کوٹلی ستیاں: وین کھائی میں گر گئی، 3 افراد جاں بحق
کوٹلی ستیاں میں مسافر وین کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ مسافر وین کے بریک فیل ہونے سے پیش آیا۔پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ مسافر وین راولپنڈی سے کوٹلی ستیاں جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی۔پولیس…
موجودہ قومی ٹیم اور 92ء کے ورلڈ کپ کی چیمپئن ٹیم میں حیران کن مماثلت
اُدھر بھارت میں کچھ روز قبل کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کا آغاز ہوا تو ادھر پاکستانی قوم نے اس ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی جیت کے امکانات جاننے کے لیے 92ء کے ورلڈ کپ کی چیمپئن ٹیم سے موجودہ قومی کی کنڈلیاں ملانا شروع کر دیں۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر…
راولپنڈی: منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 700 ملزمان گرفتار
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پولیس نے راولپنڈی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا۔ سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کے مطابق 700 منشیات فروش گرفتار کیے گئے جبکہ ان سے بھاری مقدار میں منشیات بھی برآمد کی گئی۔ سی پی او کے…
کراچی وائٹس کا قائداعظم ٹرافی میں ریکارڈ، سرفراز سمیت 5 بیٹرز کی سنچریاں
قائداعظم ٹرافی میں ایک اننگز میں پانچ سنچریاں اسکور کرنے کا ریکارڈ بن گیا۔ کراچی وائٹس کے ایک یا دو نہیں بلکہ پانچ کھلاڑیوں نے سنچریاں بنادیں جن میں سرفراز احمد بھی شامل ہیں۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں لاہور وائٹس کے پہلی اننگز میں 509 رنز…
پشاور: لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ہنگو بم دھماکے کا زخمی بےیار و مددگار
پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ہنگو بم دھماکے کا زخمی بےیار و مددگار پڑا ہے، لواحقین نے حکومت سے متاثرہ شخص کو دعوؤں کے برعکس بہتر علاج معالجہ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی کو تمام تر علاج فراہم کیا جارہا…
ترکیہ کی پارلیمان کے قریب خودکش حملہ دراصل جمہوریت پر حملہ ہے، راجہ پرویز اشرف
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ترکیہ کی پارلیمنٹ کے باہر خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔اپنے بیان میں راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ترکیہ کی پارلیمان کے قریب خودکش حملہ دراصل جمہوریت پر حملہ ہے، انہوں نے ترکیہ کے پارلیمان…
کراچی کو پانی فراہم کرنے والی 2 لائنیں پھٹ گئیں، فراہمی آب متاثر
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی 2 پائپ لائنیں پھٹ گئیں، جس کے باعث فراہمی آب متاثر ہوگئی۔واٹر کارپوریشن ذرائع کے مطابق ضلع ٹھٹھہ میں واقع 72 انچ قطر کی آر سی سی کی لائن نمبر 2 اور لوہے کی پائپ لائن نمبر 5 پانی کے…
کراچی: رواں سال خواتین کو ہراساں کرنے کے 7 سے زائد واقعات پیش آئے
کراچی میں رواں سال خواتین کو ہراساں کرنے کے 7 سے زائد واقعات پیش آئے، بیشتر ملزمان کو گرفتار کرنے میں پولیس تاحال ناکام نظر آرہی ہے۔خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات گلستان جوہر، بلدیہ ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن میں رپورٹ ہوئے۔ نارتھ کراچی سیکٹر…
نگراں وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر کچرا پھیلانیوالے افغانوں کیخلاف ایف آئی آر درج
نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) سید مقبول باقر نقوی کی ہدایت پر کراچی کے ضلع شرقی میں آپریشن کیا گیا جس کے دوران غیر قانونی طور پر کچرا اُٹھانے اور پھیلانے والے افغان باشندوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔ترجمان وزیرِ اعلیٰ سندھ کا…
چین کا قومی دن: نگراں وزیرِ اعظم کی چینی صدر کو مبارکباد
نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ نے چین کے قومی دن پر چینی صدر شی جن پنگ کو مبارک باد دی ہے۔ایک بیان میں نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کو اپنے آئرن برادر کی کامیابیوں پر بہت فخر ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ آج کی…
پاکستان: 7 برس میں ہارٹ اٹیک کی شرح میں 10فیصد اضافہ
ماہرینِ امراضِ قلب کا کہنا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ 7 برس میں ہارٹ اٹیک کی شرح 10 فیصد بڑھی ہے۔امراضِ قلب کےحوالے سے پروفیسر نواز لاشاری، پروفیسر محمد اسحاق، پروفیسر جاوید اکبر سیال و دیگر نے پریس کانفرنس کی۔ماہرین نے پریس کانفرنس میں…
ترکیہ کی پارلیمنٹ کے قریب خودکش دھماکے کی ویڈیو سامنے آگئی
ترکیہ کی پارلیمنٹ کے قریب خودکش دھماکے کی ویڈیو سامنے آ گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکے کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں دھماکے سے فضا میں دھواں اور آگ لگنے کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔دھماکے کے باعث سڑکوں پر شہریوں کو خوفزدہ ہو کر بھاگتے…
سعودی عرب کیلئے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر
سعودی عرب کے لیے قومی ایئر لائن پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر ہو گیا۔ایئر لائن ذرائع کے مطابق کراچی سے جدہ جانے والی پرواز پی کے 859 کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہے، پرواز کو صبح ساڑھے 8 بجے روانہ ہونا تھا۔طیارہ نہ ہونے کی وجہ سے…
اسلام آباد: سی ٹی ڈی کا سرچ آپریشن، 800 افغان باشندے گرفتار
اسلام آباد میں محکمۂ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے سرچ آپریشن کر کے 800 افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا۔سی ٹی ڈی کے مطابق 400 افغان باشندوں کو پروف آف ریزیڈنس پر رہا کر دیا گیا جبکہ زیرِ حراست 375 افغان باشندوں کے پاس شناختی دستاویزات…
گورنر سندھ کامران ٹیسوری اہلِ خانہ کے ہمراہ نجی دورے پر ترکیہ روانہ
گورنر سندھ کامران ٹیسوری اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ نجی دورے پر ترکیہ روانہ ہو گئے۔ذرائع کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری 3 روزہ دورے پر اسلام آباد سے ترکیہ روانہ ہوئے ہیں۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس دوران اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج…
فرانس نے آئی فون 12 کے سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کی منظوری دے دی
پیرس: فرانسیسی حکام نے ایپل کی جانب سے آئی فون 12 کے لیے جاری کیے گئے سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کی منظوری دے دی۔
گزشتہ ہفتے فرانس نے آئی فون 12 کے الیکٹرومیگنیٹک شعاعوں سے متعلق ٹیسٹ میں ناکام ہونے کی صورت میں ملک میں فون کی فروخت پر پابندی…
مکی آرتھر نے بھارت میں موجود پاکستان ٹیم جوائن کر لی
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے بھارت میں موجود پاکستان ٹیم کو ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر نے جوائن کر لیا۔مکی آرتھر انگلینڈ سے کاؤنٹی کرکٹ میں اپنی مصروفیات کے اختتام پر بھارت پہنچے ہیں۔مکی آرتھر اس سے قبل ایشیا کپ میں چند میچز کے لیے قومی ٹیم…
بھارت میں خاتون ڈاکٹر پر چھری سے حملہ
بھارت کے شہر دہلی میں نامعلوم شخص نے خاتون ڈاکٹر پر چھریوں سے کئی مرتبہ وار کر کے زخمی کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم نے 40 سالہ ڈاکٹر پر کلینک کی عمارت میں سیڑھیوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئیں اور ان کا علاج جاری…
بھارت میں افغان سفارتخانہ آج سے بند کرنے کا اعلان
بھارت میں افغانستان کے سفارت خانے نے آج سے تمام سرگرمیاں بند کرنے کا اعلان کر دیا۔اس حوالے سے افغان سفارت خانے نے خط لکھ دیا ہے۔افغان سفارت خانے نے خط میں لکھا ہے کہ افغان سفارت خانہ بند کرنے کی وجہ بھارت کا عدم تعاون ہے۔افغان سفارت…
ہندو قوم پرستی نے دنیا بھر میں وبائی حیثیت اختیار کر لی: امریکی اخبار
امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کی پھیلائی گئی ہندو قوم پرستی نے دنیا بھر میں وبائی حیثیت اختیار کر لی۔اخبار کے مطابق ہندو قوم پرستی کے معاملے پر امریکی اور کینیڈین یونیورسٹیاں میدانِ جنگ بن گئی ہیں۔امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ ہندو…