نے کارروائی جامشورو تھرمل پاور ہاؤس کی ہائی ٹرانسمیشن لائنوں کے قریب کی جہاں سے مبینہ دہشتگرد سجاد ملاح کو گرفتار کیا۔

حکام کے مطابق ملزم ہائی ٹرانسمیشن لائن کو بم سے اڑانا چاہتا تھا۔ 

ملزم سجاد ملاح قاضی احمد بے نظیر آباد کا رہائشی ہے جو ہائی ٹرانسمیشن لاہنوں اور قاسم آباد ریلوے ٹریکس پر بم دھماکے کے مقدمے میں مطلوب تھا جبکہ اس کے دو ساتھ بارودی مواد لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے مبینہ دہشتگرد سندھ لبریشن آرمی سے وابستہ ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.