جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پولنگ ڈے اتوار کو کیوں نہیں رکھا؟ چیف الیکشن کمشنر سے صحافی کا سوال

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے صحافی نے عام انتخاب کیلئے اتوار کو پولنگ کا دن نہ رکھنے سے متعلق سوال پوچھ لیا۔اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران چیف الیکشن کمشنر سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ پولنگ ڈے اتوار کو کیوں…

کینیڈا کا نئے امیگرنٹس کی تعداد بڑھانے کا ہدف برقرار رکھنے کا فیصلہ

کینیڈا نے اگلے تین سالوں کے لئے نئے امیگرنٹس کی تعداد بڑھانے کا اپنا ہدف برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔کینیڈا کے وفاقی وزیر امیگریشن مارک ملر کا کہنا ہے کہ کینیڈا 2026 میں پانچ لاکھ امیگرنٹس کو خوش آمدید کہے گا۔ واضح رہے کہ حکومت نے 2023…

نگراں وزیرا‏عظم انوارالحق کاکڑ سے شاہد آفریدی کی ملاقات

نگراں وزیرا‏عظم انوارالحق کاکڑ سے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران کرکٹ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے شاہد آفریدی پر کرکٹ کے میدان میں کردار ادا کرنے پر…

اسرائیلی فوج نے البریج پناہ گزین کیمپ پر بھی بم برسا دیے

غزہ میں اسرائیلی فوج کی رہائشی آبادیوں پر وحشیانہ بمباری جاری ہے، جبالیا پناہ گزین کیمپ کے بعد اسرائیلی فوج نے البریج پناہ گزین کیمپ پر بھی بم برسا دیے۔اسرائیل نے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر لگاتار تیسرے روز گھروں کو نشانہ بنایا۔ شاطئی کیمپ…

مغربی کنارے میں 60 فلسطینی زیرحراست، چھاپوں کے دوران 2 شہید، 6 زخمی

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں رات گئے 60 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر سے حراست میں لیے گئے فلسطینیوں کی تعداد 1800 سے تجاوز کر گئی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق قلقلیہ اور رام اللّٰہ میں اسرائیلی چھاپوں کے دوران…

سپریم کورٹ: انتخابات سے متعلق کیس، کل کی سماعت کی کاز لسٹ جاری

سپریم کورٹ میں انتخابات سے متعلق کیس کے سلسلے میں کل کی سماعت کی کاز لسٹ جاری کردی گئی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ صبح ساڑھے 9 بجے کیس کی سماعت کرے گا۔جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس امین الدین خان بینچ میں شامل ہوں گے۔سپریم کورٹ…

اردن کے بعد بحرین نے بھی اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلا لیا

غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ نہ رُکنے پر عالمی ردعمل آنا شروع ہوگیا، اردن کے بعد بحرین نے بھی اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلا لیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بحرین نے اسرائیل سے اقتصادی تعلقات بھی منقطع کردیے۔بحرین کی حکومت کا کہنا…

سندھ میں ورکرز کی کم سے کم اجرت 32 ہزار روپے مقرر، نوٹیفکیشن جاری

محکمہ محنت حکومت سندھ نے کم سے کم اجرت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کراچی سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت سندھ نے ورکرز کی کم سے کم اجرت 32 ہزار روپے مقرر کر دی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کم سے کم اجرت 32 ہزار روپے ماہانہ کا اطلاق یکم جولائی 2023…

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی غزہ کیلئے عطیات مہم شروع کرنے کی اپیل

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے غزہ کےلیے عطیات مہم شروع کرنے کی اپیل کردی۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی غزہ کیلئے عطیات مہم شروع کرنے کی اپیل کی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق عطیات مہم کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد کی ایپ…

ٹیکسٹائل برآمدات میں مسلسل 12 مہینے کمی کے بعد اضافہ، اپٹما

ٹیکسٹائل برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر مسلسل 12 مہینے کمی کے بعد اضافہ ہوگیا۔  آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا کہ اکتوبر 2023 میں سالانہ بنیادوں پر ٹیکسٹائل برآمدات میں 5 فیصد اضافہ…

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 7 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کہا ہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر 7 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کم ہوگئے۔ مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق 27 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 12 ارب 57 کروڑ 66 لاکھ ڈالر رہے۔اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ…

طوبیٰ حسن زخمی، سہ فریقی ٹی20 اور تھائی لینڈ کیخلاف سیریز سے باہر

پاکستان ویمنز اے ٹیم کی لیگ اسپنر طوبیٰ حسن زخمی ہونے کے سبب ویسٹ انڈیز ویمنز اے اور تھائی لینڈ ایمرجنگ ویمنز کے خلاف سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور تھائی لینڈ ایمرجنگ ویمنز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔آل راؤنڈر کائنات…

شعیب اختر سری لنکن بیٹنگ پرفارمنس دیکھ کر پریشان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر بھارت کے خلاف سری لنکن بیٹرز کی پرفارمنس دیکھ کر پریشان ہوگئے۔کرکٹ ورلڈکپ کے 33ویں میچ میں بھارت نے سری لنکا کو جیت کے لیے 358 رنز کا ہدف دے دیا۔ ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں…

عام انتخابات: ایف بی آر نے کاغذات کی اسکروٹنی کیلئے فوکل پرسنز مقرر کردیے

ملک میں عام انتخابات کی تیاریوں کے تناظر میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کیلئے فوکل پرسن مقرر کر دیے۔ اسلام آباد سے جاری اعلامیہ کے مطابق فوکل پرسن الیکشن کمیشن کو امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی…

ورلڈکپ: سری لنکا 55 پر ڈھیر، بھارت 302 رنز سے کامیاب

کرکٹ ورلڈکپ کے 33ویں میچ میں بھارت نے سری لنکا کو ترنوالہ بناتے ہوئے 302 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔ ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں بھارت نے حریف ٹیم کو 358 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم 55 رنز…

جنگ سے کچھ بھی حل نہیں ہوتا، پوپ فرانسس

عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے اسرائیل فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل پر زور دیا ہے۔ ایک انٹرویو میں پوپ فرانسس نے کہا کہ ہر جنگ شکست ہوتی ہے، جنگ سے کچھ بھی حل نہیں ہوتا۔ سب کچھ امن اور بات چیت سے حاصل ہوتا ہے۔پوپ فرانسس نے کہا کہ…

محمد عامر نے بھارتی بولنگ کو ورلڈ کلاس قرار دے دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے بھارتی ٹیم کی بولنگ کی تعریف کرتے ہوئے اسے ورلڈ کلاس قرار دے دیا۔کرکٹ ورلڈ کپ کے 33ویں میچ میں بھارت نے سری لنکا کو ترنوالہ بناتے ہوئے 302 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔ ممبئی کے وانکھڈے…

ملک کا نام خراب کرنے والوں کے خلاف ہیں، افتخار احمد

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر افتخار احمد نے کہا ہے کہ ملک کا نام خراب کرنے والوں کے خلاف ہیں۔ بنگلور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افتخار احمد کا کہنا تھا کہ بنگلادیش کے خلاف جیت کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے۔ اگلے میچز میں اور بہتر…