جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سعودی عرب میں شادی سے قبل طبی معائنے میں ڈرگ ٹیسٹ کی تجویز

سعودی مجلس شوریٰ کے ارکان نے شادی سے قبل ڈرگ ٹیسٹ کی تجویز دی ہے۔ ریاض سے سعودی میڈیا کے مطابق 6 ارکان شوریٰ نے شادی سے قبل طبی معائنے میں ڈرگ ٹیسٹ کی تجویز دی۔ 

سعودی میڈیا کے مطابق رکن شوریٰ ڈاکٹرمحمد الجربا نے کا کہنا ہے کہ شادی سے قبل نشے سے پاک ہونے کا پتہ لگایا جانا ضروری ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ نشے کے استعمال سے طلاقیں بڑھ رہی ہیں، خاندانوں کا شیرازہ بکھر رہا ہے۔ 

ارکان مجلس شوریٰ کے مطابق مجلس شورٰی کی ذمہ داری ہے کہ وہ سماج کی ضروریات پر نظر رکھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.