جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

اسرائیلی فوج کی بمباری، آج 100 سے زائد فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی بمباری سے آج 100 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔ 

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج کے دیرالبلح کے رہائشی علاقے میں فضائی حملے میں 45 افراد شہید ہوئے۔ 

اس کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسرائیلی طیاروں نے 3 خاندانوں کے گھروں کو نشانہ بنایا۔

انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کی صدر مرجانا سپولجارک ایگر کا کہنا ہے کہ غزہ کی صورتِ حال نا قابل بیان ہے۔

اسرائیلی فوج کے غزہ کے رہائشی علاقوں پر حملے جاری ہیں۔ خان یونس، نصیرات اور بریج کیمپ پر بمباری کر کے درجنوں شہریوں کو شہید کردیا گیا۔ اس حملے میں متعدد مکانات تباہ ہوگئے۔ 

اسرائیلی ٹینکوں نے ایمبولنسوں پر بھی حملے کیے۔ فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے خان یونس میں فاسفورس بم برسائے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے جبالیا کیمپ کا محاصرہ کرلیا اور عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کو بھی 24 گھنٹوں میں جنوبی غزہ کا گودام چھوڑنے کا الٹی میٹم دے دیا۔

کراچی اسرائیلی قید سے رہائی پانے والی فلسطینی…

اسرائیلی بمباری سے اقوام متحدہ کے مزید 19 اہلکار مارے گئے۔ 

ادھر القسام بریگیڈ کی خان یونس میں اسرائیلی فوج کے خلاف شدید مزاحمت جاری ہے۔ 

القسام بریگیڈ نے اسرائیلی فوجیوں پر راکٹ حملے کیے جس میں انہوں نے 10 اسرائیلی فوجی مارنے کا دعویٰ کیا۔ 5 اسرائیلی ٹینکوں کو بھی نشانہ بنایا۔

اسی طرح اس نے تل ابیب، عسقلان میں بھی راکٹ حملے کیے۔ 

اسرائیلی فوج نے غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک 406 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔

ایمسنٹی انٹرنیشنل نے غزہ میں امریکی ساختہ گولہ بارود استعمال ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ 

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے شہریوں پر غیرقانونی بمباری کا جنگی جرائم کے طور پر تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.